ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 34

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000036.gif
 

شاہ حسین

محفلین
۷۰


سلیمان :۔ تو میں ان کی خدمت میں خط لکھتا ہوں ۔
(خط لکھتا ہے )
حجاج :۔ اتنا ضرور لکھ دینا کہ ہم آپ کے نانا محمد کا واسطہ دے کر آپ سے عرض کرتے ہیں کہ ہمارے اوپر رحم کیجئیے ۔
حارث :۔ یہ اور لکھ دینا کہ بے شمار عرضیاں آپ کی خدمت میں روانہ کرچکے ہیں مگر آپ تشریف نہ لائے ۔ اگر ّپ اب نہ آئے ۔ تو ہم کل قیامت میں رسول کے حضور آپ کا دامن پکڑیں گے ۔
حجاج :۔ اور کہیں گے یا خدا حسین نے ہم پر ظلم کیا تھا ۔ کیونکہ جب ہم نے ہدایت طلب کی تو رہبری نہ کی ۔ تو اس وقت آپ کیا جواب دیں گے اور رسول کو کیا منہ دکھائیں گے ۔
قیس :۔ میرے قبیلے کے ایک ہزار جوان حسین کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔
حجاج :۔ شاید شام تک زیادہ کچھ آدمی جمع کرے ۔
حارث :۔ ابھی وہ خاموش رہے گا ۔ یزید کی فوج آجائے گی ۔ اس وقت ہمارے اوپر حملہ کرے گا ۔
شمر :۔ شمر کیوں نہ لگے ہاتھ اس کا بھی خاتمہ کردیں ۔ قصّہ پاک ہو ؟
حارث :۔ واہ اب تک وہ یہاں بیٹھا ہو گا ۔
سلیمان :۔ میں نے تمام قصّہ لکھ دیا کون اس خط کو لے جائے گا ۔
شمر :۔ میں حاضر ہوں ۔
سلیمان :۔ کس کے پاس ایسی سانڈنی ہے جو تھکنا نہ جانتی ہو ۔ جو اس طرح


۷۱


دوڑ سکتی ہو ۔ جیسے لوٹ کے مال کی طرف ؟
طارق :۔ میرے پاس ایسی سانڈنی ہے جو تین روز میں اس کا جواب لا سکتی ہے ۔ یہ خدمت بجا لانا میرا حق ہے ۔ کیونکہ مجھ سے زیادہ مظلوم اور کوئی نہ ہوگا ۔ جس کی ماں کے بال قاضی کے حکم سے ابھی ابھی نوچے گئے ہوں ۔
سلیمان :۔ بیشک تمہارا حق سب سے زیادہ ہے ۔ یہ خط لو اور اس سے قبل تمہارا پسینہ ٹھنڈا ہو ۔ مکّہ کی طرف روانہ ہو جاؤ ۔
(جوان چلا جاتا ہے )
آؤ ہم مسجد میں نماز ادا کرلیں۔ خط کا جواب تین دن میں آئے گا ۔ حضرت امام حسین کے آنے میں ابھی ایک ماہ کا عرصہ ہے ۔ زیاد بھی شاید اُس کے قبل نہیں لوٹ سکتا ۔ یہ دن ہمیں تیاریوں میں صرف کرنا چاہئیے ۔ کیونکہ یزید کی خلافت کا فیصلہ کوفہ میں ہوگا ۔ یا تو مسند خلافت پر بیٹھے گا یا جاہلوں کی عبادت کا مزار بنے گا ۔ اگر کوفے نے خلافت کو نبی کے خاندان میں واپس کردیا تو اس کا نام ہمیشہ روشن رہے گا ۔
(سب جاتے ہیں )
چوتھا سین
مقام کعبہ ، مردانہ نشست گاہ ، حسین ، زبیر ، عباس ، مُسلم علی اکبر ، علی اصغر وغیرہ بیٹھے دکھائی دیتے ہیں ۔
حسین :۔ یہ پانچویں سفارت ہے ۔ ایک ہزار سے زیادہ خطوط آچکے ہیں ۔ اِن
 
Top