کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا ایک عجیب معجزہ!

arifkarim

معطل
آئرلینڈ اور امارات کے مابین کرکٹ میچ کے دوران بال وکٹوں کے درمیان سے گزر گئی لیکن آؤٹ نہیں ہوا؟ کیا ایسا "معجزہ" پہلے بھی ہو چکا ہے؟
 
اوشو

لائبریرین
آئرلینڈ اور امارات کے مابین کرکٹ میچ کے دوران بال وکٹوں کے درمیان سے گزر گئی لیکن آؤٹ نہیں ہوا؟ کیا ایسا "معجزہ" پہلے بھی ہو چکا ہے؟
آپس کی بات ہے کہ گیند وکٹوں کے درمیان میں سے نہیں گزری۔ ہلکی سی چھو کر گزری ہے جیسے آپ کو بہت سی باتیں بس چھو کر گزر جاتی ہیں :)
 
عبدالحسیب

محفلین
آئرلینڈ اور امارات کے مابین کرکٹ میچ کے دوران بال وکٹوں کے درمیان سے گزر گئی لیکن آؤٹ نہیں ہوا؟ کیا ایسا "معجزہ" پہلے بھی ہو چکا ہے؟
میری محدود معلومات کی حد تک، جب تک بیلس ، وکٹس سے گر نہ جائیں، آوٹ نہیں دیا جاتا۔ یعنی بیلس اگر اچھل کر واپس ، وکٹ پر آ جائیں جیسا یہاں ہو ، اُسے آوٹ قرار نہیں دیا جائے گا۔
 
سویدا

محفلین
اس قسم کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں
لیگ اسپنر مشتاق احمد کی بال پر بھی ایک بار ایسا واقعہ پیش آیا تھا غالبا وہ ٹیسٹ اسٹریلیا کے ساتھ تھا
اور مواقع پر بھی ایسا پیش آیا ہے سردست مستحضر نہیں لیکن یہ کرکٹ کے شوقین اور دل چسپی رکھنے والوں کے لیے انوکھی بات نہیں
 
عثمان

محفلین
گراؤنڈ انتظامیہ کی کاہلی ہے کہ سٹمپ ناپ کر نہیں لگائے.
نوے کی دہائی کے آخر میں جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے ایک ٹیسٹ میچ میں یہ ہو چکا ہے.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایسا ہو جاتا ہے ۔ مگر کیمرے میں اکثر واضح طور پر نہیں آتا۔ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے اور کیمرے میں اتفاقاً آبھی چکا ہے ۔ مگر لائٹ والی وکٹوں میں آسانی سے کیچ ہو جاتا ہے۔جیسا کہ ابھی ہوا۔
 
Top