سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 8 (10 جولائی 2021)

سوال 1: کیا آپ کی سوچی شخصیت با حیات ہے؟
جواب : نہیں
سوال 2 : کیا آپ نے کسی عورت کو سوچ رکھا ہے؟
جواب : نہیں
سوال 3: براعظم شمالی امریکہ سے تعلق ہے
جواب : نہیں
سوال 4 :براعظم یورپ سے تعلق ہے؟
جواب :ہاں
سوال 5 :کیا وجہ شہرت سائنس کا شعبہ ہے؟
جواب : نہیں
سوال 6 : کیا زمانہ حیات ۱۵۰۰ سے ۲۰۲۱ ہے؟
جواب : نہیں 1500 سے پہلے وفات۔
سوال7 : کیا زمانہ حیات قبل از مسیح کا ہے؟
جواب: ہاں
سوال 8 :کیا وجہ شہرت سیاست کا میدان ہے؟
جواب : ہاں
سوال 9 : کیا تہذیب یونان سے تعلق ہے؟
جواب : نہیں
سوال 10 :کیا سربراہ مملکت رہ چکے ہیں؟
جواب : ہاں
سوال 11 : ۱۱: کیا زمانہ حیات تین سو سال قبل از مسیح کے بعد کا ہے؟ یعنی
300 BC سے مسیح کی پیدائش تک۔
جواب : ہاں
سوال 12: کیا زمانہ حیات ایک سو سال قبل از مسیح کے بعد کا ہے؟ یعنی
100 BC سے مسیح کی پیدائش تک۔
جواب :ہاں
سوال 13 :کیا ان کی موت فطری (طبی)تھی؟
جواب : ہاں
سوال 14 : رومی شہنشاہ تھے؟
جواب : نہیں

آپ ماشاءاللّٰه کسوٹی بہت عمدہ طریقے سے چلاتی ہیں۔ مجھے خاص کر یہ خلاصہ ہر تھوڑی دیر بعد لکھنا بے حد مفید لگا۔ جس کا بھی ایسا کرنے کا مشورہ تھا بہت فائدہ مند تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ ماشاءاللّٰه کسوٹی بہت عمدہ طریقے سے چلاتی ہیں۔ مجھے خاص کر یہ خلاصہ ہر تھوڑی دیر بعد لکھنا بے حد مفید لگا۔ جس کا بھی ایسا کرنے کا مشورہ تھا بہت فائدہ مند تھا۔
بہت شکریہ آپ کا۔ کسوٹی چلانے کی بھی خوب کہی آپ نے۔ کل ہماری اپنی "کسوٹی" خراب ہوتے ہوتے بچی۔
ہم "کسوٹی" کو ( ک۔سو۔ٹی) پڑھتے ہیں جبکہ کل ایک ٹی وی پروگرام میں ( کس۔ و۔ٹی) بولا گیا۔ منتظر ہیں کہ کوئی اصلاح کر دے۔
خلاصہ لکھنے کا اس لئے سوچا کہ ایک تو محفلین کو تمام سوالات ایک ہی جگہ مل جائیں جوابات کے ساتھ۔
اور دوسرے کسوٹی پینل بھی بار بار ایک نظر اس خلاصہ پر ڈال لیا کریں۔
شاید آپ کی نظر سے وہ لڑی نہ گزری ہو جس میں تجرباتی کھچڑی بنائی گئی تھی اور کسوٹی کھیلی گئی دو تین دن۔
یہ سلسلہ کسوٹی پینل اور دیگر احباب کی دلچسپی سے آہستہ آہستہ کر کے بہتر ہوتا جا رہا ہے اور جو کمی رہ گئی ہے ، کچھ غور و فکر کے بعد کسوٹی تھوڑے مختلف انداز میں کھیلی جائے گی۔
اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کا ابھی کسی کا فائنل نہیں ہوا ہے کہ کون شخصیت کے ساتھ حاضر ہوں گے۔
 
ماشاء اللہ۔ کسوٹی کی صحیح ادائیگی تو ظہیراحمدظہیر بھائی، یاسر شاہ یا دیگر اہل زباں ہی بتا سکیں گے۔ البتہ محفل میں ہی کسی اہل زباں کا قول پڑھا تھا کہ یہ کس وٹی ہی صحیح تلفظ ہے۔

جی ضرور ایک شخصیت ہے میرے ذہن میں۔ جمعرات کا دن مناسب رہے گا۔ جمعرات کو کس وقت ہو گی؟
 
Top