کراچی پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگیا : واشنگٹن پوسٹ

کراچی پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگیا : واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ متحدہ کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود رینجرز آپریشن نے کراچی میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر کردیا ہے اور اب شہر قائد میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ اخبار کے نمائندے ٹم کریگ نے کہا جو بھی معاملہ ہو کراچی اس وقت ماضی سے زیادہ محفوظ ہے۔ 2014ء میں شہر میں 1823 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جو 2013ء کی ہلاکتوں سے ایک ہزار کم تھیں۔ رواں سال صورتحال مزید بہتر ہوئی اور پہلے 6 ماہ میں 501 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ 2013ء میں 2789 افراد کو قتل کیا گیا۔
 
مآخذ
91543_detail.gif
 
بلاشبہ آپریشن بلاامتیاز جاری رہنا چاہئے
پہلے مجھے بھی اس بات پر اعتراض تھا کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیوں ہو رہا ہے! لیکن جب سے پیپلزپارٹی بھی لپیٹ میں آئی ہے اس کا غیر جانبدار ہونا واضح ہوگیا ہے۔ اس لئے مجھے بھی اب اس سے مکمل اتفاق ہے :)
 
Top