کراچی میں معیاری کتب خانے

نور-

محفلین
السلام علیکم مجھے نہیں معلوم کہ یہاں پر یہ سوال موزوں ہے یا نہیں بہرحال اگر اس طرح کے سوال کے لئے یہ لڑی ناموزوں ہے تب بھی امید ہے آپ میری لاعلمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میری غلطی کو معاف فرمائیں گے ۔۔۔میرا سوال یہ ہے کہ کراچی میں معیاری کتب کی دکانوں کے حوالے سے میری رہنمائی فرما سکتے ہیں ۔۔ویلکم بک پورٹ، دارالاشاعت،الکتاب سے واقف ہوں۔ مزید اگر رہنمائی ہو تو ممنون ہوں گا۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
راشد اشرف بھائی کا انتظار کر لیتے ہیں۔

ہم تو انہی گنے چنے اداروں کو جانتے ہیں جن کا جناب نور صاحب نے نام لیا ہے۔

یوں بھی ہماری زیادہ تر دلچسپی پرانی کتابوں میں ہوتی ہے سو گلشن میں بیت المکرم مسجد کے سامنے موجود بازار کا چکر لگا لیتے ہیں کبھی کبھی۔ :)
 
محمداحمد احمد صاحب۔۔کیایہ بیت المکرم والا بازار پورا ہفتہ کھلا رہتا ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد احمد صاحب۔۔کیایہ بیت المکرم والا بازار پورا ہفتہ کھلا رہتا ہے۔۔۔

جی بالکل یہ پورا ہفتہ کھلا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ ریگل صدر پر بھی پرانی کتابوں کا بازار لگا کرتا ہے۔ لیکن وہ اتوار کو بند ہوتا ہے۔
 
محمد امین

ریگل والا بازار شاید اتوار کو ہی کھلتا ہے۔۔۔

اس کے علاوہ:
پیراماؤنٹ بکس بہت اچھا ہے، طارق روڈ کے پاس شوروم ہے ان کا ایک بڑے بنگلے میں۔

انگریزی کتب کے لیے لبرٹی بکس کی بہت ساری شاخیں ہیں۔

فضلی بک سپر مارکیٹ، اردو بازار۔

ہر سال نومبر، دسمبر میں لگنے والا ایکسپو سینٹر والا کتب میلہ بہترین ہوتا ہے، میں اسی کا انتظار کرتا ہوں۔۔۔
 
راشد اشرف

محفلین
جی ہاں، فضلی اور ویلکم بک پورٹ سب سے بڑے نام ہیں اور معیاری کتابیں وہاں مل جاتی ہیں
اس کے قریب ہی جہانگیر بکس والوں کی دکان ہے، فضلی سے معلوم کیا جاسکتا ہے، اور قریب ہی ایک سالخوردہ عمارت میں دوست پبلیکیشنز کا آفس ہے۔ فضلی والوں سے کوئی بھی کتاب کہیں تو وہ منگوا بھی دیتے ہیں۔ فضلی پر ساجد ہوتے ہیں کاؤنٹر پر جبکہ ویلکم کے مینیجر نذیر بھی عمدہ آدمی ہیں۔

ریگل پر اتوار بازار، اتوار کے روز صبح سے شام تک ہوتا ہے۔
ممتاز منزل پر ٹھیلے والے پورا ہفتہ موجود رہتے ہیں۔
 
اس مرتبہ بھی دسمبر میں کتب میلہ لگے گا انشاء اللہ
اٹلانٹس کے اسٹال پر مجھ حقیر کی کتب بھی دستیاب ہوں گی۔ تقریبا 10 تو ہوں گی

محمد امین

لائبریرین
جی ہاں، فضلی اور ویلکم بک پورٹ سب سے بڑے نام ہیں اور معیاری کتابیں وہاں مل جاتی ہیں
اس کے قریب ہی جہانگیر بکس والوں کی دکان ہے، فضلی سے معلوم کیا جاسکتا ہے، اور قریب ہی ایک سالخوردہ عمارت میں دوست پبلیکیشنز کا آفس ہے۔ فضلی والوں سے کوئی بھی کتاب کہیں تو وہ منگوا بھی دیتے ہیں۔ فضلی پر ساجد ہوتے ہیں کاؤنٹر پر جبکہ ویلکم کے مینیجر نذیر بھی عمدہ آدمی ہیں۔

ریگل پر اتوار بازار، اتوار کے روز صبح سے شام تک ہوتا ہے۔
ممتاز منزل پر ٹھیلے والے پورا ہفتہ موجود رہتے ہیں۔

ممتاز منزل کہاں پر ہے میں بھول گیا۔۔۔
 
نور-

محفلین
محمداحمد صاحب محمدامین صاحب راشداشرف صاحب آپ تمام احباب کا کتب کے حوالے سے اتنی کارآمد معلومات دینے کا بےحدشکریہ۔
 
Top