کراچی کے محفلین متوجہ ہوں

فرقان احمد

محفلین
فاخر رضا بھائی شاید اطراف میں ہی رہائش پذیر ہیں ۔میں بھی یہی کوئی 6 سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر ہوں۔
آپ کی دعوت پکی ۔۔۔! اب ذرا دیگر احباب کو بھی ٹیگ کر دیجیے۔ :) دیکھیے، ایک عدد پُرتکلف عشایئے کے لیے اس قدر زحمت اٹھانا آپ کا اخلاقی فریضہ ہے ۔۔۔!
 
دراصل مجھے اپنے سکول کے زمانے کے دوستوں سے تجدید ملاقات کرنی ہے فلحال ایک دوست کا ایڈریس ملا ہے مکان نمبر 35 یا 39 بلاک T یہ گھر مین سڑک شاہراہ نور جہاں پر واقع ہے
دوست کا نام محمد منشاء ملک ہے اگر کوئی ممبر ادھر جا کر رابطہ نمبر لے سکے تو میں احسان مند ہوں گا
 
محمد وارث

لائبریرین

ارے صاحب، کہاں آپ ان کو کباب پلاؤ قورمہ کڑہی اڑانے کے خواب دکھا رہے تھے اور کہاں یہ پوچھ تاچھ۔ اب اول تو مشکوک سمجھے جاویں گے اور بہت لے دے کر اگر کسی طور ان کو مطمئن بھی کر پائے تو فقط ایک کپ چائے پر ٹرخا دیے جاویں گے، وہ بھی خدا معلوم ملے یا نہ ملے! :)
 
شاہ جی جیسا کہ قبلہ محترم محمد وارث صاحب نے نقشہ کھینچا ہے بظاہر وہ پر مزاح ہے مگر یہ ہے حقیقت پر مبنی ۔
نارتھ ناظم آباد پوش علاقہ ہے ۔آپ کے مطلوبہ ایڈریس پر جاکر محمد منشاء ملک صاحب کی معلومات اور فون نمبر ملنا مشکل کام ہے ۔البتہ کوئی خاص بلاک ٹی کا رہائش ہو تو وہ شاید آپ کی ممکنا مدد کر دے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
دراصل مجھے اپنے سکول کے زمانے کے دوستوں سے تجدید ملاقات کرنی ہے فلحال ایک دوست کا ایڈریس ملا ہے مکان نمبر 35 یا 39 بلاک T یہ گھر مین سڑک شاہراہ نور جہاں پر واقع ہے
دوست کا نام محمد منشاء ملک ہے اگر کوئی ممبر ادھر جا کر رابطہ نمبر لے سکے تو میں احسان مند ہوں گا
اگر یہ صاحب کراچی کی ایک نسبتاََ معروف شخصیت ہیں تو انٹرنیٹ سے ان کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک شخصیت ہماری نظر میں ہیں۔ اب ہم کسوٹی کے ذریعے ہی آپ سے پوچھ سکتے ہیں۔ یہ فرمائیے کہ کیا وہ لاجسٹک کمپنی کے اونر ہیں؟ اگر ہاں، تو ان کا نمبر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
میرا ایک دوست جنید میرے ساتھ اسلام آباد کالج فار بوائز G-6/3 میں پڑھتا تھا
وہ پسرور (سیالکوٹ) کے قریب رہتا تھا.
کیا کوئی سیالکوٹی ڈھونڈ سکتا ہے اسے
 
ارے صاحب، کہاں آپ ان کو کباب پلاؤ قورمہ کڑہی اڑانے کے خواب دکھا رہے تھے اور کہاں یہ پوچھ تاچھ۔ اب اول تو مشکوک سمجھے جاویں گے اور بہت لے دے کر اگر کسی طور ان کو مطمئن بھی کر پائے تو فقط ایک کپ چائے پر ٹرخا دیے جاویں گے، وہ بھی خدا معلوم ملے یا نہ ملے! :)
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا ایک دوست جنید میرے ساتھ اسلام آباد کالج فار بوائز G-6/3 میں پڑھتا تھا
وہ پسرور (سیالکوٹ) کے قریب رہتا تھا.
کیا کوئی سیالکوٹی ڈھونڈ سکتا ہے اسے
ڈاکٹر صاحب مجھ سے تو قطعاً کوئی امید نہ رکھیے گا قبلہ کہ میں سیالکوٹی ہوں اور پسرور کے لوگ پسروروی کہلواتے ہیں۔ :)
 
رانا

پسروری یا پسروروی؟
میں بھی پسرور کا ہوں لیکن امید مجھ سے بھی نہ رکھئے گا کہ مجھے تو خود پسرور کی راہوں کا اتنا علم نہیں۔:)
 
اگر یہ صاحب کراچی کی ایک نسبتاََ معروف شخصیت ہیں تو انٹرنیٹ سے ان کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک شخصیت ہماری نظر میں ہیں۔ اب ہم کسوٹی کے ذریعے ہی آپ سے پوچھ سکتے ہیں۔ یہ فرمائیے کہ کیا وہ لاجسٹک کمپنی کے اونر ہیں؟ اگر ہاں، تو ان کا نمبر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ :)
میرا اس سے 1982 کے بعد کوئی رابطہ نہیں البتہ اتنا یاد ہے کہ ملک آٹوز کے نام سے اکبر روڈ پر اس کے والد کی ویسپا سکوٹر اور رکشہ کی ڈیلر شپ تھی
 
Top