آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر بمع ورژن؟میرے پاس یہ مسئلہ نہیں ہے
کچھ دن سے ہی ہوا ہے۔میں چونکہ کمپیوٹر سے محفل پر بہت کم ہی آتا ہوں اس لئے کہہ نہیں سکتا کہ کب یہ مسئلہ شروع ہوا۔ کیا یہ کروم کی تازہ اپگریڈ سے آغاز ہوا یا کچھ پہلے سے؟
ونڈوز 7۔ کروم ورژن Version 41.0.2272.101 m
ڈائریکٹ رائٹ کروم میں ورژن 37 میں شامل ہوا تھا مگر مسئلہ اب آیا ہےکم از کم میری مشین (ونڈوز ۷، ۶۴ بِٹ) پر یہ مسئلہ کروم اور ڈائریکٹ رائٹ کے باہمی تعلق کا ہے۔ اگر chrome://flags/#disable-direct-write پر جا کر کروم کے ڈائریکٹ رائٹ کے استعمال کو غیر فعال کر دیا جائے تو نستعلیق فونٹس واپس آ جاتے ہیں۔ (تجرباتی طور پر اگر آپ ڈائریکٹ رائٹ کو غیر فعال کرنا چاہیں تو ضرور کیجیے، لیکن مستقل بنیادوں پر نہ کیجیے گا۔ ) ایک بات یہ بھی دلچسپ ہے کہ یہ مسئلہ صرف جمیل/علوی/تاج نستعلیق فونٹس ہی کے ساتھ ہے؛ نفیس/نوٹو نستعلیق ڈائریکٹ رائٹ کے ساتھ بھی کروم میں درست رینڈر ہوتے ہیں۔
آج کافی عرصے کے بعد اپنے کمپیوٹر سے محفل پر آیا تو دیکھا کہ محفل نستعلیق میں نظر نہیں آ رہی۔
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 7 ہے اور براؤزر گوگل کروم ورژن 41.0.2272.101
زیک آپ بھی تو منظر سے غائب تھے اچھا ہوا آگئے ہیں ہم نے بھی سب براؤزر ٹرائی کیے تھے یہ کھویا ہوا چاند دیکھنے کے لیے
فائرفاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں محفل صحیح نظر آ رہی ہے۔