کراچی سے لے کر پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے،نواز شریف

زرقا مفتی

محفلین
ملتان ۔مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی سے لے کر پشاور تک بلٹ ٹرین چلائیں گے جو انتہائی تیزی سے ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک جائے گی،صرف سات گھنٹوں میں بلٹ ٹرین منزل پر پہنچ جائیگی،لاہور کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس سروس شروع کی جائیگی،ہواوٴں میں بات نہیں کرتا۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت چھوٹے چھوٹے نئے سیاستدان میدان میں آئے ہیں،لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ ہم نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی ،ایٹم بم بھی بنایا ہے،ہم پہلے بھی اس ملک میں انقلاب لائے تھے اور آیندہ بھی لائیں گے،بہاولپور اور جنوبی پنجاب کیلئے بہت کام کیے، بلٹ ٹرین کے لیے دس ارب ڈالر درکار ہیں یہ بڑی رقم ہے لیکن ملتان والوں سےنواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں آئے گا، جس طرح کا جوش مجھے آج یہاں نظر آرہا ہے اس طرح کا جوش میں نے پہلے کبھی ملتان میں نہیں دیکھا،جتنا پیار آج ملتان مجھے دے رہا ہے،وہ میرے دل پر نقش ہوگیا، یہ محبت کبھی نہیں بھولوں گا،میں وہ منظر دیکھ رہا ہوں جس پر میری آنکھیں یقین نہیں کر رہیں۔ بڑی نہیں ہم یہ کام ضرور کرینگے،یہ ان کا حق اور ہمارا فرض ہے،میں ہمیشہ سوچ سمجھ کر بات کرتا ہوں۔
http://www.dailyaaj.com.pk/urdu/archives/127486
 
نوازشریف کے پاس کہنے کے لیے کچھ ہے ہی نہیں ۔ جس شہر میں جلسہ ہوتا ہے فرماتے ہیں کہ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو یہاں سے موٹر وے گزرتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:
یہ ڈائیلاگ آپ کو ہر تقریر میں ملے گا۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بلٹ ٹرین منصوبے پر دس بلین ڈالر خرچ ہونگے ۔ اس منصوبے سے نہ تو غربت میں کمی ہو گی نہ ہی لاکھوں کو روزگار ملے گا ۔ اس کی بجائے اگر یہی رقم کسی پن بجلی کے منصوبے پر خرچ کی جائے تو چھ سات ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے جس سے صنعتیں فعال ہو سکتی ہیں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں سرمایہ کار نئی صنعتوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں
 
Top