کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد “گورنر پنجاب کی پھرتیاں “

ساقی۔

محفلین
m8ik9t.jpg
 
مہوش علی

لائبریرین
شمشاد بھائی،
مجھے نئے نئے تھریڈز کھولنے کا شوق نہیں۔
اگر اراکین کو اسی طرح نئے تھریڈز کھول کر پوسٹیں کرنی ہیں تو بہتر ہو گا اُسی پرانے تھریڈ کو مقفل کرنے کی بجائے کھول دیں تاکہ سب باتیں آمنے سامنے ہو سکیں اور ایک تھریڈ کی بجائے پورا حالات حاضرہ سیکشن ہیں چوں چوں کا مربہ نہ بن جائے۔
مجھے بھی بہت کچھ کہنا ہے اور مجھے خاصی دقت اور تکلیف ہے کہ میں براہ راست چیزیں پوسٹ کرنے کی بجائے ذپ وغیرہ کروں اور پھر اُن کے شائع ہونے کا انتظار کروں۔ مگر چوں کہ آپ نے فیصلہ لے لیا تھا اس لیے میں آپ کے فیصلے کے احترام میں آپ ہی کی ہدایات پر عمل کر رہی ہوں۔
والسلام۔
 
مجھے تو حیرت ہوئی اور افسوس بھی جب کسی نے یہ پوسٹ کی تھی تو اس وقت منتظمیں کو کیوں خیال نہیں یہاں تک کہ منتظم صاحب نے بھی اس پر شکریے کی مہر ثبت کردی۔ یہ تو صریحا نا انصافی ہے میں نے کسی اور دھاگے میں میں احتجاج کیا تھا نبیل نے میری باتوں کی تائید کی تھی مگر حیرت ہے اس حصے کے منتظم نے کوئی ایکشن لیا ہو اس سے منتظم کی غیرجانبداری ثابت نہیں ہوتی۔
 
میرے خیال میں شمشاد بھائی کی طرف سے آپ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، ورنہ میں نے انہیں ہمیشہ شفیق اور مہربان اور غیر جانبدار پایا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انکی نظر سے یہ پوسٹ نہ گذری ہو۔
میں زینب بہن کی پوسٹوں کو صرف پڑھنے تک محدود رکھتی ہوں اور دانستہ کوئی جواب نہیں دیتی۔ مگر اس پوسٹ میں بینظیر بھٹو کے متعلق جو الفاظ انہوں نے لکھے ہیں وہ کافی باعث تکلیف ہو رہے ہیں اور بہتر ہے کہ بہن زینب ان الفاظ کو خود ہی حذف کر کے اچھی روایت قائم کریں۔
 
مہوش بہن۔
مجھے کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی ہے شمشاد بھائی کے شکریے کی مہر وہاں ثبت ہے۔ اس سے مجھے بہت ہی زیادہ تکلیف ہوئی ہے اور ایک اور پوسٹ میں کسی نے محترم مشرف صاحب اور زرداری صاحب کو گدھ کہا تھا اس کا بھی احتجاج کیا تھا مگر آواز کہیں نہیں سنی گئی۔
 
مغزل

محفلین
صاحبان و صاحبات ! آپ وضاحتوں کے پھیرے لگائیں یا معذرت کے چکر۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ :
ہزار حرف برہنہ ہیں کوئی کیا لکھے ----------------------- امیرِ شہر کو القاب سے ذرا پہلے
کہ میرے نزدیک سب ہی ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں ۔ دودھ کادھلا کوئی بھی نہیں ۔ہم ( عوام ) صرف ان کی انا اور موشگافیوں کا ایندھن بنتے ہیں ، کمی کمین کی زندگی ہماری ہے کما کر ہم دیں (‌محصول ) موج یہ اڑا تے پھرتے ہیں ۔ عوام کی اکثریت کو جاہل رکھنے وا لے یہی ہیں ۔۔ نتیجہ کے طور پر کوئی جے الطاف ، کوئی جے بھٹو، کوئی جے نواز، کوئی جے مشرف اور کوئی جے فلاں جے فلاں کے نعرے لگاتے ان کے پیچھے سگان ِ شہر کی صورت دم ہلاتے پھریں ۔۔ میں ایک بات جانتا ہوں کہ ’’ لکھنے والے ‘‘ ( لکھنے والے پر ہی زور ہے ) کسی تعصب اور وابستگی سے منہا ہو کر تو کچھ بہتری کی کوشش کرسکتے وگرنہ دوسے لفظوں‌میں یہ سب ’’ علم برائے شر ‘‘ کے مطیع اور مامور من الشیطان ہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
 
Top