خبر پاکستان کے سب سے زیادہ چھپنے والے "اخبار" کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ دیے گئے نقشے کا اس خبر سے قطعی کوئی تعلق نہیں بنتا، خبر میں دیے گئے علاقوں کا کہیں اتا پتا نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کراچی والوں کو ان تمام علاقوں کا جغرافیہ ازبر ہو لیکن ہم باقی لوگوں کے لئے یہ محض ہوائی تیر ہے۔ ہم تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ خبر مکمل ہے یا نہیں، یہ تو لکھا ہے کہ کورنگی پہلے ضلع شرقی کا حصہ تھا، لیکن کیا اس نئے ضلع میں شامل باقی علاقے بھی ضلع شرقی میں شامل تھے یا کسی اور ضلع میں شامل تھے۔ تصویر چسپاں کر نے کے ساتھ اگر یہ معلومات بھی فراہم کر دی جاتیں تو بہتر تھا۔
ایک طریقہ تو یہ ہے کہ حساب لگائیں کہ کراچی کی آبادی کتنی ہے، اسے 6 سے تقسیم کریں، کراچی کی فی ضلع آبادی پتہ چل جائے گی۔ پھر سندھ کی کل آبادی کو سندھ کے ضلعوں کی تعداد سے تقسیم کریں۔ پھر پاکستان کی کل آبادی کو کل ضلعوں سے تقسیم کریں۔
ایک چیز کا خیال رکھیں کہ کراچی ایک ہی شہر ہے اور فاصلے کم ہیں۔ ایک شہری ضلع میں کہیں زیادہ آبادی ہو سکتی ہے، جیسے لاہور کی آبادی تقریباً 60 لاکھ ہے اور ایک ہی ضلع ہے۔ ضلع لاہور کی آبادی کراچی سے تقریباً نصف سے کچھ کم ہے اور رقبہ بھی نصف ہے۔ لیکن پنجاب میں ضلعوں کی آبادی پاکستان کے دیگر صوبوں میں ضلعوں کی آبادی سے کافی زیادہ ہے۔
اگر اس نئے ضلع میں شامل علاقوں میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے تو
محمد امین کی بات بھی درست ہو سکتی ہے۔ لیکن ہم میں سے بیشتر یہ جاننے کی حالت میں نہیں ہیں۔ کوئی ہمارے علم میں اضافے کا باعث بننا چاہے گا؟