کسی بھی فونٹ کی ظاہری شکل صورت اور خوبصورت کو چیک کرنا

کسی بھی فونٹ کی ظاہری شکل صورت اور خوبصورت کو چیک کرنا

کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ مجھے کوئی فونٹ پسند آتا ہے اور اسے میں اپنے سسٹم میں محفوظ کیے بغیر پہلے اس کی ٹیسٹنگ کر لوں اگر مجھے وہ اپنی ظاہری شکل صورت اور خوبصورتی کے حوالے سے پسند آتا ہے تو اسے تب جا کر اپنے سسٹم میں محفوظ کر لوں۔
مجھے کچھ کچھ ایسا یاد پڑرہا ہے کہ میں کہیں ایسا پڑھا تھا کہ ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے ہم اپنی مرضی کے فونٹ کو چیک کر سکتے ہیں کہ وہ کیسا ہے۔
فونٹس سے دلچسپی رکھنے والے احباب اس سلسلے میں‌کیا کہتے ہیں۔


عمران القادری
 

فہیم

لائبریرین
کورل ڈرا کے فونٹ نیویگیٹر میں چند ایک اردو کے فانٹ نظر آجاتے ہیں۔
لیکن تمام نہیں۔
 
السلام علیکم
یونیورسل ویوور کے ذریعے آپ ہر قسم کی فائلوں کو دیکھ سکتے ہیں فونٹ کو دیکھنے کے لئے پلگ ان انسٹال کرنا ہوگی جو پروگرام میں ہی دی گئی لنک سے لی جاسکتی ہے۔ فری ہے پلگ انس بھی فری ہیں۔ فونٹ میں آپ گلیپس ، انفورمیشن ، سیمپل ، دیکھ سکتے ہیں ساتھ ساتھ یہ کن لینگویجیز کو سپورٹ کرئے گا وہ بھی جانچ سکتے ہیں
ہوم پیج http://www.uvviewsoft.com/index.htm
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اگر آپ فونٹ کرییٹر انسٹال کر لیں تو اس سافٹ ویئر میں یہ سہولت آپ کو فراہم کی جاتی ہے کی کوئی بھی فانٹ اس پروگرام میں کھولیں
اور فونٹ مینیو میں ٹیسٹ کے آپشن کو منتخب کریں اور کھلنے والے ٹیسٹ پیج پر
اردو میں اپنا متن لکھیں یا لکھا ہوا متن پیسٹ کر کے اس فونٹ میں اس کی خوبصورتی اور شباہت کو چیک کر لیں
جب کہ عام طور پر فونٹ ویورز میں فونٹ کے حروف اور اشکال تو دیکھی جا سکتی ہیں لیکن مکمل عبارت نہیں دیکھی جا سکتی
 
Top