اقبال جہانگیر
محفلین
کراچی میں طالبان کے 40گروپوں کی سرگرمیوں کا انکشاف
03 جولائی 2014 (02:03)
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں کالعدم تحریک طالبان کے 40 گروپوں اور سواتی گروپ کے 150سے زائددہشتگردوں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق شہر قائد کا امن تباہ کرنے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 40 گروپ ملوث ہیں اور ہر گروپ نے اپنا علیحدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنا رکھا ہے۔ شہر میں صرف سواتی گروپ کے ہی 150 سے زائد دہشت گرد متحرک ہیں جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ تھانوں پر بھی حملے کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سواتی گروپ کے یہ خونخوار دہشت گرد صرف اپنے ساتھیوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ کسی دوسرے گروپ کے ساتھ مل کر کام نہیں کرتے جس کے باعث ان کے بارے میں معلومات انتہائی مشکل سے ملتی ہیں۔ ٹارگٹڈ آپریشن سے سواتی گروپ کا نیٹ ورک تباہ توہوا لیکن ختم نہیں ہو سکا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت سواتی اور دیگر طالبان گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/03-Jul-2014/119035