جاسم محمد
محفلین
کراچی میں شدت پسند تنظیموں نے ریلی نکالی ، امام بارگاہ پر پتھراؤ
نیا دور ستمبر 12, 2020
پاکستان میں شیعوں کے خلاف توہین رسالت کے مقدمات کے اندراج میں اضافے کے باوجود ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور اہلسنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) نے اقلیتی برادری کے خلاف کراچی میں ایک ریلی نکالی۔
ریلی کے دوران ، شرکا نے شیعہ برادری کے اراکین کے خلاف نفرت انگیز ’شیعہ کافر‘ جیسے نعرے لگائے ، اور محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ریلی کی ویڈیو شیئر کی ، جس میں شرکاء کو ‘شیعہ کافر ہیں’ کے نعرے لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ ٹویٹر صارف نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ امامیہ لائنز ایریا میں ایک امام بارگاہ پر بھی مبینہ طور پر بنیاد پرست سنی جماعتوں کے اراکین نے حملہ کیا تھا۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ایک مشہور دہشت گرد تنظیم ASWJ / SSP– کے بینر اٹھا رکھے تھے جو ملک میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار ہیں۔
یاد رہے کہ محرم کے آغاز سے ہی شیعہ گروہوں کے خلاف نفرت انگیز مہموں اور اس کے بعد زیارت عاشورہ کی تلاوت کے لئے توہین رسالت کے الزامات میں اضافہ ہوا ہے – مزید یہ کہ پیغمبر اسلام (ص) کے بعض اصحاب کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے کے الزام میں متعدد شیعہ مبصرین کو ملک بھر میں حراست میں لیا گیا تھا۔