سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 2۔۔(4 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پینل ممبران سے درخواست ہے کہ اگر وہ 20 سوال مکمل ہونے سے پہلے شخصیت کی پہچان کر لیں تو مکالمہ میں جواب بھیج دیں ۔ اس کے بعد محفلین کو موقع دیا جائے کہ وہ جواب تک پہنچنے کی کوشش کریں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صورت حال کچھ یوں ہے کہ
ایک سوال پینل والوں کے پاس۔۔۔ اور ابھی ابھی وہ بھی آ گیا

سوال نمبر 1: شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
جواب: مرد
سوال نمبر 2: زندہ ہیں یا مردہ؟
جواب: انتقال ہو چکا ہے
سوال نمبر3: تعلق بر اعظم ایشیا سے ہے؟
جواب: ہاں
سوال نمبر4: وجہ شہرت فنون لطیفہ؟
جواب: نہیں
سوال نمبر5: وجۂ شہرت سیاست و حکومت؟
جواب: جی ہاں سیاست سے تعلق رہا ہے
سوال نمبر6: تعلق برصغیر جنوبی ایشیا سے ہے؟
جواب: ہاں
سوال نمبر7: وفات کو سو سال یا اس سے زیادہ عرصہ ہو گیا؟
جواب: نہیں
سوال نمبر8: کیا تحریک پاکستان یا تقسیم ہندوستان میں اہم کردار رہا ہے؟
جواب : نہیں اہم تو نہیں۔
سوال نمبر 9: منقسم ہندوستان کے شہری تھے؟
جواب:ہاں
سوال نمبر 10:مسلمان تھے؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر 11: کیا سیاسی جماعت کانگریس سے تعلق رہا ہے؟
جواب : نہیں
سوال نمبر 12 : طبعی موت واقع ہوئی تھی ان کی؟
جواب : ہاں
سوال نمبر 13 : علی گڑھ یونیورسٹی (یا کالج) سے تعلق رہا ہے؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر14 : سربراہ مملکت بھی رہے ہیں؟
جواب : نہیں
سوال نمبر 15 : کیا شعبہ صحافت سے بھی تعلق رہا ہے؟
جواب :نہیں
سوال نمبر 16 :کیا ان کی حیثیت ایک مذہبی راہنما کے طور پر بھی ہے؟
جواب :نہیں
سوال نمبر 17: کیا سیاست کے علاوہ ان وجہ شہرت تعلیمی و تحقیقی کام بھی ہیں؟
جواب : جی ہاں
سوال نمبر 18 : کیا ان کا تعلیمی میدان سائنس (بشمول ریاضی اور اس کی شاخیں) تھا؟
جواب : جی ہاں
سوال نمبر 19: کیا ان کا انتقال تقسیم ہند کے بعد کے 5 سالوں کے دوران ہوا؟
جواب : جی ہاں
سوال نمبر 20 : جامعہ علیگڑھ میں (یا اس سے ملحق) ہی مدفون ہیں؟
جواب :


اس کا جواب ملتے ہی یا تو پینل والے شخصیت بوجھ جائیں گے یا فہد بھائی جیت جائیں گے۔
 
Top