کراچی: صفورا چوک پر بس پر فائرنگ،41افرادجاں بحق

کراچی: صفورا چوک پر بس پر فائرنگ،41افرادجاں بحق
pakistan-karachi-Bus-Firing-41_5-13-2015_184598_l.jpg

spacer.gif

May 13, 2015 - Updated 1020 PKT
7 8 1 0
کراچی.....کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب بس پر فائرنگ سے41افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 16خواتین اور25مرد شامل ہیں۔ ایس ایس پی ملیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔صفورا چورنگی پر میمن میڈیکل سینٹر کے قریب درجن سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسماعیلی برادری کی بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں41افراد جاں بحق 20سے زائد زخمی ہوگئے ۔ بس اسکیم 33سے عائشہ منزل جارہی تھی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میمن میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ بس میں 60سے 70افراد موجود تھے۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=184598
کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ، 45 ہلاک
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150513_khi_safoora_bus_attack_zs
جند اللہ نے ذمہ داری قبول کی
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستانی طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شدت پسند گروپ جند اللہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔جند اللہ کے ترجمان احمد مروت نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کراچی میں بس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔پاکستان میں مقیم اسماعیلی برادری اور کالاش قبائل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اکثر و بیشتر دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔گزشتہ برس فروری میں 50 منٹ کی ایک وڈیو میں ٹی ٹی پی میڈیا ونگ نے اپنی ویب سائٹ پر اسماعیلی مسلمانوں اور کالاش برادری کے خلاف ' مسلح جدوجہد' کا اعلان کیا تھا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1021056/

کراچی:دہشتگردوں کی بس میں گھس کر فائرنگ،45افراد جاں بحق
http://beta.jang.com.pk/73594/
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
اناللہ و انا علیہ راجعون۔ کمزوراور اپاہچ ریاست کے بدقسمت شہریوں کے خون کی ازرانی۔ یا اللہ ظالموں کی ڈھیل ختم کر دے اور اُنہیں اپنے قہر اور انصاف سے نشانِ عبرت بنا دے
 

x boy

محفلین
انا للہ و انا الہ راجعون

اللہ سوگوارن کو صبر دے اور درندوں کا انجام و خاتمہ صولت مرزا کی طرح کرے ، آمین
 

سيماب

محفلین
انا للہ و انا الہ راجعون
"اللہ سوگوارن کو صبر دے "
جب تك نامعلوم افراد كا پته نیہں چلتا اس طرح واقعات کا روک ڈام مشکل ہے-
 

سيماب

محفلین
انا للہ و انا الہ راجعون
"اللہ سوگوارن کو صبر دے "
جب تك نامعلوم افراد كا پته نیہں چلتا اس طرح واقعات کا روک دام مشکل ہے-
 
انّا للہ وانّا الیہ راجعون ۔ کیا ہم ایک نبی اور ایک دین کو ماننے والےمسلمان نہیں ؟ آج مرنے والا اور مارنے والا دونوں ہی مسلمان ہیں۔ پھر بھی ہم مسلمان کہلاتے ہیں اور اپنے آپ کو رسول ہاشمی کی امت گردانتے ہیں۔
معصوم و بے گناہوں کو قتل کر کے ہم حیوانیت کے ایسے شاہکار ترتیب دیتے ہیں کہ مسلمان اور انسان کہلانے پرہمیں شرم محسوس ہونی چاہئیے؟۔مُحسنِ انسانیت نے ارشاد فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں.اسلام میں عورتوں اور بچوں کا قتل حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔
طالبان،لشکر جھنگوی، جندواللہ اور دوسری کالعدم دہشت گرد تنظیمیں گولیو دہشتگردی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ، 43 افراد ہلاک
https://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
اناللہ و انا علیہ راجعون۔ کمزوراور اپاہچ ریاست کے بدقسمت شہریوں کے خون کی ازرانی۔ یا اللہ ظالموں کی ڈھیل ختم کر دے اور اُنہیں اپنے قہر اور انصاف سے نشانِ عبرت بنا دے

انا للہ و انا الہ راجعون

اللہ سوگوارن کو صبر دے اور درندوں کا انجام و خاتمہ صولت مرزا کی طرح کرے ، آمین

انا للہ و انا الہ راجعون
"اللہ سوگوارن کو صبر دے "
جب تك نامعلوم افراد كا پته نیہں چلتا اس طرح واقعات کا روک ڈام مشکل ہے-

اناللہ و انا علیہ راجعون۔
اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔

اناللہ و انا علیہ راجعون۔

انا للہ و انا علیہ راجعون

انا للہ و انا الہ راجعون
"اللہ سوگوارن کو صبر دے "
جب تك نامعلوم افراد كا پته نیہں چلتا اس طرح واقعات کا روک دام مشکل ہے-

انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
 

x boy

محفلین
http://javedch.com/latest-news/2015/05/14/50278
http://javedch.com/pakistan/2015/05/13/49854
http://www.express.pk/story/356480/
http://live.express.pk/


مَنْ قَتَلَ نَفْسًام بِغَيْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَکَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيْعًا. المائدة، 5 : 32

''جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔''

ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی تو لوگوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کون نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سفارش کرے گا ؟ (کہ اسے سزا نہ ہو) پس کسی کو آپﷺ سے (یہ بات) عرض کرنے کی جرأت نہ ہوئی تو سیدنا اسامہ بن زیدؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا :'' بے شک بنی اسرائیل میں بھی جب کوئی شریف (با اثر) شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور اگر کوئی غریب شخص چوری کرتا تو اس کا ہاتھ کاٹ ڈالتے ، اگر (اس کی جگہ چوری کرنے والی میری بیٹی) فاطمہ بھی ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کا ٹ ڈالتا۔ ''
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Olson_on_karachi_Attack.jpg


11219556_900912236635602_8373212666356980314_n.jpg



امریکی سفیر اولسن کاکراچی بس حملے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (۱۳مئی ، ۲۰۱۵ء)__ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی عوام کی جانب سے بدھ کو کراچی میں بس پر ہونے والے بہیمانہ حملے سے متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بے حسی پر مبنی اس دہشتگردانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام کی کوششوں میں ان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہےاور ہر شہری کےخوف وخطرے، جبر اور تشددکےبغیر اپنی مرضی سے عبادت کرنے کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ہم اس المناک حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف حکام کو ہرمناسب مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top