کسرِاضافت یا ہمزۂ اضافت

الف عین

لائبریرین
احباب شاید اکثر کنفیوز ہوتے ہیں کہ ہائے ہوز ( چھوٹی ہ) پر ختم ہونے والے الفاظ میں کہاں ہمزہ استعمال کیا جائے اور کہاں کسرہ یعنی زیر۔ کچھ احباب ’صفحہِ‘ لکھتے ہیں تو کچھ "نگۂ ناز‘۔ یہاں اس اصول کا خیال رکھیں کہ جن الفاظ میں آخری حرف ’ہ‘ میں ’ہ‘ کی آواز نکلتی ہے، وہاں کسرہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ لیکن جہاں اس کی آواز محض ’الف‘ کے مماثل ہے، وہاں ہمزۂ اضافت استعمال ہوگا۔
چنانچہ یہاں کسرہ درست ہے:
نگاہِ کرم
راہِ نجات
رہِ راست
وجہِ سکون
شبیہِ ۔۔۔
لیکن یہاں ہمزہ کا محل ہے
صفحۂ اول
نالۂ دل
دانش کدۂ تفسیر
بادۂ کہن
منصۂ شہود
اس لئے کہ یہاں پہلے لفظ کا تلفظ ’نالا‘، ’صفحا‘، ’دانش کدا‘ ’بادا‘ منصا‘ ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں کوئی حوالہ اگر کسی کے پاس ہو تو مطلع کریں کہ کیا ایسا کوئی اصول بھی ہے کہ کن الفاظ میں ہپ کا تلفظ الف سے ہوگا۔ اور کس قسم کے الفاظ میں ’ہ‘ کی آواز بھی نکلے گی؟؟
وارث؟؟؟ متوجہ ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب، بہت اچھی معلومات ہیں۔

میں آج رات انشاءاللہ اس موضوع پر اپنی لائبریری میں کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کرونگا، ایک کتاب تو میرے ذہن میں آ گئی ہے سید بدرالحسن کی صحتِ الفاظ اور اس میں کچھ دیکھا بھی تھا میں نے اس موضوع پر، اور شاید ایک آدھ فارسی گرامر کی کتاب میں بھی کچھ مل جائے۔
 
احباب شاید اکثر کنفیوز ہوتے ہیں کہ ہائے ہوز ( چھوٹی ہ) پر ختم ہونے والے الفاظ میں کہاں ہمزہ استعمال کیا جائے اور کہاں کسرہ یعنی زیر۔ کچھ احباب ’صفحہِ‘ لکھتے ہیں تو کچھ "نگۂ ناز‘۔ یہاں اس اصول کا خیال رکھیں کہ جن الفاظ میں آخری حرف ’ہ‘ میں ’ہ‘ کی آواز نکلتی ہے، وہاں کسرہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ لیکن جہاں اس کی آواز محض ’الف‘ کے مماثل ہے، وہاں ہمزۂ اضافت استعمال ہوگا۔
چنانچہ یہاں کسرہ درست ہے:
نگاہِ کرم
راہِ نجات
رہِ راست
وجہِ سکون
شبیہِ ۔۔۔
لیکن یہاں ہمزہ کا محل ہے
صفحۂ اول
نالۂ دل
دانش کدۂ تفسیر
بادۂ کہن
منصۂ شہود
اس لئے کہ یہاں پہلے لفظ کا تلفظ ’نالا‘، ’صفحا‘، ’دانش کدا‘ ’بادا‘ منصا‘ ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں کوئی حوالہ اگر کسی کے پاس ہو تو مطلع کریں کہ کیا ایسا کوئی اصول بھی ہے کہ کن الفاظ میں ہپ کا تلفظ الف سے ہوگا۔ اور کس قسم کے الفاظ میں ’ہ‘ کی آواز بھی نکلے گی؟؟
وارث؟؟؟ متوجہ ہوں

کسرِاضافت یا کسرۂ اضافت ؟؟؟؟؟؟؟

میرے خیال میں کسرِاضافت کامطلب اضافت کاتوڑناہے ۔ اگر غلط ہو توتصحیح فرمائیں
 
الف عین

لائبریرین
درست تو مکمل کسرہ بھی ہے، لیکن بولنے میں کسر بھی درست ہے میرے خیال میں۔ اس سلسلے میں سند تو پیش نہیں کر سکتا۔ ممکن ہے میں غلط ہوں۔
 
مغزل

محفلین
واہ ۔ اچھا معلوماتی سلسلہ ہے ۔ بابا جانی الفاظ کی صحت کی بابت ایک سلسلہ شروع کرنا چاہ رہا تھا ۔ کیا الگ سے لڑی بناؤں یا اسی میں‌کام کیا جاسکتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک سلسلہ صحتِ الفاظ کا پہلے سے ہی ہے، اسی میں پوسٹ کر سکتے ہو محمود۔ ذرا ڈھونڈھو، ابھی میرے پاس فرصت نہیں۔ مختلف الفاظ اسی میں پوسٹ کئے جا سلکتے ہیں تاکہ ایک ہی جگہ رہیں۔
 
Top