کاشفی

محفلین
کرکٹر عبدالقادر نے جواری بیٹے سے ناتا توڑلیا
QadorReaction_9-6-2013_117098_l.jpg

لاہور…سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر نے اپنے جواری بیٹے رحمان قادر سے تمام رشتے توڑ لیے اور اسے عاق کر دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کی زندگی کا ایک شرمناک اور افسوسناک لمحہ ہے وہ خود اپنے لئے کوئی سزا تجویز نہیں کر پا رہے۔انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے رحمن کو کڑی سے کڑی سزا دیں۔مصطفیٰ آباد تھانے کی پولیس نے عبدالقادر کے بیٹے رحمن کو جوا کرانے اور کھیلنے پر چھ ساتھیوں سمیت جمعرات کو گرفتار کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ نام رحمان قادر اور کرتوت شیطانی

کم از کم اپنے نام کی ہی لاج رکھ لیتا۔
 
بیٹے نے تو جو کیا سو کیا، لیکن والد صاحب نے یہ کیا حرکت کی ہے؟۔۔۔اولاد کو عاق کرنے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، بلکہ کسی بھی رشتے کو رشتے دار کے گناہگار ہونے کی وجہ سے ترک کردینا جائز نہیں ہے۔۔۔صلہ رحمی اسلام کی بنیادی اقدار میں شامل ہے۔
 
Top