کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

ہَوا تو خیر نہیں پڑھتا، اب اتنی پتلی حالت بھی نہیں :)
ہُوا اور دوا میں واؤ کا تلفظ عربی کے مطابق کریں یا اردو کے، وا کی آواز ایک ہی نکلے گی ... میرے خیال میں تو یہاں ایطائے خفی واقع ہوتا ہے. میرے خیال میں درست تلفظ ہُ+وا ہے، ہُ+آ نہیں. مقتدرہ والوں کی لغت میں بھی یہی تلفظ دیا ہے.
مجھے تو hua یا پھر huwa ہی سنائی دیا. دوا میں مجھے v سنائی دیتا ہے. v اور w کا فرق اردو میں اہم نہیں لیکن محسوس کیا جا سکتا ہے.
 

ارشد رشید

محفلین
جی املا ہی کہنا میرا مقصد تھا - اب یہ بھی بتاتے چلیں کی کسی پوسٹ کو ایموجی کیسے دیا جاتا ہے جیسے میں آپ کی مندرجہ بالا پوسٹ کو تھمبس اپ کرنا چاہتا تھا
 
جی املا ہی کہنا میرا مقصد تھا - اب یہ بھی بتاتے چلیں کی کسی پوسٹ کو ایموجی کیسے دیا جاتا ہے جیسے میں آپ کی مندرجہ بالا پوسٹ کو تھمبس اپ کرنا چاہتا تھا
آپ کو پچاس مراسلے مکمل ہونے پر یہ سہولت دستیاب ہو جائے گی.
 
مجھے تو hua یا پھر huwa ہی سنائی دیا. دوا میں مجھے v سنائی دیتا ہے. v اور w کا فرق اردو میں اہم نہیں لیکن محسوس کیا جا سکتا ہے.
دوا میں اصلا w کی آواز ہے، کیونکہ عربی میں v کی آواز نہیں.
تاہم اردو میں w یا واؤ کی آواز نہیں، اردو والے و کو v ہی بولتے ہیں. ام
 
مکمل غزل کی ممکنہ شکل:
غزل
کروں بات سچی یہ جرأت ملی ہے
مجھے حق پہ چلنے کی ہمت ملی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبادت کی مجھ کو سعادت ملی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے شکرِ خدا ایسی نعمت ملی ہے
چلیں کام میرے بہ حکمِ خدا سب
بہ فضلِ خدا ایسی قسمت ملی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مری بات سنتی ہے دنیا خوشی سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔زباں کو مری وہ حلاوت ملی ہے
دلِ مطمئن وہ دیا مجھ کو رب نے
کہ جس کی بدولت مسرت ملی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برائی سے نفرت ہے مجھ کو ازل سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔خرابی سے بچنے کی عادت ملی ہے
سدا جن کو سچ بولتے میں نے دیکھا
مجھے اُن بزرگوں کی قربت ملی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔جو ہے عمر باقی تو میں نے یہ جانا
۔۔۔۔۔۔۔گنہ بخشوانے کی مہلت ملی ہے
نہیں میں وہ کہتا جو کرتا نہیں ہوں
ہے شکرِ خدا ایسی فطرت ملی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ہوں اُمّتی رب کے پیارے نبی کا۔۔۔۔۔۔(صلی اللہ علیہ وسلم)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مری خوش نصیبی یہ عزت ملی ہے
یہ سب اُس خداہی کا فضل و کرم ہے
کہ ارشد کو حق کی بصیرت ملی ہے​
 
آخری تدوین:

ارشد رشید

محفلین
بشکرِ خدا = اصطلاح صحیح نہیں ہے -
ہے شکرِ خدا ایسی نعمت ملی ہے = شکر عربی اور خدا فارسی کو کسرہ اضافت سے ملانا صحیح نہیں لگ رہا - الا یہ کہ یہ رائج ہو -
شرافت سے رہنے کی عادت ملی ہے = برائی کی ضد شرافت نہیں ہے اور اسکے علاہ شرافت سے رہنا کا الگ مطلب ہوتا ہے - یہ عموما تنبیہی جملوں میں استعمال ہوتا ہے -
یہ سب اُس خدا کا ہی فضل و کرم ہے = ہی کو اپنے سبجیکٹ کے فورا بعد لگایا جاتا ہے یعنی یہ سب اُس خدا ہی کا فضل و کرم ہے-
 
آپ کی قابلِ قدر آراء کا بہت بہت شکریہ محترم قادری صاحب۔
آیندہ بھی رہنمائی فرماتے رہیے کہ سیکھنے سکھانے کے عمل میں
ہم سب ایک ہیں۔
 
آخری تدوین:
یہ اہلِ علم کی باریک باتیں ہیں ،میں مطلع کے اپنے تمام اشعار چھوڑ کر شکیل بھائی کا یہ مطلع رکھ لیتا ہوں
------
عبادت کی مجھ کو سعادت ملی ہے
خدا کے کرم سے ہدایت ملی ہے
 
Top