زیرک
محفلین
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے چین کے کرونا وائرس کو باقاعدہ طور پر ایک عالمی خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اب یہ وائرس چین کی حدوں سے نکل کر اڑوس پڑوس کے ممالک کے علاوہ یورپ اور امریکا تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام ممالک سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کوئی بھی ملک اپنے شہریوں کو چین سے واپس نہ بلائے کیونکہ ایسا کرنے سے وائرس کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کے 18 ممالک میں 98 کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کرنا ضروری ہو گیا تھا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس گیمز 2021 کے التواء کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، جس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
آخری تدوین: