سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 3- (5 جولائی 2021)

فہد اشرف

محفلین
آج پوچھی گئی شخصیت کا نام استاد رئیس خان مرحوم ہے۔
رئیس خان صاحب اندور گھرانے کے چشم و چراغ تھے اور ہندوستان سے پاکستان منتقل ہونے والی غالبا آخری معروف شخصیت تھے۔ بلقیس خانم سے شادی کے بعد شاید 1986 میں پاکستان آ کر آباد ہوگئے اور پھر یہیں کے ہو رہے ۔۔۔ گو کہ ہمارا ذاتی خیال یہ ہے کہ پیشہ ورانہ اعتبار سے شاید ان کا یہ فیصلہ ان کے حق میں اتنا اچھا نہیں رہا کہ ہمارے یہاں شوبز انڈسٹری کا حجم ہندوستانی صنعت کے مقابلے میں تقریباً صفر ہی ہے۔ یہ سوال ان سے انٹرویوز میں بھی کئی مرتبہ پوچھا گیا ۔۔۔ جس کے جواب میں وہ بلقیس خانم سے اپنی محبت کا تذکرہ کر دیتے تھے۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
زبردست راحل بھائی۔ کمال کے کسوٹیے ہیں آپ۔
 
Top