مبارکباد کرسمس اور حانوکا مبارک!

عثمان

محفلین
السلام علیکم

کبھی کسی یہودی سے ملاقات نہیں ہوئی اس لئے ان کی فیور میں مکالمے لکھ دئے، ایک مرتبہ ملاقات کر کے دیکھ لیں ان کی تعریف میں لکھے گئے مکالمے کو ضرور بدل ڈالیں گے، اتنی نفرت کہ مسلمانوں کے تو قریب سے بھی نہیں پھٹکتے۔

ولسلام
میری یہودیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ اور میں نے انہیں بہت نفیس پایا ہے۔
باقی سویپنگ سٹیٹمنٹ دینا آپ کی عادت ہے۔
 
arifkarim

معطل

یہودیوں سے اتنا تعصب؟
 
زیک

مسافر

میرے بہترین دوستوں میں سے کئی یہودی ہیں۔ مجھے کوئی نفرت دکھائی نہیں دی
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

میری یہودیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ اور میں نے انہیں بہت نفیس پایا ہے۔
باقی سویپنگ سٹیٹمنٹ دینا آپ کی عادت ہے۔

یعنی آپکی ملاقات ہوئی تو درست اور میری ملاقات میں اگر متضاد تو یہ میری عادت؟

والسلام
 
کیا آپ کو میری دوستی پر شبہ ہے یا دوسروں کی خیالات پر؟
مجھے آپ کی منطق پر شبہ ہے۔
میرے بہترین دوستوں میں سے کئی یہودی ہیں۔ مجھے کوئی نفرت دکھائی نہیں دی
جزو پر کل کا حکم عائد کرنا علمِ بیان کی ایک صنعت تو ہو سکتا ہے مگر استخراجی منطق (deductive logic) کی رو سے ایک فاش غلطی ہے۔ آپ کے دوست واقعی بہترین ہو سکتے ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ ان میں مذہبی یا نسلی تعصب نہ ہو۔ مگر اس محدود گروہ پر تمام قوم کو قیاس کر کے یہ کہنا کہ نفرت ہے ہی نہیں، ایک ناقص دلیل (invalid argument) ہے۔
یہ بات اور زیادہ واضح ہو جائے گی جب آپ دیکھیں گے کہ عثمان صاحب نے اسی نکتۂِ نظر کو کتنے منطقی، محتاط اور قابلِ قبول انداز میں بیان کیا ہے۔
میری یہودیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ اور میں نے انہیں بہت نفیس پایا ہے۔
:):):)
 
زیک

مسافر
مجھے آپ کی منطق پر شبہ ہے۔

جزو پر کل کا حکم عائد کرنا علمِ بیان کی ایک صنعت تو ہو سکتا ہے مگر استخراجی منطق (deductive logic) کی رو سے ایک فاش غلطی ہے۔ آپ کے دوست واقعی بہترین ہو سکتے ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ ان میں مذہبی یا نسلی تعصب نہ ہو۔ مگر اس محدود گروہ پر تمام قوم کو قیاس کر کے یہ کہنا کہ نفرت ہے ہی نہیں، ایک ناقص دلیل (invalid argument) ہے۔
یہ بات اور زیادہ واضح ہو جائے گی جب آپ دیکھیں گے کہ عثمان صاحب نے اسی نکتۂِ نظر کو کتنے منطقی، محتاط اور قابلِ قبول انداز میں بیان کیا ہے۔

:):):)
جس مراسلے کا میں نے جواب دیا تھا اس میں نفرت کل کی خصلت برائی گئی تھی۔ جزو پر اگر یہ لاگو نہیں تو او پی کی بات غلط تھی
 
میں آپ کا نکتۂِ نظر بالکل نہیں سمجھا۔ حماقت کا جواب اگر حماقت سے دیا جائے تو وہ جائز ہو جاتی ہے؟
 
فاخر رضا

محفلین
میں تمام مسلمانوں کو حضرت عیسیٰ کی پیدایش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی پیدائش ضرور منائیں اور ساتھ ہی یاد رکھیں کہ وہ ہمارے لئے بھی نہایت قابل احترام نبی ہیں۔ ان کی تعلیمات بھی خدا ہی کی طرف سے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سچائی، عدل، مہربانی و رحم اور حق سبحانہ کی معرفت کی طرف دعوت دی۔ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
مگر یہاں تو مشکل یہ ہے کہ لوگ اپنے پیارے نبی کے میلاد منانے کو ہی بدعت قرار دیتے ہیں۔ ان سے کیا مباحثہ کرنا۔ جو جس حال میں ہے خدا اسے خوش رکھے۔
 
Top