کرکٹ رزلٹ دینے کی بے تاج بادشاہ

فخرنوید

محفلین
479931_429771053726849_1189788707_n.jpg
 

نایاب

لائبریرین
روحانی بابا اور نایاب بھائی یہ پاکستانی قوم کر کیا رہی ہے؟ کیا ایسا ممکن ہے؟:ROFLMAO:
محترم بھائی لگ گیا تو تیر
نہ لگا تو تکا ۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹے کی کرامات ہیں ۔ خوابوں کی راہ ہے ۔
اور خواب دیکھنے والے کم تو نہیں ہوتے ۔
تعبیر کسی کسی کو ملتی ہے ۔
آپ یہ دیکھیں جس اخبار نے یہ اشتہار شائع کیا ہے ۔
اس کے لیئے پیسہ کس قدر اہم تھا ۔ کہ گمراہی کی راہ آسان کر دی ۔
 
ایسا تو بالکل بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ غیب کا علم ہے۔۔۔دوسرا ان لعنتی کرداروں نے اپنے ساتھ سید کا لاحقہ بھی لگایا ہوا ہے۔۔۔دراصل یہ وہ لوگ ہیں۔۔۔
پہلے تھے ہم نیم جولاہے۔اب ہیں ہم درزی
الٹ پلٹ کر ہوگئے سید آگے اللہ کی مرضی
پنجابی میں اس طرح ہے
پہلے سی اسی خاص جولاہے ہن ہاں اسی درزی
رڑ کھڑ کے ہوگئے سید آگے بے بے دی مرضی
 

محمدعمر

محفلین
کمال ہے بھئی اب اس قسم کے اشتہار بھی آنے لگے ہیں۔
جب تک لوگوں میں شعور بیدار نہیں ہو جاتا ایسے پیر، فقیر، اور باوے سامنے آتے رہیں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
فیس بک پر اس پہ میرا تبصرہ تھا کہ

محترمہ وہ کام کر رہی ہیں جس کے لئے غیر ممالک میں آکٹوپس اور دوسرے جانور استعمال ہوتے ہیں۔ شاید Evolution یعنی ارتقاء اسی کا نام ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے جب باہر کے ملکوں میں آکٹوپس، طوطے اور کبوتر یہ کام کرتے ہیں، تو ہمارے ملک میں انسانوں کو یہ کام کرتے موت پڑتی ہے کیا۔

کبھی "خبریں" اخبار کے اشتہارات والے صفحے پر نظر ڈالیں، آپ کو کیا کیا نظارے نظر آئیں گے۔
 

پپو

محفلین
جب تک بیوقوف ہیں کو ئی ٹھگ بھوکا نہیں مرے گا
کمزوری ایمان یہاں تک تو لے آئی آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
حیرت ہے ۔ پاکستان میں سٹے بازوں کے لئے بھی اسپیشل سروسز میسر ہیں۔ :)

استخارہ کو تو لوگوں نے نہ جانے کیا سمجھ لیا ہے۔ ہر عامل کامل پیسے لے کر دوسروں کے لئے استخارہ کر رہا ہے۔ کچھ 'علماء اور فضلاء' تو ٹی وی پر بیٹھ کر لیپ ٹاپ کی مدد سے ہی استخارہ کردیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صرف ہار جیت کا ہی بتاتی ہیں یا نتیجہ بھی آگے پیچھے کر دیتی ہیں؟

کوئی فون کر کے معلوم تو کرے۔
 

پپو

محفلین
بھائی میں نے فون کیا تھا وہاں ایک صاحب ہیں بڑی باری بھرکم آواز والے بولے ہماری ایک میچ کی فیس 5 ہزار ہے میں نے کہا اچھا پھر فائنل میچ پر بات ہو گی
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی ان سے پوچھنا تو تھا کہ صرف نتیجہ ہی بتاتے ہیں یا نتیجہ آگے پیچھے بھی کر دیتے ہیں؟

اگر آگے پیچھے کر دیتے ہیں تو افغانستان والے ہیروئن کی کمائی سے منہ مانگی قیمت دے کر فائنل جیت سکتے ہیں۔
 

پپو

محفلین
بھائی میں تو فیس سن کر ڈر گیا کہیں مزید بات کی تو کہے گا ایک ہزار ہوگئے بتانے کے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
حیرت ہے ۔ پاکستان میں سٹے بازوں کے لئے بھی اسپیشل سروسز میسر ہیں۔ :)

استخارہ کو تو لوگوں نے نہ جانے کیا سمجھ لیا ہے۔ ہر عامل کامل پیسے لے کر دوسروں کے لئے استخارہ کر رہا ہے۔ کچھ 'علماء اور فضلاء' تو ٹی وی پر بیٹھ کر لیپ ٹاپ کی مدد سے ہی استخارہ کردیتے ہیں۔
درست کہا۔ ایک راجا حیدر آیا کرتے تھے یو کے کے ایک چینل پر۔ لیپ ٹاپ سامنے رکھے کیا کیا زائچے بناتے تھے اور استخارہ بھی کرتے تھے۔ میرے خیال میں برطانیہ جانے سے پہلے ایف ایم ریڈیو پر کوئی شو کیا کرتے تھے گانوں کا۔ وہ اب پاکستان تشریف لا چکے ہیں شاید۔ کچھ دن پہلے کسی چینل پر آئی پیڈ پکڑے پاکستانی ناظرین کو بے وقوف بناتے دیکھا۔
 

باباجی

محفلین
ہاہاہاہاہااہاہاہا
دیکھ لیں پھر دنیا کے رنگ
بالکل ٹھیک بات ہے کہ جب بے وقوف اور کمزور ایمان والے دنیا میں موجود ہیں
ان ٹھگوں کی کمائی ہوتی رہے گی

اور وہی بات کہ
کام ہوگیا پیر کا کمال
نہ ہوا اللہ کی مرضی

خدا غارت کرے ان بد قماش و بدکاروں کو
 

قیصرانی

لائبریرین
فٹبال میں اگر یہی کام octopus کرے تو سب واہ واہ کرتے ہیں۔ :D
ظاہر ہے کہ جواب غلط نکلے تو بندہ کھری کھری تو سنا سکتا ہے نا؟ ویسے سنا ہے کہ وہ میچ بھی فکسڈ ہوتے تھے جس کو آکٹوپس کی مدد سے قابل قبول بنایا جاتا تھا یعنی لوگوں کو پہلے سے تیار کر دیا جاتا تھا کہ یہ میچ ایسے ہوگا :)
 

سید ذیشان

محفلین
ظاہر ہے کہ جواب غلط نکلے تو بندہ کھری کھری تو سنا سکتا ہے نا؟ ویسے سنا ہے کہ وہ میچ بھی فکسڈ ہوتے تھے جس کو آکٹوپس کی مدد سے قابل قبول بنایا جاتا تھا یعنی لوگوں کو پہلے سے تیار کر دیا جاتا تھا کہ یہ میچ ایسے ہوگا :)

بات یہ ہے کہ جنات کی حاظری وغیرہ پر سب جواب دینے والے یقین رکھتے ہیں۔ اور اگر زید یا بکر یہ کہے کہ ان جنات سے میں فلاں یا فلاں کام کروا سکتا ہوں تو سب بے نقط سنانے میں دیر نہیں کرتے۔ آکٹوپس والی بات اسی لئے کی کہ اتنی حیرانی کی بات نہیں کہ سب میں اسی طرح کے جعلی پیر چھپے بیٹھے ہیں۔ کوئی آکٹوپس کی صورت میں، کوئی horoscope کی صورت میں، کوئی جنات کی حاظری کی صورت میں۔
 
Top