کراچی کی تمام بسوں سے ٹیپ ریکارڈر نہ نکالنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ساقی۔

محفلین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء)کراچی میں چلنے والی تمام بسوں میں سے ٹیپ ریکارڈر نکال لئے جائیں۔ اس ضمن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس کو ایک خط موصول ہوا ہے۔ خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ کراچی میں چلنے والی تمام بسوں سے فوری طور پر ٹیپ ریکارڈر نکال دیئے جائیں ورنہ ڈی آئی جی آفس کو بم سے اڑادیا جائے گا۔

ماخذ
 

x boy

محفلین
اب ٹیپ ریکارڈر کا زمانہ ہی نہیں تو نکالیں گے کیا؟
یو ایس بی، ایس ڈی، یا سی ڈی؟
 

ساجد

محفلین
طالبان نے پولیس کو "پیدا" کرنے کا ایک اور طریقہ سکھا دیا۔۔۔
اب تو طالبان نے یہ کام کروایا ہے ۔ طالبان کے وجود سے بہت پہلے بھی پولیس یہ کام کرتی تھی اور "گشتی پولیس" بس رکوا کر ٹیپ ریکارڈر اتارا کرتی تھی ۔ تب کے اخبارات میں اس قسم کی خبریں ہوا کرتی تھیں ۔
بسوں میں فحش ریکارڈنگ پر چالان ۔۔۔۔۔۔۔ غور کریں کہ موسیقی کو اس وقت بھی ریکارڈنگ لکھا جاتا تھا :)۔
بسوں میں اوور لوڈنگ پر جرمانے۔
کم تولنے پر دکاندار گرفتار ۔
 
Top