ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 25

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000027.gif
 

شاہ حسین

محفلین
۵۲


دوسرا ایکٹ


۵۳

پہلا سین

حضرت حسین کا قافلہ مکہ کے قریب پہنچتا ہے ۔ مکّہ کی پہاڑیاں نظر آرہی ہیں ۔ لوگ دروازۂ کعبہ پر حضرت حسین کے استقبال کے لئے کھڑے ہیں ۔
حسین :۔ یہ لو مکّہ معظمہ آگیا ۔ یہی وہ پاک مقام ہے جہاں رسول نے دنیا میں قدم رکھا ۔ پہاڑیاں رسول کے سجدوں سے پاک اور ان کے آنسوؤں سے روشن ہو گئی ہیں ۔ عباس کعبہ کو دیکھ کر میرے دل میں عجیب طرح کی دھڑکن ہو رہی ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کوئی غریب مسافر ایک مدت بعد اپنے وطن میں داخل ہو رہا ہے ۔
(سب گھوڑوں سے اُتر پڑتے ہیں )
زبیر :۔ آئیے حضرت حسین ہمارے شہر کو اپنے قدموں سے روشن کیجئے ۔
(حسین سب سے بغلگیر ہوتے ہیں )
حسین :۔ اس مہمان نوازی کے لئے آپ کا ممنون ہوں۔
زبیر :۔ ہماری جانیں آپ پر نثار ہوں ۔ آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں روشن
 
Top