کریلا ۔۔۔ حکیم محمد رمضان اطہر

عندلیب

محفلین
کریلا
مہمانوں کی جان کریلا
گھر والوں کی شان کریلا
بچہ بوڑھا ہراک چاہے
ہردل کا ارمان کریلا
ہر سبزی ہے رعیت اس کی
ہے گویا سلطان کریلا
ہریالی اس کا پہناوا
دلکش، عالی شان کریلا
سردی کے امراض کو روکے
ذلت کا سامان کریلا
گاجر گھر کی عزت ہے تو
ہے مرد میدان کریلا
ہمت دیکھو، تنہا روکے
بادی کا طوفان کریلا
شوگر سے چھٹکارا پائے
جو کھائے انسان کریلا
فالج، نقرس، وجع مفاصل
سب کا دشمن جان کریلا
قاتل دیداں، مسہل بلغم
صحت شفا کی کان کریلا
اطہرطیب پاکیزہ ہے
میرے رب کی شان کریلا​

حکیم محمدرمضان اطہر۔
 
شمشاد

لائبریرین
واہ واہ مزہ آ گیا کریلے کا۔

اگرچہ اچھی بات تو نہیں لیکن پھر بھی اسکول کی زندگی میں طلباء ہر ماسٹر اور ہر استانی کا ایک نام رکھ لیتے ہیں۔ تو ہمارے اسکول میں بھی ڈرائینگ کے ایک استاد تھے جن کا نام کریلا پڑ گیا تھا۔ عنوان دیکھ کر میرے ذہن میں فوراً وہی ماسٹر صاحب آ گئے تھے۔
 
تیشہ

مجھے کل کے لئے کریلے قیمہ بنانا ہے ۔۔ مجھے یاد کرائیے گا کہیں بھول ہی نا جاؤں :battingeyelashes:
 
واہ بھئی اس کریلے میں تو کڑواہٹ کا نام و نشان نہیں۔ میری پسندیدہ ترین سبزیوں میں سے ایک ہے۔
 
Top