کروم میں نستعلیق غائب

سعادت

تکنیکی معاون
ڈائریکٹ رائٹ کروم میں ورژن 37 میں شامل ہوا تھا مگر مسئلہ اب آیا ہے
کروم میں ڈائریکٹ رائٹ کے استعمال اور فونٹس کے ڈسپلے کا ایک مسئلہ پہلے بھی رپورٹ (اور حل) ہو چکا ہے (ہو سکتا ہے مزید بھی ہوں)۔ آج اگر وقت ملا تو حالیہ نستعلیق کا مسئلہ رپورٹ کر دوں گا۔
 
arifkarim

معطل

سعادت، یہ مسئلہ صرف نستعلیق فانٹس تک محدود نہیں ہے۔ کروم کے پرانے ورژن میں ڈائرکٹ رائٹ کے ہوتے ہوئے بھی جمیل نوری نستعلیق کام کر رہا تھا، جبکہ اب نہیں کر رہا۔ مطلب مسئلہ فانٹ میں نہیں کروم میں ہے۔
 
arifkarim

معطل
کیا جمیل نستعلیق کی ایک سے زیادہ ورژن ہیں؟
جی ہیں پر عام ریلیز کیلئے دو ہی ورژنز جاری کیئے گئے ہیں۔ گو کہ جدید نسخے تجرباتی نوعیت کے ہیں اور انکی ساخت وہی پہلے فانٹ والی ہی ہے۔

ایک بات یہ بھی دلچسپ ہے کہ یہ مسئلہ صرف جمیل/علوی/تاج نستعلیق فونٹس ہی کے ساتھ ہے؛ نفیس/نوٹو نستعلیق ڈائریکٹ رائٹ کے ساتھ بھی کروم میں درست رینڈر ہوتے ہیں۔
جی یہ اسلئے کہ جمیل، علوی اور تاج کا بنیادی حرفی فانٹ جوہر نستعلیق ہے۔ یوں اگر یہ مسئلہ فانٹ کی ساخت کی وجہ سے ہے تو اسکو دور کئے بغیر کروم اسے درست رینڈر نہیں کر پائے گا۔ کیا آپ ٹیسٹنگ کیلئے ایک عدد ایچ ٹی ایم ایل پیچ فراہم کر سکتے ہیں جہاں ان فانٹس کا تقابل ڈائریکٹ رائٹ کیساتھ کیا جائے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
کروم کے پرانے ورژن میں ڈائرکٹ رائٹ کے ہوتے ہوئے بھی جمیل نوری نستعلیق کام کر رہا تھا، جبکہ اب نہیں کر رہا۔ مطلب مسئلہ فانٹ میں نہیں کروم میں ہے۔

جی، بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بھی ڈائریکٹ رائٹ ہی کا استعمال ہوتا ہے، اور وہاں علوی/جمیل فونٹس وغیرہ کی رینڈرنگ میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی، لگے ہاتھوں وہ سی سی ایم پی فیچر والا مسئلہ بھی حل کروا لیں کسی طرح کروم ٹیم پر زور زبردستی کر کے۔ :) :) :)

ccmp والا مسئلہ ایشو ٹریکر پر موجود تو ہے، لیکن (ایک تبصرے کے مطابق) کچھ دیگر ایشوز میں مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا…

(ویسے، کروم ٹیم پر میرا ہرگز کوئی زور نہیں چلتا۔ :) )
 
میرے خیال میں کروم اور فائر فاکس میں یہ سب مسائل حرف باز اور ڈائریکٹ رائٹ کی تشریف آوری کے بعد رونما ہوئے ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سنہ 2010 میں ایسے کوئی مسائل نہیں تھے۔ جب پرانی ٹیکنالوجیز کام کر رہی تھیں تو نئی ٹھونسنے کی کیا ضرورت تھی؟
 
arifkarim

معطل
ccmp والا مسئلہ ایشو ٹریکر پر موجود تو ہے، لیکن (ایک تبصرے کے مطابق) کچھ دیگر ایشوز میں مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا…

(ویسے، کروم ٹیم پر میرا ہرگز کوئی زور نہیں چلتا۔ :) )
کروم اور فائرفاکس کی ٹیمیں خاصی سست واقع ہوئی ہیں۔
 
دوست

محفلین
کسی نے سپارٹن ٹرائی کیا ہے؟ اس پر کیا حالات ہیں نستعلیق اور دیگر پیچیدہ رسم الخط والی زبانوں کے؟
 
arifkarim

معطل
سعادت بھائی، لگے ہاتھوں وہ سی سی ایم پی فیچر والا مسئلہ بھی حل کروا لیں کسی طرح کروم ٹیم پر زور زبردستی کر کے۔ :) :) :)
ccmp والا مسئلہ ایشو ٹریکر پر موجود تو ہے، لیکن (ایک تبصرے کے مطابق) کچھ دیگر ایشوز میں مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا…

(ویسے، کروم ٹیم پر میرا ہرگز کوئی زور نہیں چلتا۔ :) )
آج ہم نے محسوس کیا کہ لینکس میں گوگل کروم کی حالیہ اپڈیٹ Version 43.0.2357.81 (64-bit) کے بعد CCMP والا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ اگر ونڈوز مشینوں پر بھی اس کی توثیق ہو جائے تو کچھ عرصہ انتظار کے بعد محفل کی سی ایس ایس سے متعلقہ اوور رائڈ کو ختم کر دیا جائے گا۔ کچھ عرصہ انتظار اس لیے بھی ضروری ہے کہ زیادہ تر لوگوں کا کروم اس دوران جدید نسخے پر اپگریڈ ہو جائے۔ ویسے کرومیم بگ ٹریکر میں متعلقہ بگ رپورٹ کا اسٹیٹس اب بھی فعال ہی ہے۔ :) :) :)
 
کروم کے بیٹا ورژن 44 میں یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ :)
 
Top