نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے ذہن میں کافی عرصے سے کرک انفو کے لائیو سکور کارڈ کی طرز پر ایک سکرپٹ تیار کرنے کا آئیڈیا موجود ہے۔ اگر پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل پر مبنی ایسی کوئی اوپن سورس سکرپٹ تیار ہو جائے تو اس سے ویب سائٹس پر کرکٹ میچوں کی لائیو اپڈیٹ اور ان پر کمنٹری فراہم کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔ میرے خیال میں اس سکرپٹ کی ڈیویلپمنٹ کا آغاز اگر صرف بنیادی functionality سے کیا جائے تو اسے ڈیویلپ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ میرے ذہن میں ایسی سکرپٹ کے لیے ایک ایڈمن بیک اینڈ ہے جہاں پہلے کسی نئے میچ کا اندراج کیا جائے گا اور اس کے بعد اس میچ پر بال ٹو بال اپڈیٹ فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب ایک فرنٹ اینڈ ہوگا جہاں پیج از خود ریفریش ہوگا اور ہر ریفریش کے ساتھ ڈیٹابیس سے تازہ انفارمیشن صفحے پر دکھائی جائے گی۔
آپ دوست اس تھریڈ میں مجوزہ پراجیکٹ سے متعلق برین سٹورمنگ کر سکتے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ یہاں گفتگو کو صرف موضوع سے متعلق رکھیں۔
والسلام