کرکٹ کی تاریخ کے ناقابل تسخیر اور انوکھےریکارڈز۔

ارے بھائی، آپ کو بالکل نہیں کہا۔ یہاں ضرور شئر کیا کیجیے۔
ہم ہیں نا مزید گیان با نٹنے کے لیے۔ :p
بھائی اصلاحی تنقید علم میں اضافے کے لیے ضروری ہے۔میں بہت خوش ہوتا ہوں جب آپ محفلین میری شروع کردہ لڑی میں آ کر اپنی معلومات میں مجھے اور مھفلین کو شریک کرتے ہیں۔یہ اردو محفل فورم ہی کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں ہر وقت علم و تحقیق سلسلہ جاری رہتا ہے۔
 

شوکت پرویز

محفلین
١٨ جنوری ٢٠١٥ ( ODI # 3583 ) کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی یک روزہ میں ٣ ساؤتھ افریقی بلے بازوں کی سینچریاں بھی نا قابلِ تسخیر ہی لگتی ہیں۔ اس میں ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ گیند کا سامنا کرنے والے ہر بلے باز نے سنچری بنائی ہے۔

١٢ مارچ ٢٠٠٦ کو ( ODI # 2349 ) ساؤتھ افریقہ کا ٤٣٤ رنز کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ٤٣٨ رنز بنانا بھی نا قابلِ تسخیر لگتا ہے۔
 

حسیب

محفلین
گریم سمتھ کا 108 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی ناقابل تسخیر کے زمرے میں آ سکتا ہے
اسی طرح رکی پونٹنگ کا 109 ایسے ٹیسٹ میچوں میں شرکت کا اعزاز بھی جو آسٹریلیا نے جیتے تھے
 
Top