کر لیا تھا میں نے عہد ترک عشق

لیں جی ، میں نے میدان موسیقی میں قدم رنجہ فرما دیا ہے۔ ہاہاہاہاہا

گوگل نیکسس 7 پر گھومتے پھرتے ایک app پر نظر پڑی تو اسے انسٹال کرکے دیکھا ۔

نام ہے songify اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں آپ کچھ کہیں تو وہ اسے گانے کی شکل دے دیتی ہے ۔ ایک شعر دہرایا اور پھر جو نتیجہ آیا تو زندگی میں پہلی بار لگا کہ میرے گلے کی گراریوں بھی ٹھیک ہو سکتی ہیں یعنی میں بھی گا سکتا ہوں ایسے کہ لوگ التجائیں کرکے خاموش نہ کروائیں۔

تو پیش خدمت ہے

کر لیا تھا میں نے عہد ترک عشق

کر لیا تھا میں نے ترک عشق (دوسری دھن)
 
مقصد اس پوسٹ کا یہ ہے کہ اس طرح کی Apps اور سافٹ وئیر کے بارے میں معلومات شیئر کی جائیں اور خصوصا مشرقی موسیقی پر مبنی کوئی شے مل جائے تو بہت مزے کے کام کیے جا سکتے ہیں۔
 

نیلم

محفلین
ہیں یہ آپ کی آواز ہے بہترین :)
آپ تو سنگر بھی ہو ویری گُڈ
چلو اب آپ بھی ہٹ ہو جاو گے۔اُس یوکے والے سنگر کی طرح
(ون پاونڈ فش والا):D
 
کھا گئی نہ دھوکہ نیلم حالانکہ تم لوگوں کے دھوکہ کھانے کی حکایتیں لکھتی نہیں تھکتی۔

اسے کہتے ہیں ٹیکنالوجی کا کمال اور اب تمہیں سمجھا آیا کہ عاطف اسلم اور دوسرے "پاپ" سنگر کس طرح سے گاتے ہیں۔ :ROFLMAO:
 
Top