کرلپ کا متوقع دورہ اور تجاویز

دوستوں آخر وہ دن آنے ہی والا ہے جب میں کرلپ (مرکز تحقیقاتِ اردو) کا مطالعاتی دورہ کرنے والا ہوں۔ امید ہے یہ کافی دلچسپ اور معلوماتی دورہ ہوگا اور اردو لوکلائزیشن پر مفید معلومات حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ جو پراجیکٹس زیرِ تکمیل ہیں ان پر بھی بات ہوگی۔

اگر آپ میں سے کوئی کچھ پوچھنا چاہتا ہو تو میں وہ سوال بھی کر لوں گا یا کسی خاص پراجیکٹ کے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ بھی بتا سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی تجاویز اور مشوروں کا منتظر رہوں گا
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب، ویسے تو کرلپ والے بڑے لوگ ہیں لیکن اگر کس طرح ان تک یہ بات convey کر دی جائے کہ اردو ویب پر اردو ہی کی خدمت ہو رہی ہے اور اکٹھے مل کر کام کرنے سے ایک دوسرے کو کافی تقویت مل سکتی ہے تو بہت اچھا ہو۔
 
نبیل فکر نہ کریں میں اس دفعہ کم از کم انہیں یہ ضرور باور کروا کر آؤں گا کہ اب پراجیکٹ ان کا ذاتی نہیں حکومتِ پاکستان کا ہے اور ہر شخص جو کسی حوالے سے پاکستان سے جڑا ہے اس کے بارے میں جاننے کا حق رکھتا ہے۔ دوسرا وہ کھل کر اور عوامی سطح پر ان پراجیکٹس کو ڈسکس کریں گے تو سب کا ہی فائدہ ہوگا۔

ویسے میں چاہتا ہوں کہ سب لوگ سوال تیار کرنے میں میری مدد کریں تاکہ میں انہیں آڑے ہاتھوں لے سکوں۔ :wink:
 
خیالات

بڑی زبردست بات ہے محب کہ تمہیں یہ موقع مل رہا ہے۔ ویسے یہ آفیشل ٹرپ ہے یا ذاتی شوق کی بناء پر؟

میری یہ خواہش ہے کہ کرلپ جو ریسرچ و ڈیویلپمنٹ کر رہی ہے اسے زیادہ بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرے۔ یہ ایک بہتر ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

ہمارے ہاں بہت سے معاملات میں پروفشنلزم کی بہت کمی ہے۔ آپ مقتدرہ کی ویب سائٹ دیکھیں۔ انٹرنیٹ کے دور میں بھی اس کی حالت عجیب pathetic ہے۔

فاسٹ لاہور میں غالباً ایک شعبہ اسی ریسرچ سے متعلق ہے مگر ہمیں زیادہ اس کے بارے میں علم نہیں ہوپاتا۔ اس کو بھی بہتر web presence سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ریسرچ میں کمیونٹی کو بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

کرلپ کے کئی پراجیکٹ م‌س فنڈڈ ہے۔ تاہم انہیں نئے پراجیکٹ کے لیے طلبہ کو آزاد مصدر سافٹ ویئر کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
محب۔ میرا سوال اب تک تشنئہ جواب ہے کرلپ کی طرف سے کہ میرے پاس ان کا اردو ہندی ٹرانسلٹریٹر انسٹال ہونے نہیں دیتا۔ کچھ ہارڈ وئر لاک ایرر دیتا ہے۔ اگر یہ کام کر سکے تو میں بہت سی اردو چیزوں کو ہندی میں منتقل کر کے انر نیٹ پر پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
تعارف وغیرہ ہی کروایا جائے اردو ویب کا۔
تاکہ ان کا کوئی ماہر ہم سے رابطے میں‌ رہے۔باقی یاری ہم گانٹھ لیں گے اس سے۔
 
شعیب صفدر

محفلین
ان کے کئی پروجیکٹ اچھے ہیں... ویسے ان سے املا چیکر اور انگریزی سے اردو ترجمے والے پراجیکٹ کے متعلق سوال کرنا بھائی کہ وہ کب تک مارکیٹ میں آ سکتے ہیں!!!!
 
خیالات

شارق مستقیم نے کہا:
بڑی زبردست بات ہے محب کہ تمہیں یہ موقع مل رہا ہے۔ ویسے یہ آفیشل ٹرپ ہے یا ذاتی شوق کی بناء پر؟

میری یہ خواہش ہے کہ کرلپ جو ریسرچ و ڈیویلپمنٹ کر رہی ہے اسے زیادہ بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرے۔ یہ ایک بہتر ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

ہمارے ہاں بہت سے معاملات میں پروفشنلزم کی بہت کمی ہے۔ آپ مقتدرہ کی ویب سائٹ دیکھیں۔ انٹرنیٹ کے دور میں بھی اس کی حالت عجیب pathetic ہے۔

فاسٹ لاہور میں غالباً ایک شعبہ اسی ریسرچ سے متعلق ہے مگر ہمیں زیادہ اس کے بارے میں علم نہیں ہوپاتا۔ اس کو بھی بہتر web presence سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ریسرچ میں کمیونٹی کو بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

کرلپ کے کئی پراجیکٹ م‌س فنڈڈ ہے۔ تاہم انہیں نئے پراجیکٹ کے لیے طلبہ کو آزاد مصدر سافٹ ویئر کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

شارق یہ ٹرپ ذاتی شوق کی بنا پر ہے مگر اس کے لیے میں نے پہلے سے منصوبہ بندی کی ہے اور دو تین کام کرنے والوں سے رابطہ کر لیا ہے اور اب ان سے ذاتی طور پر ملوں گا اور اپنے اور محفل پر موجود تمام دوستوں کے شکوے اور گلے بھی عرض کروں گا اور کوشش کروں گا کہ یہ سمجھا سکوں کہ فیڈ بیک لینا کتنا ضروری ہے۔ میں زور دوں گا کہ وہ بھی ایک فورم بنا لیں جہاں پر ان کے پراجیکٹس پر بحث ہو سکے ، کام مشکل ہے مگر کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔

دوسرے مرحلے میں شارق میں مقتدرہ کے دفتر جانے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں، اس ٹرپ کے بعد اس پر تفصیل سے بات کریں گے۔

فاسٹ لاہور کو سب سے بڑی گرانٹ حکومتِ پاکستان سے ملی ہے اور EDP کی کافی بڑی فنڈنگ ہے اس وجہ سے میں اور سب لوگ حق رکھتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہو کہ کیا ہورہا ہے۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
محب۔ میرا سوال اب تک تشنئہ جواب ہے کرلپ کی طرف سے کہ میرے پاس ان کا اردو ہندی ٹرانسلٹریٹر انسٹال ہونے نہیں دیتا۔ کچھ ہارڈ وئر لاک ایرر دیتا ہے۔ اگر یہ کام کر سکے تو میں بہت سی اردو چیزوں کو ہندی میں منتقل کر کے انر نیٹ پر پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اعجاز صاحب ذرا تفصیل سے اس ایرر پر روشنی ڈالیں تاکہ ہم پہلے آپس میں گفتگو کرکے صحیح مسئلہ تک پہنچ جائیں اور پھر میں ان سے پوچھ سکوں کہ یہ کیا مسئلہ ہے اور اس کا کیا حل ہوسکتا ہے۔
 
shoiab safdar نے کہا:
ان کے کئی پروجیکٹ اچھے ہیں... ویسے ان سے املا چیکر اور انگریزی سے اردو ترجمے والے پراجیکٹ کے متعلق سوال کرنا بھائی کہ وہ کب تک مارکیٹ میں آ سکتے ہیں!!!!

املا چیکر تو بن چکا ہے البتہ انگریزی سے اردو ترجمے والا پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس پر ضرور معلومات لوں گا۔
 
Top