کراچی

کراچی پاکستان کا رقبہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کو چھوٹا پاکستان بھی کہا جاتا ہے کہ اس میں ہر قوم کا فرد رہائش رکھتا ہے پاکستان کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جب یہ شہر بدامنی کے دوران بند ہوتا ہے تو پاکستان کو اربوں کا نقصان تو ہوتا ہی ہے لیکن سب سے بڑا المیہ ہے کہ اس دن کئی گھرانوں کے چولہے نہیں جلتے اور کئی معصوم بغیر دودھ کے بھوکے سو جاتے ہیں مریض راستے میں پھنسی ایمبولینس میں ہی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتے ہیں
 
اگر کراچی کے وسائل کراچی کے "حقیقی" باسیوں کو دیئے جائیں یہ شہر پورے پاکستان کا بوجھ اپنے کندھوں پر اُٹھا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پھر فیصلہ کیسے ہو گا؟ ایسا کریں کہ کراچی والے مکران چلے جائیں اور مکران والے کراچی آ جائیں۔
 
بلوچستان کے اصلی وارث کون ہیں پہلے یہ پتا کرو پھر کراچی کی تاریخ پڑھو بھائی کہ کبھی کراچی بلوچستان کا حصہ تھا کلاچی کے نام سے
 
شمشاد

لائبریرین
ہماری لائبریری ابھی نوزائدہ ہے اور اس میں ابھی ایسی کتابیں نہیں ہیں۔ اس لیے آپ ہی زحمت کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس لائبریری کو کوئی بھی رکن دیکھ اور پڑھ سکتا ہے۔

فورم پر کلک کریں اور نیچے دیجیٹل اردو لائبریری پر چلے جائیں۔
 
کراچی ایک بار پھر لہولہان ہے کراچی کا سکون برباد کرنے والے کون ہیں کوئی باہر سے آکر کررہا ہے لیکن یہ تو سب اپنے ہی ہیں کیا یہ پاکستان میں رہنے والے کراچی کا م باسی مسلمان نہیں ہے جو اپنے بھائیوں کا اپنے ہی ہاتھوں خون کررہے ہیں ان کو ملتا کیا ہے اگر یہ کہتے ہیں کہ محرومیاں لیکن اس بات کے باوجود یہ کوئی بہانہ نہیں ہے کہ محرومیوں کے لئے ہمارے نمائندے جو امن اور تمام تر وعدوں کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذور ہیں ان کا استحصال کرنا چائہے نہ کہ اپنے گھر کو ہی آگ لگادی جائے
 
آج پھر کراچی میں بڑے پیمانے پر کئی قیمتی جانوں کو ضائع کردیا گیا کیوں اور یہ کراچی میں پارٹیاں اپنی تقاریر سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ کراچی کراچی والوں کا نہیں ہے صرف اور صرف پارٹیوں کا ہے اس پر عوام کا کوئی حق نہیں آخر یہ پارٹیاں کراچی میں لوگوں کو جینے کیوں نہیں دیتی ان کا خون نچوڑنے پر کیوں تلی ہوئی ہیں میں تمام پارٹیوں کی بات کررہا ہوں
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کراچی ایک بار پھر لہولہان ہے کراچی کا سکون برباد کرنے والے کون ہیں کوئی باہر سے آکر کررہا ہے لیکن یہ تو سب اپنے ہی ہیں کیا یہ پاکستان میں رہنے والے کراچی کا م باسی مسلمان نہیں ہے جو اپنے بھائیوں کا اپنے ہی ہاتھوں خون کررہے ہیں ان کو ملتا کیا ہے اگر یہ کہتے ہیں کہ محرومیاں لیکن اس بات کے باوجود یہ کوئی بہانہ نہیں ہے کہ محرومیوں کے لئے ہمارے نمائندے جو امن اور تمام تر وعدوں کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذور ہیں ان کا استحصال کرنا چائہے نہ کہ اپنے گھر کو ہی آگ لگادی جائے
بالکل ٹھیک فرمایا۔
 
بالکل ٹھیک فرمایا۔
ایک بار پھر کراچی کی کسی کی نظر کھا گئی مطالبہ جات پورے نہ ہونے پر کراچی کو ایک بار پھر خون میں نہلادیا گیا اور اور ایک الگ صوبہ اور اسے بڑھ کر الگ ملک کی بات کرتے ہو ابھی تک سب لوگ بنگلہ دیش سے سبق نہیں سیکھ پائے - یہاں ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو اپنی کرسیوں اور اختیارات کی پڑھی ہوئی ہے بیچاری عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہےکیوں ایسی کیا بات ہےاور ایسا کیوں ہیں یہ ہماری عوام ہی پاگل پن کا مظاہر ہ کررہی ہے
 
عامر بھائی! کراچی کوئی ابھی سے تھوڑی، غالبا ہمارے پیدا ہونے سے بھی پہلے خود کو نظر لگوا چکا ہے اور اس کی شدت میں روز بہ روز اضافہ ہی ہورہا ہے۔ واقعی جب یہ بات سوچتا ہوں کہ جس مملکت اسلامیہ کو خون دے کر حاصل کیا گیا اس کا ایک ایک صوبہ کئی حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا، تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اللہ وہ وقت نہ لائے، اللہ وہ وقت کبھی نہ لائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ غیر ملکیوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں کے ایجنٹ ہیں جو کراچی میں امن قائم نہیں ہونے دیتے۔ ان کی کوشش ہے کہ کراچی تو کیا پورے پاکستان میں کبھی امن قائم نہ ہو۔ مزید یہ کہ ہمارے حکمران کیا موجودہ اور کیا سابقہ، سب کے سب نااہل ہیں اور پاکستان کے مخلص ہونے کے بجائے صرف اور صرف اپنے آپ سے مخلص ہیں۔
 
آ

آداب شمشاد جی،
کافی عرصہ بعد آپ کے کمنٹس آئے ہیں اور میں تو صرف کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کے لئے روتا ہوں لیکن پتہ نہیں کس کو ہمارے پیارے پاکستان کو نظر لگ گئی ہے اور ہم متحد کیوں نہیں رہ سکتے بہت دل دکھتا ہے کوئی چارہ نظر نہیں آتا ہر فورم پر میں نظر رکھتا ہوں اور سب کو باور کرانے کی کوشش کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی ہیں صرف پاکستانی لیکن پتہ نہیں ہم لسانیات میں خوش رہتے ہیں
 
عامر بھائی! کراچی کوئی ابھی سے تھوڑی، غالبا ہمارے پیدا ہونے سے بھی پہلے خود کو نظر لگوا چکا ہے اور اس کی شدت میں روز بہ روز اضافہ ہی ہورہا ہے۔ واقعی جب یہ بات سوچتا ہوں کہ جس مملکت اسلامیہ کو خون دے کر حاصل کیا گیا اس کا ایک ایک صوبہ کئی حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا، تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اللہ وہ وقت نہ لائے، اللہ وہ وقت کبھی نہ لائے۔
میرا فیس بک پیہج یہ ہےwww.facebook.com/shahnawazaamir
 
Top