کراچی سی آئی ڈی نے طالبان لیڈر گل محسود اور 7 ساتھیوں کو گرفتار کیا

مہوش علی

لائبریرین

۔کہاں ہیں عمران خان صاحب اپنے بلند بانگ بھاشنوں کے ساتھ کہ طالبان کے خلاف آپریشن اپنی ہی عوام کے خلاف آپریشن ہے؟

۔ کہاں ہیں منور حسن امیر جماعت اسلامی کہ طالبان تو معاذ اللہ خلافت راشدہ کی تصویر ہیں؟

۔ کہاں ہیں وہ لوگ جو اس دھماکے پر ابھی تک ایم کیو ایم، امریکہ و انڈیا و ہر کسی پر دھماکوں کا الزام لگا رہے ہیں سوائے طالبان کے؟

بہت سے آپ میں ہیں جو واقعی آج طالبان کے خلاف ہیں۔ مگر عزیز ہموطنوں۔۔۔۔ بہت دیر کر دی آپ نے آتے آتے کہ طالبانی فتنے نے قوم کو خون میں نہلا دیا ہے۔۔۔ پر پھر بھی اللہ کا شکر ہے کہ آئے تو۔
 
مغزل

محفلین
جماعت اور عمران خان کا اپنا نقطہ نظر ہے مگر، آپریشن کی آڑ میں بہت سے دیگر مقاصد ہی اصل اہداف ہیں ، ۔۔ یہ بات بھی لکھ رکھیے ، جناب
 
سویدا

محفلین
اتنا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں‌ہے
طالبان کی کسی نے کوئی حمایت نہیں‌کی
میری رائے میں‌امریکہ طالبان کا نام استعمال کررہا ہے
طالبان پس پردہ امریکہ ہی کی خفیہ فورسز ہے
بچوں‌کی طرح‌آپ کی ضد صرف یہ ہے کہ طالبان غلط ہیں‌
طالبان واقعی غلط ہیں‌ان کو صحیح کہنے والا بھی غلط ہے لیکن طالبان کو استعمال کون کررہا ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے
چور تو چور ہے اس کی برائی کے ساتھ ساتھ جو لوگ اس چور کو استعمال کررہے ہیں‌ان کو بھی پہچاننے کی ضرورت ہے
صرف طالبان کو برا کہنے سے بات آپ کی یا ہماری ذمہ داری ختم نہیں‌ہوجاتی طالبان امریکہ کی خفیہ فورسز کے طور پر استعمال ہورہے اس کے انسداد کی ضرورت ہے
 
سویدا

محفلین
اب آج جنگ کے مین پیج پر خبر ہے کہ طالبان کی عاشورہ دھماکے سے لاتعلقی !
طالبان جنہوں‌نے افغانستان میں‌حکومت بنائی وہ امریکہ اور پاکستان ہی کے ٹریننگ یافتہ تھے !
لیکن انہوں نے حکومت بنانے کے بعد امریکہ کو ہی آنکھیں دکھانا شروع کردیں
امریکہ نے افغانستان کے طالبان کو دہشت گرد کہنا شروع کردیا
نائن الیون کا واقعہ کرایاگیا امریکہ افغانستان پرچڑھ دوڑا
طالبان کی حکومت کو تہس نہس کردیا
اب امریکہ کو طالبان اور القاعدہ دو ایسے نام مل گئے ہیں کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں‌پہلے ان کا وجود ثابت کرتا ہے اپنے ذرائع استعمال کرکے
میڈیا اور مختلف سیاسی تنظمیں‌کو اپنا ہم نوا بنا کر
اور پھر اس ملک پر حملہ !
عراق افغانستان کے بعد پاکستان ہی کی باری تھی یہ بات نائن الیون کے وقت ہی کہہ دی گئی تھی
فاروق صاحب حقائق کی دنیا میں‌آئیں
طالبان القاعدہ بلیک واٹر امریکہ یہ سب مترادفات ہیں‌
اسامہ مرکھپ چکا ہے ملا عمر کا کوئی اتہ پتہ نہیں صرف تجزیے اور اخباری باتیں‌ہیں
اب امریکہ طالبان اور القاعدہ کو اپنی فورس بناچکا ہے
 
ساجد

محفلین
سویدا، حد ہے معصومیت کی۔ تالی بان اور امریکہ کے ساتھی؟؟؟
تالی بان کا نظریہ ہے "اختلاف کی سزا موت" اور زمین مین فساد
فاروق بھائی ، معذرت کے ساتھ عرض کروں ، یہی نظریہ امریکی حکومتوں کا بھی ہے بس طریقہ واردات مختلف ہوتا ہے۔ طالبان انہی کے پروردہ اور تربیت یافتہ ہیں تو انہی کے نقشِ قدم پر ہی چلیں گے۔
میں طالبان کو ہرگز امریکہ کا ساتھی نہیں کہتا ، جناب یہ تو اس کی اولاد ہیں۔
 
arifkarim

معطل

:rollingonthefloor: سو فیصد متفق!
 
شمشاد

لائبریرین
اخباروں میں اور میڈیا پر اب ایسی خبریں آتی رہیں گے کہ فلاں کو گرفتار کر لیا اور یہ کر لیا اور وہ کر لیا لیکن ہونا کچھ بھی نہیں۔ اسی کے تناظر میں این آر او کا رولا بھی ختم ہو جائے گا۔
 
آفت

محفلین
کل رحمان ملک اور فاروق ستار پریس کانفرس کر رہے تھے ۔ رحمان ملک نے بریفنگ دی کہ کراچی میں حملہ خودکش تھا یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا کیونکہ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ یہ خودکش حملہ نہیں تھا اس کے بعد میڈیا ان سے سوال پوچھنے لگا لیکن درمیان میں فاروق ستار نے روکا اور کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ پھر فاروق ستار نے کہا کہ دو ہزار نو کے آخری دن ہمارے دو کارکن شہید کیے گیے ہیں اسی طرح پچھلے کچھ عرصے سے ایم کیو ایم کے کارکن مارے جا رہے ہیں ۔ ہم نے حکومت سے کاروائی کے لیے کہا ہے لیکن ابھی تک مجرموں کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی ۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ہم کہاں تک عوام کو روکیں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ موصوف نے درپردہ جو دھمکی دینی تھی دے دی ۔
جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم کے نہیں پیپلز پارٹی کے بھی درجنوں کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ وغیرہ وغیرہ
سوال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ جماعت،تحریک انصاف،حقیقی،مسلم لیگ اے این پی کے کارکن اور بہت سے دوسرے جاں بحق ہونے والے لوگ کیا انسان نہیں تھے ۔ آخر انہیں کس نے مارا ہے ۔ بارہ مئی ،نو اپریل کو شہید ہونے والوں کے خون کا کون زمہ دار ہے ؟؟؟
رحمان ملک بے شک ایم کیو ایم کے دباؤ میں آ کر کراچی کے حالیہ واقعے کا رخ کہیں اور موڑ دیں ۔ لیکن عوام اس وقت تک مطمئن نہ ہوں گے جب تک اس واقعے کا اصل مجرم سامنے نہیں آتے ۔ لائٹ ہاوس،بولٹن مارکیٹ کے دکانداروں کو اپنی جگہ سے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کس نے کی اور کیوں انہیں دوبارہ اپنی جگہ پر دکانیں تعمیر کرنے نہیں دی جا رہیں‌؟؟؟
خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔ ان شااللہ ایک دن ایسے لوگوں کی رسی ضرور کھینچی جائے گی ۔
جو چپ رہے گی زبان خنجر ، لہو پکارے گا آستیں کا
 
dxbgraphics

محفلین

۔کہاں ہیں عمران خان صاحب اپنے بلند بانگ بھاشنوں کے ساتھ کہ طالبان کے خلاف آپریشن اپنی ہی عوام کے خلاف آپریشن ہے؟

۔ کہاں ہیں منور حسن امیر جماعت اسلامی کہ طالبان تو معاذ اللہ خلافت راشدہ کی تصویر ہیں؟

۔ کہاں ہیں وہ لوگ جو اس دھماکے پر ابھی تک ایم کیو ایم، امریکہ و انڈیا و ہر کسی پر دھماکوں کا الزام لگا رہے ہیں سوائے طالبان کے؟

بہت سے آپ میں ہیں جو واقعی آج طالبان کے خلاف ہیں۔ مگر عزیز ہموطنوں۔۔۔۔ بہت دیر کر دی آپ نے آتے آتے کہ طالبانی فتنے نے قوم کو خون میں نہلا دیا ہے۔۔۔ پر پھر بھی اللہ کا شکر ہے کہ آئے تو۔

سب پاکستان میں ہی ہیں بس آپ کے پاکستان جا کر ان سے وہاں پوچھنے کی ضرورت ہے۔

ویڈیو میں چہرے بھی نہیں دکھائے گئے۔ کیا پتہ ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ایکٹنگ کروائی گئی ہو:grin:
 
dxbgraphics

محفلین

۔کہاں ہیں عمران خان صاحب اپنے بلند بانگ بھاشنوں کے ساتھ کہ طالبان کے خلاف آپریشن اپنی ہی عوام کے خلاف آپریشن ہے؟

۔ کہاں ہیں منور حسن امیر جماعت اسلامی کہ طالبان تو معاذ اللہ خلافت راشدہ کی تصویر ہیں؟

۔ کہاں ہیں وہ لوگ جو اس دھماکے پر ابھی تک ایم کیو ایم، امریکہ و انڈیا و ہر کسی پر دھماکوں کا الزام لگا رہے ہیں سوائے طالبان کے؟

بہت سے آپ میں ہیں جو واقعی آج طالبان کے خلاف ہیں۔ مگر عزیز ہموطنوں۔۔۔۔ بہت دیر کر دی آپ نے آتے آتے کہ طالبانی فتنے نے قوم کو خون میں نہلا دیا ہے۔۔۔ پر پھر بھی اللہ کا شکر ہے کہ آئے تو۔

ذرا غور سے سنیں اور دیکھیں
 
Top