کراچی سی ویو پر مچھلی نما کوڑے دان نصب

663002_2180654_fishfront_updates.jpg

کراچی کا ساحل، ساحل کم اور کچرے کاڈھیر زیادہ لگتا ہے ۔سی ویو پر پلاسٹک کے تھیلیوں سمیت جانوروں کا فضلہ جہاں فضائی آلودگی کا سبب بنتا ہے وہیں خوبصورت نظارے کرنے اور پکنک کی غرض سے گئے لوگوں کے لئے بھی ناگواری کی بڑی وجہ ہے۔
گزشتہ دنوں یہ بحث جاری تھی کہ سی و یو کے پورے علاقے میں اول تو کوڑے دان ہیں ہی نہیں اگر ہیں بھی تو بہت چھوٹے ہیں جو پکنک کی غرض سے گئے لوگوں کے لئے ناکافی ہیں۔

663002_1750608_fish_updates.jpg

انتظامیہ کی جانب سے مچھلی نما سمندر ماحول اور انسان دوست یہ کوڑے دان سی ویو پر کئی مقامات پر رکھ دئیے گئے ہیں۔

663002_907531_fish2_updates.jpg

انتظامیہ کے مطابق سی ویو کے مقام پر دن بہ دن بڑھتے کچرے کا یہ واحد اور مکمل حل ہے جس کےذریعے عوام زیادہ سے زیادہ کچرا اس میں ڈال سکتے ہیں اور ساحل کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

663002_7254915_fish4_updates.jpg

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساحل کو صاف کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت عوام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ایک صارف نے مچھلی نما کُوڑے دان کی تصویر پوسٹ کی تھی جس سے ایسا لگ رہا تھا کہ ساحل پر کوئی بڑی مچھلی آگئی ہے۔

663002_8595317_fish3_updates.jpg

صارف کے خیال میں پاکستان کے ساحلوں کو بھی ایسے ہی کوڑے دانوں کی ضرورت ہے۔
انتظامیہ نے اس ہی پوسٹ سے متاثر ہوکر ساحل کی صفائی میں اپنا کردار تو ادا کر دیا ہے اب عوام کی باری ہے کہ وہ اپنا کُوڑا اس میں ڈال کر ساحل صاف رکھیں۔
واضح رہے کہ سی ویو کراچی کے شہریوں کے لئے ایک سستا اور دلکش پکنک پوائنٹ ہے جہاں شہری اپنی چھٹی منانے جاتے ہیں۔

لنک
 

جاسم محمد

محفلین
سنا ہے کہ کل سے لوگ اس کے اندر کھڑے ہو کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔
آپ کا کیا خیال تھا تابش صاحب کہ لوگ اس میں کوڑا پھینکا کریں گے!
جیپ ٹریک پر اور پھر سری اور پائے پر اتنا کوڑا کہ خدا کی پناہ۔ جس طرف نظر اٹھاؤ تو زمین پر کوڑا ہی کوڑا۔ صرف ایک جگہ صاف تھی اور وہ تھا کوڑادان کا اندر۔ اس کے گرد ہر طرف کوڑا تھا لیکن اندر کچھ نہیں۔
 
Top