کراچی

ہم سب کا کراچی ایک دفعہ پھر شعلوں کی لپیٹ میں۔

واہ الطاف بھائی مان گئے آپ کو۔ آج تو بمبئی کے بھائی لوگ بھی حیران ہوں گے ایسی غنڈہ گردی واہ واہ۔
 

باسم

محفلین
پیر صاحب بہت پیاسے تھے خون کے
مریدوں نے لاکھ سمجھایا ، پیر صاحب پھر کبھی سہی مگر کسی کی نہیں مانی نہ اپنوں کی نہ پرایوں کی
میرے کراچی کو جلا کر رکھ دیا حد تو یہ ہے میت لے جانے والے ایمبولینس ڈرائیور کو بھی نہیں بخشا گیا
یہ بھی نہ سوچا اپنی ہی حکومت ہے بڑی محنت سے لوگوں کے دل کچھ نرم ہوئے ہیں
مصطفی کمال کے سارے کمالات پر پانی پھیر دیا
آج ہی ریلی نکالنا کیوں ضروری تھا؟
راتوں رات سڑکیں کیوں کھودی گئیں؟
کنٹینر کیوں رکھے گئے؟
پانی کی پائپ لائنیں کیا توڑی گئیں؟
ایک دن پہلے ہوائی فائرنگ کیوں کی گئی؟
یہ سب کر کے بھی خوش نہ ہوئے تو آج خون کی ندیاں بہادیں
بے باقی دیکھیے پارٹی کے جھنڈے لگا کر فائرنگ کی گئی ہے
 

تیلے شاہ

محفلین
ملک میں مفت ایمبولینس فراہم کرنے والے سب سے بڑے نجی نیٹ ورک کے چیف والینٹئر رضوان ایدھی نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر سے دو زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والے ڈرائیور فیض الرحمان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور اسکے بعد ان دونوں زخمیوں کو بھی گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کا عینی شاہد ان کی ایک دوسری ایمبولینس کا ڈرائیور ہے۔ ’دونوں ایمبولینس ساتھ ساتھ آرہی تھیں لیکن مسلح لڑکوں نے اس ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔،،

دریں اثناء رضوان ایدھی نے بتایا کہ انہیں اور ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کو کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب بعض مسلح افراد نے کچھ دیر یرغمال بنائے رکھنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں کچھ لوگ زخمی ہیں جس پر وہ ایمبولینس لیکر وہاں گئے تھے تاہم بعض مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنالیا اور کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے علاقے سے دو زخمیوں کو اٹھاکر ہسپتال پہنچایا جنہیں کالا پل کے قریب پارکنگ ایریا میں ایک کونے میں لے جاکر گولیاں ماری گئیں لیکن وہ زندہ تھے اور انہیں بروقت ہسپتال پہنچادیا گیا۔

بشکریہ بی بی سی
 

ساجداقبال

محفلین
الطاف(قصائی) اور لکی سرکاری سرکس

الطاف (قصائی) یزید سے بڑھ کر ظالم ہے۔ مجھے حیرت ہے ان لوگوں پر جو انکو قائد مانتے ہیں۔ آج پہلی دفعہ انکی "فکری" تقریر سُنی، یقین جانے ہنس ہنس کر میرا بُرا حال ہو گیا۔ ایسے اندازِ تقریر والے بندے کو لوگ قائد مانتے ہیں؟ اگر بچوں کو خوش کرنا مقصود ہو تو الطاف(قصائی) کی تقریر سنائیں یقیناً افاقہ ہوگا۔ قابل رحم ہیں وہ لوگ جنکی سوچ کو ایم کیو ایم نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ آج تو لوگوں نے ان کی دہشتگردی براہ راست ٹی وی پر بھی دیکھ لی، کیا اب بھی کوئی شک بچا ہے؟ اور ایم کیو ایم کے مگرمچھوں کی بونگیاں تو آپ سن ہی چکے ہوں۔ فاروق سِتار سے جب اے آر وائی والے نے "آج"ٹی وی پر جاری مسلسل فائرنگ استفسار کیا گیا تو جواب میں وہ چیف جسٹس کا رونا رونے لگے۔ مجبوراً یہی سوال کمپئیر کو تین دفعہ کرنا پڑا۔ اگر کوئی ایم کیو ایم کا حامی پڑھ رہا ہو تو براہ مہربانی اپنے قائد کو سمجھائیں کہ قرآنی آیات اتنے مضحکہ خیز اور غلط قرإت سے نہ پڑھیں۔
اور ابھی حکومت کی "لکی سرکاری سرکس" المعروف "استحکام پاکستان ریلی" سے آرہا ہوں۔ میری عادت ہے کہ پورا دن آفس میں گزارتا ہوں ، کسی بھی وقت ریفریشمنٹ کیلیے باہر نہیں جاتا۔ لیکن آج نجانے کیوں ریلی کے مقام کیطرف "چل نکلا" اور یقین مانئے "پیسے وصول گئے۔" خاصا دلچسپ سماں تھا اور وہاں کرکٹ کے" وصی ظفر" سرفراز نواز صاحب موجود تھے۔ حالت ان کی دیکھنے والی تھی۔ تلہ گنگ کے کسی تھکے ہوئے شخص کو جسے زبردستی لایا گیا ہوں، وہی حال تھا ان کا ۔۔۔ایک ہاتھ میں مسلم لیگ ق(بقول" بوریت" قے لیگ) کا جھنڈا لیے وہ واقعی "تلہ گنگی" لگ رہے تھے۔ انکی تصاویر لیں موبائل سے ۔۔تاکہ سند رہے۔ افسوسناک بات یہ تھی کہ باوجود سانحہ ءِکراچی جانتے ہوئے یہاں ناچنے گانے اور ڈھول بج رہے تھے۔ اناؤنسر نے پاکستان کا نعرہ لگایا جواب میں نہایت تھکے ہوئے انداز میں زندہ باد کا نعرہ سُنا۔ میں پانی پانی ہوگیا۔ اور حکومت کے" پانچ لاکھ" کی حقیقت بھی دیکھ لی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیپلز پارٹی کا راستہ بحال کرنے کے لئے ایم کیو ایم کا پتہ کاٹنا ضروری ہے نا بھئی۔ تبھی ایم کیو ایم کو یہ سب کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے
 

اظہرالحق

محفلین
آپ سب غلط ہیں ۔ ۔ ۔شرفو کے جلسے میں لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ تھے جو نظر آئے وہ انسان جو نہیں آئے وہ فرشتے اور جن کے ساتھ “اللہ ، امریکا اور عوام“ ہو وہ ولی ہوتے ہیں

اور خبردار جو قائد کو کچھ کہا ۔ ۔ ورنہ ۔ ۔ اس فورم پر دھماکے ہو جائیں گے ۔ ۔ پتہ نہیں آپ کو وہ عوام کیوں نظر نہیں آتے جو الطاف بھائی کے لئے اپنی “جان مال اور ایمان“ سب لٹانا چاہتے ہیں ۔ ۔ وہ مائیں بہینیں اور بیٹیاں کیوں نظر نہیں آتیں جو ۔ ۔الطاف بھائی کا نام لیتے ہی ۔۔ ۔ عقیدت سے سرشار ہو جاتیں ہیں ۔ ۔ ۔

پتہ نہیں آپ اندھے کیوں ہیں ۔ ۔
 

جیسبادی

محفلین
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹونی بلیر نے اس ٹیررسٹ کو سپانسر کیوں کیا ہؤا ہے۔ کیا یہ برطانیہ کے اپنے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی نہیں ہے؟

اس سے تو برطانیہ "سپانسر آف ٹیرر سٹیٹ" ثابت ہوتا ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
جیسبادی نے کہا:
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹونی بلیر نے اس ٹیررسٹ کو سپانسر کیوں کیا ہؤا ہے۔ کیا یہ برطانیہ کے اپنے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی نہیں ہے؟

اس سے تو برطانیہ "سپانسر آف ٹیرر سٹیٹ" ثابت ہوتا ہے۔

ٹیرر ہونگے آپ ۔ ۔ آپکی قوم ۔ ۔ وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور ۔ ۔ ۔ برطانوی شہری بہت پُرامن ہیں ۔۔۔

اور خبردار جو برطانیہ کو کچھ کہا ۔ ۔ ۔ ۔ بُش اور مُش دونوں برا مان جائیں گے ۔ ۔ ۔

اور ہاں سپانسر شپ نہ ہو تو کیا کوئی ٹی وی دیکھا سکے گا ؟؟؟
 
Top