کراچی میں مسلمانوں کو مرتد کرنے کا پروگرام بے نقاب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
story4.gif
 
شمشاد

لائبریرین
جو صحیح مسلمان ہے وہ کبھی بھی اور کسی بھی لالچ میں آ کر مرتد نہیں ہو گا بھلے ہی اس کی جان چلی جائے۔ یہ روپیہ پیسہ اور بیماری اس کے آگے کچھ معنی نہیں رکھتے۔
 
دوست

محفلین
مشنریوں نے ہمیشہ ایسے ہی تبلیغ کی ہے۔ روٹی، کپڑے، دوا، مکان کا لالچ دے کر، عہدے کا لالچ دے کر، کالوں کو چٹے رنگ کا لالچ دے۔
اگر مُسلوں کا ایمان اتنا ہی کمزور ہے تو فیر رسی سے باندھنے سے بھی نس جائے گا۔ چناچہ واویلا مچانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
 
کیا تبلیغ کا حق صرف مسلمانوں کو ہے؟
حماد بھیا ہمارے ملک کےاسلامی جمہوریہ پاکستان ہونے کے ناطے تبلیغ کا حق صرف مسلمانوں کو ہی ہے کیونکہ یہ ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے، کرسچین بھائی اپنی مذہبی تبلیغ اپنے اپنے غیر مسلم ممالک میں کر سکتے ہیں۔ بلکہ ہم مسلمانوں پر فرض ہے کہ ہم غیر مسلم لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں۔ دوسرے یہ یاد رکھیں کہ تبلیغ کرنا اور بات ہے اور دوسروں کی کسی قسم کی مجبوریاں کیش کر کے انہیں ورغلانا ، پھنسانا یا اپنے مذہب میں آنے پر مجبور کرنا الگ بات ہے شکریہ
 
زیک

مسافر

اس اصول کے تحت بہتر ہے کہ تمام وہ ممالک جو اسلامی نظریاتی نہیں ہیں وہ اسلام کی تبلیغ کا حق مسلمانوں سے چھین لیں۔ :)
 
حماد

محفلین
مسلمان پوری آزادی کے ساتھ غیر مسلم ممالک میں تبلیغ کرتے ہیں لیکن غیر مسلموں کو یہ حق دینے کو تیار نہیں ہوتے۔ یہ تو کھلا تضاد ہے۔
 
مسلمان پوری آزادی کے ساتھ غیر مسلم ممالک میں تبلیغ کرتے ہیں لیکن غیر مسلموں کو یہ حق دینے کو تیار نہیں ہوتے۔ یہ تو کھلا تضاد ہے۔
حماد بھیا ہر ملک اپنی ریاست کے آئین اور قانون کے تحت لوگوں کو اجازت دیتا ہے، یورپی اور امریکی ممالک مذہبی نہیں سیکولر ریاستیں ہیں وہاں کسی مذہب کو ان کے مذہب کی تبلیغ منع نہیں لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین و قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس کے تحت غیر مسملوں کو ان کی تبلیغ کی اجازت ہو۔ دنیا میں صرف دو ممالک مذہبی نظریاتی ریاستیں ہیں ایک پاکستان دوسرا اسرائیل۔ پاکستان کی طرح اسرائیل میں بھی کسی غیر یہودی کو اسلام یا کسی اور مذہب کی تبلیغ کی اجازت نہیں ہے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
سیدہ سارا بہن جی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں آپ کی باتوں سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کیونکہ آپ کی باتیں دلائل پر مشتمل ہیں جبکہ فریق مخالف کے پاس دلائل نہیں بلکہ ضد اور ہٹ دھرمی ہے۔ یہ کیسا دین ہے اور کیسی تبلیغ ہے جس کا آغاز ہی دنیاوی لالچ سے ہوتا ہے۔ ہم مسلمانوں میں عجیب عجیب باتیں کرنے والے لوگ ہیں۔ جب اسلام کو عرب میں غلبہ نصیب ہوا تو قرآن پاک میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ آج کے بعد کوئی کافر مشرک حدود حرم میں نہیں آ سکتا ہےاس وقت سے پابندی ہے سعودی حکومت نے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں کہ یہاں سے آگے کافر نہیں جا سکتے۔ اب اگر کافروں کے لئے دل میں نرم رویہ رکھنے والے مسلمان کو تکلیف ہو اور وہ کہے کہ دیکھو مسلمانوں کو کافروں کے ممالک میں جانے کی غیر مسلموں نے اجازت دے رکھی ہے تو سعودیہ نے پابندی کیوں لگائی ہے ۔ ہم تو اس کی بات کو ردی کی ٹوکری کے قابل بھی نہیں سمجھتے کیونکہ بات ہی بے تکی ہے۔ اللہ تعالی مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے اور پھر دوسری بات جو غیر مسلم مسلمان ہو جاتا ہے تو اس کی آخرت بن گئی اور جو مسلمان مرتد ہوگیا وہ تو واجب القتل ہے اس کی آخرت برباد ہو گئی جو ملک اسلامی نظریہ پر قائم ہوا ہے عقل بھی وہاں اس طرح کے تبلیغی مشنز کی مخالفت کرتی ہے۔ اگر خبر کا مکمل متن پڑھا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے اور اعتراض کی لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ کہ اس پروگرام میں دھوکہ دہی سے کام لیا جاتا ہے یعنی شفا کے نام پر تبلیغ اور تربیت یافتہ لوگوں کو دم کر کے صحت یابی کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے یہ فعل بذات خود تعزیرات پاکستان کے تحت ایک جرم ہے۔ سارا بہن جی اتنی معلوماتی پوسٹ پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں سدا خوش رہیں۔
 
اس طرح کا پروگرام ایک مرتبہ پشاور میں بھی منعقد ہوا تھا اس میں بھی اسی قسم کی حرکات تھیں لنگڑوں کو ٹانگیں مل جاتی تھیں،اندھوں کو بینائی مل جاتی تھی ایک عجیب سا ڈرامہ تھا۔
 
عین عین

لائبریرین
پھر وہی امت کی رپورٹ،،،،،،،،،،،، اففففففففففففففففف !
امت کے رپورٹروں کی پہنچ بہت ہے۔ ہر جگہ ہر اندر کی بات لے آتے ہیں، لیکن دل چسپ بات ہے کہ اس رپورٹ کی سرخی میں گزشتہ برس جو ڈھائی ہزار مرتدوں کا ذکر ہے امت کی ٹیم نے ان سے بات چیت نہیں کی۔ نہ ان کے نام پتے معلوم کر کے ظاہر کیے، کم از کم دس پندرہ افراد کے نام اور ان کی سماجی حیثیت ، ملازمت وغیرہ کہاں ہے یہ بتاتے،،،،،،،،بلکہ یہ تو ان کا فرض تھا کہ وہ اسلام چھوڑنے والوں کو سامنے لاتے تا کہ ملا و مفتی ان پر کوئی حد لگاتے،،،،،،،، کوئی قانون لاگو کرتے۔ سزا ہوتی۔ یہ عجیب بات ہے کہ صرف اتنا لکھا گیا کہ مرتد ہونے والوں میں "کچھ" سیلاب زدگان تھے جو ہائی ویز پر جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں۔ "کچھ" کی بات ہو گئی لیکن اکثریت کا کوئی پتا نہیں۔۔مرتد ہونے والے کل ڈھائی ہزار بتائے گئے ہیں۔ تو جو باقی بچتے ہیں، ان کی جانکاری نہیں لی امت نے؟ ۔۔ جب کہ امت کی ٹیم کی رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ انہیں کسی بھی وردات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو جاتی ہے۔ اپنے ذرایع سے وہ ہر اندر کی بات تک پہنچ جاتے ہیں۔ مثلا ۔۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم کے دہشت گرد فلانے نے کس جگہ کسی شخص کے قتل کا منصوبہ بنایا، کتنے بجے روانہ ہوا، کون سی موٹر بائیک یوز کی، کس طرح ٹارگیٹ کیا، کون کون اس کے ساتھ تھا، کس موبائل نمبر سے بات کی گئی، کتنے بجے کال کی گئی، کیسے قتل کرنے کے بعد جائے واردات سے بھاگا اور پھر یہ بھی بتاتے ہیں کہ کس کے گھر پہنچا اور کسے رپورٹ کی اپنی کامیابی کی۔۔۔۔۔۔ اور کس طرح شاباش ملی اسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن یہی امت کی ٹیم ان مرتدوں کے بارے میں نہیں بتا رہی۔ یہ مجرمانہ خاموشی کیوں؟ "کچھ" کو چھوڑ کر باقی تمام مرتد فوری طور پر امریکا، اسرائیل، فرانس ، کنیڈا وغیرہ میں عیسائی مشنری کے خرچے پر شفٹ ہوگئے ہیں کیا؟۔۔۔جو ان کے ہاتھ ہیں لگے۔
محفل پرموجود "امتیوں" کو خدا خوش رکھے۔ مراسلے بڑھ جاتے ہیں ان کی بدولت
 
شہزاد وحید

محفلین
کیا تبلیغ کا حق صرف مسلمانوں کو ہے؟

آپ کا مراسلہ دیکھ کر مجھےمحفل کے ایک رکن محمود احمد غزنوی صاحب کا ایک پرانا مراسلہ یاد آگیا جس میں انہوں نے طالبان کے ایک کمانڈر اور پاک فوج کے ایک کمانڈر کی آڈیو گفتگو شیئر کی تھی۔ طالبان کمانڈر کا موقف تھا کا جو امداد ہم نے امریکہ سے روس کے خلاف لی تھی وہ حلال ہے اور جو امداد تم نے امریکہ سے ہمارے خلاف لی ہے وہ حرام ہے۔ یعنی جو ہم کریں وہ حلال اور جو تم کرو وہ حرام۔ بہت سے لوگوں کی ایسی سوچ ہوتی ہے۔
 
اس اردو محفل اور کل کائنات میں موجود خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے امتی انشاللہ سداخوش ہی رہیں گےاور عیسائی مشنریوں کے خرچے پر ملت اسلامیہ کے خلاف بولنے والے بول بول کر ازخودخاموش ہو جائیں گے
 
عسکری

معطل

جب سے انہوں نے خرچہ بند کیا ہے ہم نے کام بند کر دیا ہے ۔ ہم کیوں فری میں خوار ہوں ویٹیکن فون کیا تھا میں نے کہ بھئی آگے کام کرانا ہے یا نہیں پر پچھلا حساب تو بے باق کرو ۔ وہ کہتے ہیں آپ کو سارے پیسے مل جائیں گے ڈرتے کیوں ہو ہم کونسے مسلمان ہیں جو تمھارے پیسے کھا جائیں گے ۔ ابھی بازار میں مندی چل رہی ہے کچھ ماہ بعد فون کرنا ِ اب سوچ رہا ہوں پوپ کو ایس ایم ایس کروں :chill:
 
بھیا جی جب بندہ رب سوہنے جی کی گرفت میں آتا ہے نا تو پھر کڑاکے نکل جاتے ہیں اور یہ پینگیں شینگیں ٹوٹ شوٹ جاتی ہیں
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اگر لفظ مسلمان

اگر لفظ مسلمان گالی ہےجیسا کہ آپ کی تحریر سے محسوس ہو رہا تو آپ مسلمان ہونے سے منکر ہو کرکوئی اور مذہب پسند کر لو۔ لیکن سن لو قرآن میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔ اور میں نے تمہارے لئے دین اسلام کوپسند کر لیا ہے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
۔
بھیا جی جب بندہ رب سوہنے جی کی گرفت میں آتا ہے نا تو پھر کڑاکے نکل جاتے ہیں اور یہ پینگیں شینگیں ٹوٹ شوٹ جاتی ہیں
بہن جی سدا خوش رہو۔ میری دلی دعا ہے کہ یہ حیدری شمشیر اسی طرح باطل کے ایوانوں میں لرزہ طاری کرتی رہے۔ آمین۔
 
عسکری

معطل
اگر لفظ مسلمان
اگر لفظ مسلمان گالی ہےجیسا کہ آپ کی تحریر سے محسوس ہو رہا تو آپ مسلمان ہونے سے منکر ہو کرکوئی اور مذہب پسند کر لو۔ لیکن سن لو قرآن میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔ اور میں نے تمہارے لئے دین اسلام کوپسند کر لیا ہے۔
کیا مجھے یہ آزادی ہے ؟ میرا خیال ہے یہاں دو راستے ہیں موت یا اسلام :eek:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top