کسی دن آزمایئے گا،

کامران

محفلین

October 29

کیا آپ نے کبھی کسی کو اچانک کوئی تحفہ بھیجا ہے؟ نہ اُن کی سالگرہ ہو، نہ عید اور نہ ہی کوئی اور تہوار۔ مگر ایک دن آپ اُنہیں بہت محبت سے اپنے ہاتھوں سے ایک کارڈ بنا کر بھیج دیں۔ ساتھ میں اپنے گارڈن کے کچھ پھول ہو جایئں تو کیا ہی بات بن جائے۔ یقین مانئیے، جتنی خوشی وہ انسان اپنے اندر محسوس کرے گا، اس سے کئی زیادہ آپ اپنی اس پیاری اور محبت بھری نیکی پر کریں گے۔ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو تحفے دینے سے محبت بڑھتی ہے اور ایک بہت ہی اطمینان بخش احساس نصیب ہوتا ہے۔ کسی دن آزمایئے گا، خود ہی جان جایئں گے
 
محمداحمد

لائبریرین

بہت اچھی بات کی ہے آپ نے۔

ویسے یہ ڈھانچہ آپ کو تحفتاً ملا ہے کیا؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
کارڈ تو بنا کر بھیج دوں، بلکہ بنا بنایا لا کر بھیج دوں، پھولوں کا مسئلہ ہے۔

اول تو گھر ہی بہت چھوٹا ہے جس میں گارڈن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ سرکاری گارڈن یہاں سے کئی کلو میٹر دور ہے، وہاں پھول نظر ہی نہیں آتے۔

بازار میں پھول یہاں بہت ہی مہنگے ہیں کہ گلاب کا ایک پھول 160 روپے کا ہے۔
 
Top