کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سرکاری اسکول جلا دیے

کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سرکاری اسکول جلا دیے
Posted on December 30, 2014 By Geo4 Webmaster ۔



Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں تعلیم کے دشمنوں نے ایک بار پھر اسکولوں کو ہدف بناتے ہوئے دو سرکاری اسکول جلا دیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقوں منڈا ن اور کنڈالی بابا میں دہشت گرد وں نے دو سرکاری پرائمری اسکولوں کو آگ لگا دی۔

دونوں اسکول مکمل طور پر جل گئے ۔پانچ برسوں کے دوران کرم ایجنسی میں دہشت گرد 60سے زائد سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔
http://www.geourdu.co/khabrain/nati...ts-government-school-fire-education-security/
 
طالبان دہشت گردوں کا سکولوں پر حملہ ایک نہایت قبیح اور قابل مذمت کاروائی ہے اور تعلیم کے خلاف جنگ ہےجو طالبانی دہشت گردوں نے ایک عرصہ سے پاکستانی بچوں اور بچیوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔ اسکول نظر آتش کرنے والے طالبان، ظالمان، دہشت گرد اور پاکستان اور پاکستانی عوام کے دشمن ہیں۔
طالبان دہشتگردوں کو سمجھنا چاہئیے کہ سکول ایک قومی دولت ہیں جہاں اس ملک کے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر آئندہ ملک و قوم کی خدمت کر تے ہیں۔ پاکستان میں پہلے ہی ۲۵ ملین بچے اور بچیاں حصول تعلیم کی نعمتوں سے محروم ہیں۔ تعلیم ایک ایسی بنیاد اور ستون ہے جس پر ملک کی سلامتی کا تمام دارومدار و انحصار ہے. دہشتگردوں کی سکول دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہے۔ قرآنی احکامات کی صریح اور کھلی خلاف ورزی کر کے بھی یہ دہشتگرد اسلام اور شریعت کا ڈھول پیٹ رہے ہیں. اُن کی جہالت کا سب سے بڑا شاہکار بچوں کے سکولوں کا نذرِ آتش کرنا اور طالبعلموں کا قتل ہے۔
ا ن دہشت گردوں کا سکولوں کی تباہی اور سکول دشمنی کا رویہ بتاتا ہے کہ وہ جاہلان ہیں. سکول دشمنی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام اور پاکستان دونوں کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام میں دلچسپی ہے بلکہ یہ تو اسلام ،پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں کیونکہ یہ ہمیں ترقی کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ سکولوں کو جلانے اور طالب علموںپر حملوں کے معاملہ میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں اسلام کے سراسر خلاف ہیں ۔
 

صرف علی

محفلین
بھائی سیدھی سی با ت ہے اسکول ہوں گے تو ان کو دہشت گرد تیار کرنے کے لئے بچے کہا سے ملے گے اسکول نہیں ہوں گئے تو بچے مدرسے جائے گے جہاں سے دہشت گرد بن کر نکلے گے
 

bilal260

محفلین
اسلا م تو کیا کسی مزہب میں بھی ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔
جو کچھ بھی ہو رہا ہے پاکستان کے خلاف ہو رہا ہے۔ اسلام کے خلاف سازش ہے۔یہ سب کچھ اسلام کے نام پر کیا جا رہا ہے اور اسلام ان باتوں کی اجازت قطعا نہیں دیتا سب کچھ سازش ہے کسی کی۔
کیا اس کا کوئی حل بھی نکالا جا رہا ہے یا کہ صرف پاکستان ،اسلام ،مسلمان ان کو بدنام ہی کیا جا رہا ہے۔اور اس ہر سب سیاست ،سیاست کھیل رہے ہیں۔
سیاست اور کرسی کا کھیل بھی بڑا مزے دار ہے جو مرضی ہوتا رہے سیاستدان کرسی کرسی کھیل رہے ہیں ۔ابھی تو حالات خراب ہوئے اب سب کی نظر ملکی حالات پر ہے۔ ابھی بہتری کی امید ہے۔
سب سیاسی جماعتیں مل کر حل نکالیں۔
 
Top