کراچی عزاداروں کی بس دہشت گردی کا شکار

dxbgraphics

محفلین
براہ کرم جلوسوں کو بدعت اور پابندی کی بات کرکے ہمارے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں ۔ ان جلوسوں کو بند کرنے کیلیئے ہی تو یہ سب کیا جارہا ہے ۔ آپ لوگ یہاں بیٹھ کر کس کو مشورہ دے رہے ہیں اس قوم کو جس قوم نے ہر زمانے اور ہر دور میں لاشیں اٹھائی ہیں ہم دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں ایسے دھماکے ہم میں اور جوش پیدا کردیتے ہیں ۔ پیٹھ سے وار کرنے والے اور انکے مزموم عزائم کو اپنی ناپاک رائے دینے والے اگر آپ آج کا چہلم کا جلوس دیکھ لیتے تو آپ کی آنکھیں کھلی رہ جاتیں ۔ لوگ کفن پہن کر شریک ہوئے تھے جلوس میں اور آج کے جلوس کی باوجود یہ کہ عاشور کا اتنا بڑا سانحہ سب کے سامنے تھے شان ہی کچھ اور تھی ۔ ہمارے جلوس کس نے کہا فرض نہیں کسنے کہا سنت نہیں ہیں یہ سب آپ کی اپنی منطقیں ہیں براہ کرم آپ لوگ اپنے پاس رکھیں ہمیں اپنے بھائیوں کی لاشیں ابھی اٹھانے دیں۔ اور دانش نے بالکل صحیح کہا کہ اسلام کربلا کے بعد ہی زندہ ہوتا ہے اور میں وثوق سے کہتا ہوں کہ ہر جگہ کربلا ہی برپا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یزیدیت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔یہ یزید ہی تو تھا جس نے امام حسین کو شہید بھی کروایا اور انکی آل اولاد اور شہدا کے ورثا کو رونے تک نہیں دیا انکے جنازوں کو دفن نہیں ہونے دیا آج بھی اسی کی سنت کو اسکے چاہنے والے اسی طرح پورا کرتے ہیں کہ جو لوگ ظلم کا نشانہ بنتے ہیں ان کو ہی مزید ایزا پنہچانے کی باتیں کرتے ہیں کہ ایسا کیا ہی کیوں تھا جلوس نکالا ہی کیوں جاتا ہے اور وغیرہ وغیرہ اور ایک بات یاد رکھیں ۔ ہم مر جائیں گے آپ سب لوگ ختم ہوجائیں گے پر یہ عزاداری اور یہ جلوس انشاللہ اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ شان سے نکلا کریں گے۔اس لئے خاطر جمع رکھئے اور اپنے دل میں پیدا ہونے والی ان ننھی ننھی خواہشوں کا گلا خد ہی گھونٹ لیا کریں

شاید آپ خوارج کو بھول رہے ہیں۔ اور عبداللہ ابن سبا کو بھی بھول رہے ہیں
 

ظفری

لائبریرین
یہ تھریڈ کراچی میں ایک جلوس پر بم کے حملے سے متعلق ہے ۔ اگر اس ضمن میں اس دھاگے سے متعلق‌ کوئی بات کہی نہیں جاسکتی تو اس دھاگے کا رخ اپنے نکتہِ نظر کی طرف موڑنے سے گریز کریں ۔ اس دھاگے کی روح کے مطابق اس سانحے میں ہلاک شدگان کے لیئے افسوس اور دعائے خیر مقصود ہے ۔ لہذا کسی بھی کوفت سے بچنے کے لیئے بیکار اور بے متعلقہ بحث سے پرہیز کریں تاکہ کسی کی توانائی کا ضیاع نہ ہو ۔
 

ظفری

لائبریرین
ڈی ایکس بی گرافکس بھیا ۔۔۔۔ معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی محنت ضائع ہوگئی ۔ کیونکہ میرے انتباہ کے بعد اب کسی ایسی پوسٹ کی گنجائش نہیں جو موضوع سے مطابقت نہ رکھتی ہو ۔
 

dxbgraphics

محفلین
ظفر بھائی وہ تو جواب میں تھا نہ کہ اضافی پوسٹ تھی۔ بحرل حال انتظامیہ کی کوشش ہے کہ محفل کا ماحول خوشگوار رہے تو آپ کا حکم سرآنکھوں پر۔۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
تو محترم ظفری بھائی کیا شہید ہو جانے والوں کے لیے فاتحہ کے ساتھ آئندہ معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے کسی تجویز کو حالات و اسباب کی روشنی میں بیان کرنے کی اجازت ہے کہ اس پر بھی پابندی ہےکہ بس ہم سر جھکا کر بس لاشے ہی اٹھاتے رہیں اور ان پر نوحہ خواں ہوتے رہیں، اور عقل کو اٹھا کر ایک خانے میں بند کردیں کہ زندگی بس جذبات کا ہی نام ہے؟؟؟؟
 

طالوت

محفلین
اللہ ہماری حالت پر رحم فرمائے ۔ بات مناسب ہوتی تو میں کہتا کہ صدمے کا اثر ہے ، مگر افسوس کے یہاں تو جذباتیت سے بھی دماغ‌الٹ جاتے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ اس ملک میں مذہبی جنونیوں نے جس قدر حالات کو خراب کیا ہے وہ شاید تین جرنیل مل کر بھی نہ کر سکے ۔
لاشیں محض شیعان کی نہیں اٹھ رہی بلکہ اس میں ہر مسلک ، ہر فقہ کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی اٹھ رہی ہیں جن کی تمام عمر کنواں کھودتے اور پیاس بجھاتے گزر جاتی ہے ۔ دہشت گردی ایسی بلا ہرگز نہیں کہ جسے جذبات سے اکھاڑ کر پھینکا جا سکے ۔ کراچی میں ہونے والے کسی بھی واقعے کو محض اپنی مخصوص عینک لگا کر دیکھنے کے علاوہ بھی بہت سے پہلوؤں سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ، خاص طور پر جب کہ یہاں مخصوص‌سیاست کی کرشمہ سازیاں بھی ہوں ۔
وسلام
 
7 شہدا

19249_290671987218_57130512218_3629175_3467375_n.jpg


19249_290672002218_57130512218_3629176_662101_n.jpg


19249_290672017218_57130512218_3629177_1800072_n.jpg


19249_290672027218_57130512218_3629178_7929831_n.jpg


19249_290672032218_57130512218_3629179_5127033_n.jpg


19249_290673307218_57130512218_3629181_2750627_n.jpg
 

ظفری

لائبریرین
تو محترم ظفری بھائی کیا شہید ہو جانے والوں کے لیے فاتحہ کے ساتھ آئندہ معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے کسی تجویز کو حالات و اسباب کی روشنی میں بیان کرنے کی اجازت ہے کہ اس پر بھی پابندی ہےکہ بس ہم سر جھکا کر بس لاشے ہی اٹھاتے رہیں اور ان پر نوحہ خواں ہوتے رہیں، اور عقل کو اٹھا کر ایک خانے میں بند کردیں کہ زندگی بس جذبات کا ہی نام ہے؟؟؟؟
نقوی بھائی ۔۔۔۔ میری بات کا مقصد بنیادی طور پر کسی بھی موضوع سے متعلق مثبت باتوں کو فروغ دینا ہے ۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اردو محفل کا مقصد بھی یہی ہے ۔ کسی بھی دھاگے کے موضوع سے متعلق کوئی بھی مثبت اور متعلقہ بات کہی جائے وہ ہمیشہ سرائی جائے گی ۔ جاں بحق ہونے والوں کے فاتحہ خوانی کے ساتھ آئندہ معصوم لوگوں کو اس قسم کے واقعات سے بچانا اور اس سلسلے میں کوئی تجویز دینا ایک مثبت عمل ہے ۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ اس میں اجازت لینے کی ضرورت ہے ۔اس دھاگے میں آپ دیکھیں بات کہاں سے کہاں نکل گئی ہے ۔ شمشاد بھائی نے ایک پوسٹ حذف کردی ہے ۔ مگر کچھ ایسی پوسٹیں بھی ہیں ۔ جن کا یہاں ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ اور متعلقہ اور غیر متعلقہ پوسٹوں کے حوالے سے میں نے واضع انداز میں طے کردہ پالیسوں کے سلسلے میں کچھ کہنے کی کوشش کی ہے ۔ جوکہ ضرورت اعلانات کے فورم پر موجود ہے ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
میرے خیال میں تو ان کھلے عام کے جلوسوں کو کسی بند جگہ تک محدود کر دیا جائے تو کافی حد تک بچت کی جاسکتی ہے اور ہر سال ہونے والی ہلاکتوں کو کم کیا اور بچایا جا سکتاہے۔ اس سے نہ صرف اہل جلوس بلکہ اہل شہر کو بھی حفاظت و سہولت ہو جائے گی۔ :battingeyelashes: یہ تجویز میرے ذاتی مشاہدے پر مبنی ہے ہردو صاحبان کا اس پر متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔۔۔!
 

ابوشامل

محفلین
کچھ لوگ یہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کفن پہن کر شریک ہوئے، موت سے نہیں ڈرتے۔ پھر جب حکومت نے ہر جاں بحق ہونے والے شخص کے لیے پانچ لاکھ روپے تو 20 لاکھ کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟ ایں چہ معنی دارد؟ کفن پہن کر نکلنے والے تو 5 لاکھ روپے کو بھی لات مار دیتے ہیں۔ اس بیان کی وجہ سے مجھے شیعہ علماء پر بہت زیادہ غصہ آیا، ورنہ اتنے بڑے سانحہ پر کس شخص کو دکھ نہیں ہوا ہوگا؟
 

Fari

محفلین
کچھ لوگ یہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کفن پہن کر شریک ہوئے، موت سے نہیں ڈرتے۔ پھر جب حکومت نے ہر جاں بحق ہونے والے شخص کے لیے پانچ لاکھ روپے تو 20 لاکھ کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟ ایں چہ معنی دارد؟ کفن پہن کر نکلنے والے تو 5 لاکھ روپے کو بھی لات مار دیتے ہیں۔ اس بیان کی وجہ سے مجھے شیعہ علماء پر بہت زیادہ غصہ آیا، ورنہ اتنے بڑے سانحہ پر کس شخص کو دکھ نہیں ہوا ہوگا؟

بھائی جب ہماری حکومت امریکہ سے بھیک مانگتی ہے تو کیا پوری قوم کی یہی خواہش ہوتی ہے؟ بلکہ حکومت میں شامل ہر بندے کا بھی اس پر راضی ہونا ضروری نہیں ہوتا-

باقی جن تمام شعیہ ، سنی علماء نے اس وقت امن وامان قائم کرنے کی درخواست کی اور اپنا مثبت کردار ادا کیا ان کو بھی تو سراہنا چاہئیے نا !!
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں اگر آپ 20 لاکھ روپے پر اطمینان حاصل کرتے ہیں تو پھر حسینیت کے نام پر کفن باندھ کر نکلنے کا ڈرامہ بھی بند ہونا چاہیے۔ میرا سوال صرف اتنا ہے کہ کیا حسینیت کے نام پر کفن باندھنے کی قیمت صرف 20 لاکھ روپے فی کس ہے؟
 

Fari

محفلین
میرے خیال میں اگر آپ 20 لاکھ روپے پر اطمینان حاصل کرتے ہیں تو پھر حسینیت کے نام پر کفن باندھ کر نکلنے کا ڈرامہ بھی بند ہونا چاہیے۔ میرا سوال صرف اتنا ہے کہ کیا حسینیت کے نام پر کفن باندھنے کی قیمت صرف 20 لاکھ روپے فی کس ہے؟

بھائی شاید آپ نے میری پوسٹ دھیان سے نہیں پڑھی- ورنہ آپ دوبارہ وہی سوال نہ کرتے- خیر اگر آپ سمجھ نہیں پائے تواس بات کو طول نہیںدے رہی-بات صرف یہ ہے کہ محض کچھ افراد کی ذاتی رائے کا آپ سب پر ہی اطلاق نہیں کر سکتے-
 
Top