کراچی میں ہنگامے شروع

غازی عثمان

محفلین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے ملیر کورٹ بار ایسوسی ایشن، سٹی کورٹ کے نزدیک قائم وکلاء کے آفیسز اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی ہے۔ ہم بھی آفس بند کر کے اندر بیٹھے ہیں اور گلی میں فائرنگ ہورہی ہے اطلاعات ہیں کہ ان ہنگاموں میں 6 افراد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
ایک جاں‌ بحق متعدد زخمی - پولیس

12 مئی کی تاریخ دہرادی گئی ، پولیس رینجرز غائب

سٹی کورٹ کے سامنے ایک وکیل کو گولی ماردی گئی شدید زخمی حالت میں وقوعہ پر آدھا گھنٹہ پڑے رہے۔ اسپتال پہچادیا گیا۔
 

پپو

محفلین
اگر زرداری اور فاروق ستار کی پریس کا نفرنس آپکو یاد ہو تو بات آپ کی سمجھ میں آسکتی ہے
 

باسم

محفلین
دھمکی پڑھیے اور غور کیجیے کہ کون ملوث ہوسکتا ہے
ساتھ میں یہ بات بھی یاد رکھیے کہ کچھ دن قبل پاکستان میں متعین امریکی سفیر متحدہ کے قائد سے تفصیلی ملاقات کیلیے لندن تشریف لے گئی تھیں

پر امن وکلا پر پولیس ورینجرز کی فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین
لندن … متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سٹی کورٹ کے باہرپر امن احتجاج کرنیوالے وکلا اور شہریوں پر پولیس ورینجرز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز گولیاں نہ چلائیں ورنہ وہ کسی قسم کی اپیل کرنے سے قاصر ہوں گے۔لندن سے اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ بارہ مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی مگر رینجرز خاموش تماشائی بنی رہی اور آج کراچی میں وکلا نے شیر افگن پر ہونے والے وکلا کے تشدد کے خلاف پر امن احتجاج کیا تو رینجرز کے اہلکار پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کیجائے کم ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر فائرنگ بند کی جائے ورنہ عوام اپنے جذبات قابو میں نہیں رکھ سکیں گے اور وہ ان سے کسی بھی قسم کی اپیل نہیں کر سکیں گے ۔

’ایم کیو ایم کراچی کو جلنے سے بچائے‘ اعتزاز احسن
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے متحدہ قومی موومنٹ کی لیڈر شپ کو خدا کا واسطہ دیکر اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں نکلے اور لگی ہوئی آگ کو بجھائے۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ’خدارا کراچی میں آگ لگانا بند کریں۔‘

انہوں نے کہا یہ کراچی میں کس بات کی آگ لگائی جارہی ہے وہاں تو ابھی بارہ مئی کا زخم بھی نہیں بھرا ہے۔ انہوں نےکہا کراچی کی ملیر بار کو آگ لگا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کی ایک ایسی بار ہے جس کے صدر کو بارہ مئی کو اس لیے زدوکوب کیا گیا اور گولی ماری گئی کیونکہ وہ ایک بڑی جماعت سے ہٹ کر موقف اپناتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب پھر کراچی کو جلایا گیا ہے۔ بیسیوں بسیں جل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، یہ ہمارا شہر ہے، پاکستان کا وقار ہے اگریہ جل رہا ہے تو سارا پاکستان جل رہا ہے‘۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی عدالتوں میں فائرنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کراچی میں کس بات پر فائرنگ ہورہی ہے جبکہ خود انہوں نے اور وکلاء رہنماؤں نے ڈاکٹر شیر افگن کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا ’اب ایم کیو ایم کی لیڈر شپ سڑکوں پر نکلے اور آگ بجھائے ہم نے تو سڑکوں پر نکل کر جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ خدارا میں ان سے منت کرتا ہوں کہ وہ آگ بجھائیں، سازشوں کو ناکام بنائیں اور جمہوریت کو مستحکم ہونے دیں۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ’جب ہم نے خود کو روکنا شروع کردیا اور سلو ڈاؤن کردیا لیکن جب ہم نے خود کو سلو ڈاؤن کیا تو دوسروں نے تیزی شروع کردی۔وہ چاہتے ہیں کہ وکیلوں کو برانگیختہ کریں اور انہیں بھڑکائیں اور یہی ایک سازش ہے۔‘
 

باسم

محفلین
کراچی میں ہنگامہ آرائی،ہلاک شدگان کی تعداد7ہو گئی
کراچی … وکلا کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد کراچی میں سٹی کورٹ کے باہرایم اے جناح روڈ پر صورتحال کشیدہ ہوگئی اور ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو پورے شہر میں پھیل گیا ۔فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے دوران خاتون سمیت7افراد ہلاک اور40سے زائد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔مشتعل افراد نے وکلاء کے دفاتر اور ملیر بار سمیت متعدد املاک کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صرف سٹی کورٹ کے قریب12گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں، اس کے قریب ہی واقع وکلا کے دفاتر پر مشتمل6منزلہ طاہر پلازہ کو بھی آگ لگا دی گئی جس سے آخری اطلاعات کے مطابق ایک خاتون سمیت5افراد کی جلی ہو ئی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ڈرائیور سمیت2افراد کو برنس روڈ پر گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا۔ہنگامہ آرائی کے دوران جیو ٹی وی کی کیمرہ پرسن لالہ رخ سے بھی مشتعل افراد نے کیمرہ چھین لیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قدرے سنبھال لیا ہے
 

خاور بلال

محفلین
آہ! ایک بار پھر۔
بارہ مئی کو میں کراچی میں تھا اور ایم کیو ایم کی درندگی کو خود فیس کرچکا تھا جبکہ میرا دوست شجاع مجھ سے چند قدم کے فاصلے پر درندوں کی گولی کی نذر ہوکر ہماری نظروں سے ہمیشہ کے لیے دور ہوگیا۔ آج میں کراچی میں نہیں لیکن اس تکلیف کا اندازہ ہے۔ ایک تکلیف تو یوں ہوتی ہے کہ معصوموں پر ستم ہورہا ہے دوسری تکلیف یوں کہ اگلے ہی دن قاتل پریس کانفرنس کرتے ہیں اور الزام کسی اور پر ڈال دیتے ہیں۔ کوئ میڈیا کوئ انصاف پسند کوئ زندہ دل ایسا نہیں جو اس ستم پر کھل کر اظہار کرسکے۔ سب ایم کیو ایم سے ڈرتے ہیں۔ اخبارات کے کالم نویس اور میڈیا کے تجزیہ نگار جن کی لمبی لمبی زبانیں ہر غیر اہم موضوع پر تقریریں کرتی پھرتی ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔ بزدل

ایک ہماری محفل ہے یہاں بھی بہت سے لوگوں کو یہ ستم نظر نہیں آتا۔ کہاں ہیں مہوش؟ کہاں‌ ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم عوامی طاقت ہے؟ عوامی طاقت؟ اگر عوامی طاقت اسی کو کہتے ہیں تو یا اللہ تو ایسی عوامی طاقت کو زمین میں‌ دفن کردے۔
 
یہ تو ہونا ہی تھا۔ امریکیوں کے تیور بتا رہے تھے۔ اور وہ باتیں کہاں گئیں ایم کیو ایم والوں کی؟

کیا آپ سمجھتے‌ ہیں کہ زرداری نے غلطی کی ہے ان سے اتحاد کرکے؟


اب کیا ہوگا
:(
 

باسم

محفلین
http://www.bbc.co.uk/urdu/
ویڈیو دیکھیے
تین دہشت گرد پولیس والے کے سامنے سے جارہے ہیں
ایک کے پاس اسلحہ ہے اور باقی دو اسے کور دے رہے ہیں
لیکن پھر بھی یہ پکڑے نہیں جائیں گے کیونکہ پکڑے گئے تو "عوام کا رد عمل" سامنے آئے گا
 

زینب

محفلین
یہ متحدہ ہمیشہ اسی وقت کیوں ریلی نکالتی ہے جبکسی اور پارٹی /تنظیم نے انقاد کیا ہوتا ہے۔۔۔۔اور حیرت انگیز طور پے ایم کیو ایم کی ریلی وہاں سے ہی گزرتی ہے جہاں سے دوسری ریلی گزر رہی ہو۔ٹائمنگ بھی ایک سی ہوتی ہے۔۔۔کی عین وقت پے امنا سامنا ہو جاتا ہے۔۔ اب کل سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔یہ خبر ہو سکتا ہے کراچی کے حالات بتا سکے۔۔۔۔۔




03gi6.gif
 
زینب یہ کون سے اخبار کی رپورٹ دی ہے؟ ایویں ہی لگتی ہے مجھے یہ۔۔۔
ویسے کل مرنے والون کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔۔۔ 5 وکلاء کو زندہ جلایا گیا تھا۔۔۔ دو درجن سے زائد گاڑیاں نذر آتش کی گئی ہیں۔۔۔ :(
 

زینب

محفلین
ایویں ای نہیں‌ہے راہبر۔۔۔پہلی بات یہ جسارت کی نیوز ہے دوسری بات اگر اپ نے غور کیا تو۔کچھ دن پہلے ٹی ای پے نیوز چلی کہ ایم کیو ایم نے ععمران فاروق کو اس کی پارٹی میں‌ پوسٹ سے ہٹا دیا ہے۔۔۔تب متحدہ کا تردیدی بیاں اگیا تھا۔مگر غور طلب بات جو اس نیوز کی سچائی بیان کرتی ہے ۔۔۔۔تب سے اب تک عمران فاروق کا کوئی بیان نہیں آیا نا ہی کل ،،،،جب کہ کل ہر حال میں‌اس کا بیان انا تھا پر نہیں آیا کل بھی سلیم شہزاد کا ہی بیان آیا کراچی کے مسئلے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

یہ تو ہونا ہی تھا۔ امریکیوں کے تیور بتا رہے تھے۔:(


محترم،

آپکی اس رائے کی بدولت ميں يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں ايک سينير امريکی اہلکار سے لگائ ہوئ شرط ہار گيا۔

کل صبح جب کراچی کے افسوس ناک حالات سے پريشان ہو کر ميں کراچی ميں مقيم اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو دھڑا دھڑ فون کر رہا تھا تو اس امريکی اہلکار نے ميری بے چينی کی وجہ پوچھی۔ جب ميں نے اس کو جيو پر براہراست نشريات دکھائيں تو اس نے ميرے ساتھ شرط لگائ کہ تم ديکھ لينا کہ بالواسطہ يا بلاواسطہ اس مسلئے ميں بھی امريکہ کو ملوث کر ديا جائے گا۔ حالانکہ ميں پرزور طور پر اصرار کرتا رہا کہ يہ ہر لحاظ سے پاکستان کا اندرونی مسلہ ہے اور کم ازکم اس مسلئے ميں امريکہ پر الزام نہيں لگايا جائے گا۔ مگر ميرے امريکی دوست اپنے دعوے ميں سچ ثابت ہو گئے۔

حقيقت يہی ہے کہ آپ اردو کے کسی بھی فورم پر پاکستان کے کسی بھی اندرونی يا بيرونی مسلئے پر ہونے والی بحث کو ديکھ ليں، ہر جگہ امريکہ ہی کو مورد الزام ٹھہرايا جاتا ہے۔ کيا يہ محض ايک "اتفاق" ہے يا ايک مخصوص اجتماعی سوچ کی غمازی کرتا ہے جس کے مطابق پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار امريکہ ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 

arifkarim

معطل
محترم،

آ کيا يہ محض ايک "اتفاق" ہے يا ايک مخصوص اجتماعی سوچ کی غمازی کرتا ہے جس کے مطابق پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار امريکہ ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov

آپ اپمنے امریکہ سے کہیں کہ پاکستان کے اندرونی معلامات میں بلاوجہ دخل اندازی نہ کرے۔ ویسے اب تک پاکستان میں جتنے بھی بڑے بحران آئیں ہیں، خیر سے امریکہ کی ہی مہربانی تھی۔
 

باسم

محفلین
درسی کتابوں میں پڑھی کہانی یاد آگئی چرواہے کی
جو روزانہ گاؤں والوں کو جھوٹ بولتا کہ میری بکریاں بھیڑیا کھا گیا سب اس کی مدد کو آتے، جاکر معلوم ہوتا جھوٹ تھا
ایک دن سچ مچ بھیڑیا آگیا، چرواہا مدد کیلیے بہت چلایا مگر کوئی مدد کو نہ آیا
اتنے بڑے جھوٹ بولے گئے کہ اب سچ بھی جھوٹ لگتا ہے
 

فر حان

محفلین
متحدہ قومی مومنٹ

یہ متحدہ ہمیشہ اسی وقت کیوں ریلی نکالتی ہے جبکسی اور پارٹی /تنظیم نے انقاد کیا ہوتا ہے۔۔۔۔اور حیرت انگیز طور پے ایم کیو ایم کی ریلی وہاں سے ہی گزرتی ہے جہاں سے دوسری ریلی گزر رہی ہو۔ٹائمنگ بھی ایک سی ہوتی ہے۔۔۔کی عین وقت پے امنا سامنا ہو جاتا ہے۔۔ اب کل سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔یہ خبر ہو سکتا ہے کراچی کے حالات بتا سکے۔۔۔۔۔





انتہائی معذرت کے ساتھ زینب آپ کی معلومات متحدہ کے بارے میں انتہائی کم ہیں اور سنی سنائی باتوں پر کان ذرا کم دھرا کریں آج کل کراچی سے اور ملک سے باھر بیٹھے لوگوں نے یہ عادت بنالی ہے کے کراچی میں اگر کتا بھی مر جاے تو متحدہ نے مارا ہے ۔اور ہاں دو دو روپے کے اخبار پڑھنا چھوڑیں کوئی اچھا اخبار پڑھا کریں ان اخباروں کو اگر اس طرح کی من گھڑت خبریں نہ چھاپیں تو ان کا اخبار بکے گا کیسے معذرت کے ساتھ
 
Top