کراچی: فرقہ وارانہ حملے میں باپ بیٹی ہلاک

کراچی: فرقہ وارانہ حملے میں باپ بیٹی ہلاک
ڈان اخبارتاریخ اشاعت 11 اگست, 2014

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مبینہ فرقہ وارانہ حملے میں ایک شخص اور اس کی 25 سالہ بیٹی ہلاک اور اس کی بیوی اور دیگر بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول سید کاظم شاہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

تمام افراد کو زخمی حالت میں قریبی عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے کاظم شاہ اور ان کی ایک بیٹی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کاظم شاہ ہر سال علاقے میں محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کی قیادت کرتے تھے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاظم شاہ کو فرقہ وارانہ تنظمیوں کی جانب سے متعدد بار دھمکیاں ملتی رہتی تھیں۔

اسی دوران مجلس وحدتِ مسلمین کے ایک ترجمان نے کہا کہ کاظم شاہ سرجانی ٹاؤن میں درِ بتول امام بارگاہ کے نگران تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت کاظم شاہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کار میں سفر کررہے تھے۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔

http://urdu.dawn.com/news/1008172
 
سنی اور شیعہ کے درمیان لڑائی اور ایک دوسرے کا خون بہانا درست نہ ہے۔ فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسرے دہشت گرد پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ر ہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنے کی سرتوڑ کوشیشیں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبان کا میڈیا کے خلاف اعلان جنگ

https://awazepakistan.wordpress.com/

۔
 
فیڈرل بی ایریا میں بھی ایک شخص کو اس کے بچوں کے سامنے گولی ماردی گئی جب وہ مزیدار حلیم کے سامنے حلوہ پوری اپنے بچوں کے ساتھ کھارہا تھا۔ اس کے بچے اس کی نعش سے لپٹ کر روتے رہے۔
اللہ قاتلوں کو جہنم رسید کرے
 
Top