عین عین
لائبریرین
اس اردو محفل اور کل کائنات میں موجود خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے امتی انشاللہ سداخوش ہی رہیں گےاور عیسائی مشنریوں کے خرچے پر ملت اسلامیہ کے خلاف بولنے والے بول بول کر ازخودخاموش ہو جائیں گے
میری "امتیوں" سے مراد ’امت اخبار کے زبردست قسم کے قاری" تھے۔ خواہ وہ اس محفل پر ہوں یا اُس محفل پر، ایم ایس این پر ہوں یا یاہو پر، گھر میں ہوں یا کسی ادارے میں بیٹھے ہوں، کوئی بھی ہو کہیں بھی ہو۔ لیکن جذباتیت نے اسے کوئی طعنہ سمجھا اور مذہبی دائرے میں محدود کر کے دیکھا۔ افسوس ہوا۔
اس تحریر کے دوسرے حصے میں عیسائی مشنریوں سے مال بٹورنے کا الزام بھی لگایا دیا گیا اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگ تحریر کے پہلے جملے میں سنائی گئی نوید کے حق دار بھی نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔! یعنی دو باتیں ہوئیں: ایک ہم خوش نہیں رہیں گے، اور دوسرے ہم مال بٹورتے ہیں یا خرچہ لیتے ہیں یا ہمدردی رکھتے ہیں۔
افسوس ناک بات ہے یہ۔ اس قسم کی گھٹیا اخباری پوسٹ یہاں آتی رہیں گی تو یہ کروڑوں مرتبہ کی گئی بحث دہرائی جاتی رہے گی اور دین کے نام نہاد ٹھیکے داروں کو کسی کو اسلام سے خارج کرنے اور مردود ، مرتد اور منافق قرار دینے کا موقع ملتا رہے گا۔ عقل بند لوگ ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں۔ تقلید، بنا سوچے سمجھے پیچھے ہو لینا انہیں سیدھا "جنت" میں لے جائے گا (ان کے گمان کےمطابق)۔۔۔۔۔۔۔۔۔