کرکٹ کی دنیا

قمراحمد

محفلین
پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں آئندہ برس 2 ممالک کے خلاف 6 ٹیسٹ کھیلے گی

کراچی (روزنامہ جنگ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلش سرزمین پر دو مختلف ملکوں کے خلاف ٹیسٹ سیریزکھیلے گی۔ ویسٹ انڈیزکی جگہ پاکستان ٹیم کو چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹوئنٹی20 میچوں کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور دو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ہوں گے۔ پاکستانی کرکٹرز ڈھائی ماہ انگلینڈ میں گزاریں گے اور6 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزکی ٹیم آئندہ سال کی بجائے اس سال انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے جنگ کو بتایا کہ ویسٹ انڈیزکی جگہ آئندہ سال جولائی اور اگست میں پاکستان ٹیم کو چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹوئنٹی 20میچوں کے لیے مدعوکیا گیا ہے۔ پاکستان نے یہ دعوت قبول کرلی ہے، آئندہ سال بنگلہ دیش نے انگلینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلنا ہیں جبکہ آسٹریلیا نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکھیلنی ہے۔ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت جنوری 2012ء میں انگلینڈکی ٹیم پاکستان آئے گی۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں برس آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

سڈنی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے دورے کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا نئے سیزن میں پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈین ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ 2009-10 کے آسٹریلوی کرکٹ انٹرنیشنل سیزن کا شیڈول یہ ہے۔ ٹیسٹ سیریز ، آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز 26سے 30/نومبر پہلا ٹیسٹ برسبین، 4سے 8/دسمبر دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ، 16 سے 20/دسمبر تیسرا ٹیسٹ پرتھ۔

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان 26 سے 30/دسمبر پہلا ٹیسٹ میلبورن،
3سے 7/جنوری دوسرا ٹیسٹ سڈنی،
14سے 18جنوری تیسرا ٹیسٹ ہوبارٹ،
ون ڈے سیریز آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان 22/فروری برسبین،
24/جنوری سڈنی
26جنوری ایڈیلیڈ
29جنوری پرتھ
31جنوری پرتھ آسٹریلیا ۔
آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز 7فروری میلبورن 9فروری ایڈیلیڈ 12 فروری سڈنی 14فروری برسبین 19فروری میلبورن ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل 5فروری
آسٹریلیابمقابلہ پاکستان میلبورن 21فروری
آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ہوبارٹ 23فروری آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز سڈنی ۔
 

قمراحمد

محفلین
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2009کے شیڈول کا اعلان کردیا

کراچی (روزنامہ جنگ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو رواں سال ستمبر میں جنوبی افریقا میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے میچوں کے شیڈول سے آگاہ کردیا ہے جو 24 ستمبر سے5 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان میں سیکورٹی کے خراب حالات کے باعث یہ مقابلے پچھلے سال 2008 میں ملتوی کرکے اس کی میزبانی جنوبی افریقا کے حوالے کردی گئی ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم24 ستمبر کو جوہانسبرگ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ ٹیم26 ستمبر کو بھارت کے خلاف ڈے میں دوسرا میچ سنچورین میں کھیلے گی جب کہ اس کا تیسرا میچ28 ستمبر کو آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیموں کے دوسرے گروپ میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور میزبان جنوبی افریقا شامل ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
روزنامہ جنگ
up62.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ قمر احمد۔ کیا فورم پر کہیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں اپڈیٹ دی جا رہی ہے؟
 

قمراحمد

محفلین
Top