زین
لائبریرین
ممبئی حملوں کی تحقیقات کےلئے آئی ایس آئی سربراہ کو بھارت بجھوانا پاکستان کے ملوث ہونے بارے تاثر کو تقویت دینے کے مترادف ہے،عمران خان
بھیجے،کراچی میں طا لبانا ئزیشن کے نام پر پشتونوں اور مہا جروں کو آپس میں لڑانے کی سا زشیں ہورہی ہیں جس کا فائدہ سولہ سالوں سے ملک سے باہر بیٹھے لوگ ا ٹھائیں گے ، تحریک انصاف کے سربراہ کا کوئٹہ میں
وکلاء تاجر برادری اور پریس کانفرنس سے خطاب
کوئٹہ........؎...... پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کےلئے آئی ایس آئی سربراہ کو بھارت بجھوانا پاکستان کے ملوث ہونے بارے تاثر کو تقویت دینے کے مترادف ہے ،پاکستان کو مزید خطرات سے بچانے کےلیے ضروری ہے کہ حکومت نئی امریکی انتظامیہ کو قبائلی علاقوں کے بارے میں اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے قبائلی عمائدین اور ماہرین پر مشتمل ایک وفد امریکہ بھیجے،کراچی میں طا لبانا ئزیشن کے نام پر پشتونوں اور مہا جروں کو آپس میں لڑانے کی سا زشیں ہورہی ہیں جس کا فائدہ سولہ سالوں سے ملک سے باہر بیٹھے لوگ ا ٹھائیں گے ،معزول چیف جسٹس کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاءاور میڈیا کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تاجروں ، وکلاءاور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماءبھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی کوسازش کے تحت خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جارہا ہے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران چالیس ہزار اسلحہ کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں الطاف حسین کے اس قسم کے بیانات کے طالبانزیشن کی روک تھام کے لیے کراچی کے شہری اسحلہ خریدیں ، سراسر بین الاقوامی اور ملک کی آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے اگر طالبائزیشن موجود بھی ہے تو اس کا روک تھام کرنا شہریوں کی نہیں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے اقدامات اور بیانات سے متعلق کورٹ سے رجوع کرنے کےلیے وکلاءسے مشورہ کرونگا۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ ایم کیو ایم کو اتحادی ہونے کے ناطے ملک اور عوام کے خلاف سازشی اقدامات کرنے سے روک دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آزاد عدلیہ ہوتی تو الطاف حسین کے ان اقدامات کے خلاف ضرور ایکشن لیا جاتا انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ سے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے آئی ایس آئی سربراہ کو بھارت بجھوانا قابل مذمت ہے جس سے ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے کہ پاکستان ان حملوں میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان کے خلاف انگلی اٹھائی ہے حکمرانوں کو اس سلسلے میں سوچ سمجھ کر اقدامات کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ گو کہ تحریک انصاف ملک کے اندر آئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہے لیکن کوئی ملک بھی خفیہ ایجنسیوں کے بغیر نہیں چل سکتا ۔بھارت کی جانب سے آئی ایس آئی پر الزام لگانا کسی طور پر درست نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ کافی عرصے سے آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس نہیں ہوا، اے پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت اور ججوںکی بحالی کے لیے قائم ہوا تھا چونکہ اتحاد میں مختلف نظریات رکھنے والی پارٹیاں شامل تھیں اس لیے مستقبل میں مسائل کے حل کے لیے اے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے اور مشترکہ نکات پر اتفاق رائے کے لیے محمود خان اچکزئی سے صلح و مشورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں فوری طور پر فوجی آپریشن ختم کردیا جائے ، میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جب تک افغانستان میں نیٹو فورسز موجود ہیں اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا اپنے عوام کے خلاف آپریشن پاکستان کو عدم استحکام کی جانب لے جارہا ہے جولائی سے اب تک سو سے زائد خودکش حملے ہوچکے ہیں قبائلی علاقوں سے فوج کو بلاکر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آمریت کے خاتمے اور مشرف کے جانے کے بعد ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وزیراعظم گیلانی شوکت عزیز کی طرح بے بس ہے سترویں ترمیم کو ختم نہیں کیاگیا زرداری تمام اختیارات لے کر صدر بن گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد کا نام پشتونخوا رکھنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس مسئلے کے حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔عمران خان نے کرکٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح ملک چل رہا ہے اس طرح کرکٹ بھی چل رہی ہے ۔ انہوں نے زیارت اور پشین میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف لاہور ونگ کی خواتین نے تین ٹرالر سامان اکٹھاکیا تھا جو ہفتے کو زیارت پہنچ جائے گا ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سروے کے دوران جو فہرستیں بنائی گئیں وہ درست نہیں اس لیے یہ فہرستیں مرتب کی جائیں کیونکہ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں کچھ بھی نہیں ملا جبکہ بعض لوگوں نے کافی زیادہ پیسے اور امداد وصول کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے میرٹ کے اصول کو اپنائے۔کو ئٹہ بار روم میں و کلاءسے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ گذشتہ سات سال میں کراچی کے شہریوں میں اسلحے کے چالیس ہزار لا ئسنس جا ری کئے گئے ہیں۔شہر یوں کو ا سلحہ سے لیس کیا جارہا ہے۔ طا لبانائزیشن کے نام پر لسانی فسادات کی سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں الطاف حسین کا سکر ٹریٹ چالیس ممبرز پر مشتمل ہے ان کے وہا ں تین گھر ہیں اس کا کوئی کاروبار نہیں ہے یہ سارا پیسہ پا کستان سے لندن جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آزاد عد لیہ کے بغیرملک میں حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی صو بوں کے حقو ق کا تحظ ہو گا ملک کے چوراسی فیصد عوام آزاد عد لیہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مفادات کے لئے چیف جسٹس کی بحالی کے مسلے پر ڈیل کر لیا ،اس وقت پا ر لیمنٹ میں صرف مسلم لیگ ن عد لیہ کی آزادی کی بات کر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او جیسے کالے قانون کی بجانے کے لئے حکمرانوں کو ڈوگر جیسے لوگوں کی ضرورت تھی ۔