کرکٹ کی کہانیاں ، انضمام الحق کی زبانی

جاسم محمد

محفلین
بانوے ورلڈ کپ سیمی فائنل کی کہانی
بانوے کے ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کپتانی میں اپنی بہترین پرفارمنس دی تھی۔ انجری کے باوجود انگلینڈ جیسی تگڑی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتا تھا۔
 

فرقان احمد

محفلین
انضمام الحق کے جثے کا کھلاڑی ہو اور ایک دو قدم آگے بڑھ کر فاسٹ باؤلرز کی دھلائی میں مصروف ہو تو ہم ایسے کرکٹ کے دیوانے کو اور کیا چاہیے! حضرتِ انضمام کے کرکٹ سے رخصت ہوتے ہی گویا رونق میلہ ہی ختم ہو گیا۔ رن آؤٹ ہونے کے ان گنت مناظر آنکھوں کے سامنے سے گھوم گھوم جاتے ہیں۔ آہ اینڈ وا کا کمبی نیشن!
 
سعید انور والی ویڈیو کُچھ روز قبل ہی سُن رہا تو۔ ایک جگہ بلکہ گاہے بگاہے انضی بھائی جیسے نکل اسپنر کو سیدھا سکرین پر پھینکتے تھے ایسے ہی جو اے جو اے میں پنجابی پھینک جاتے تھے۔
مثلاً ایک جگہ کہتے کہ یہ 'آلا' آرٹ جو ہے ناں وہ صرف سعید بھائی کے پاس تھا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

آہ اینڈ وا کا کمبی نیشن!
 

فہیم

لائبریرین
یوٹیوب کا چسکا بھی کرونا کی طرح ایک سے دوسرے کو لگتا جارہا ہے۔
بھلے صحافی، شوبز یا کھلاڑی ہر کوئی اس کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یوٹیوب کا چسکا بھی کرونا کی طرح ایک سے دوسرے کو لگتا جارہا ہے۔
بھلے صحافی، شوبز یا کھلاڑی ہر کوئی اس کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں۔
اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی رائے سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
 
Top