لگتا ہے کرومبر جھیل دیکھنے کی خواہش ، خواہش ہی رہ جائے گی لیکن اس وقت دودی پتسر جھیل دیکھنے کا پلان چل رہا۔
زیک بھائی لونلی پلینٹ سے آپ ہی کچھ روشنی ڈالیں اس پر کہ یاز بھائی تو ہیں نہیں۔۔
18 کلومیٹر کی ہائیک ہے بیسل سے جھیل تک۔ 640 میٹر چڑھائی۔ ایک دن میں جا سکتے ہیں لیکن پورا دن لگے گا۔ اور رات جھیل کے آس پاس گزارنی ہو گی۔
راستہ ڈھونڈنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیئے کہ پوربی نار (؟) نامی چشمے، نالے یا دریا کے پیرالل ہی پورا ٹریل ہے۔
جھیل کے کنارے ہی کیمپ کر سکتے ہیں یا ایک دو کلومیٹر پہلے گاؤں کے ساتھ۔
اگر اس سیزن میں جانا ہے تو جلد جانا ہو گا۔ ستمبر یا اکتوبر میں کسی وقت لوگ سردیوں سے پہلے وہاں سے منتقل ہو جاتے ہیں۔
کیمپنگ کے لئے آپ کو شاید سب کچھ ساتھ لے جانا پڑے۔ میری گائیڈ بکس پرانی ہیں ان میں جھیل کے پاس سہولیات کا کوئی ذکر نہیں۔