کسی رنجش کو ہوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

کسی رنجش کو ہوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی
مجھ کو احساس دلا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

میرے رکنے سے میری سانسیں بھی رک جائیں گی
فاصلے اور بڑھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

زہر پینے کی تو عادت تھی زمانے والو !
اب کوئی اور دوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

چلتی راہوں میں یونہی آنکھ لگی ہے فاقر
بھیڑ لوگوں کی ہٹا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی
 
سکون

محفلین
زبردست رضا بھائی ایسے دل جلے اشعار کہاں سے لاتے ہیں ؟کیا خوب انتخا ہوتا ہے آپ کا !!زبردست
 
محمد وارث

لائبریرین
کسی رنجش کو ہوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

مجھ کو احساس دلا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

میرے رکنے سے میری سانسیں بھی رک جائیں گی
فاصلے اور بڑھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

زہر پینے کی تو عادت تھی زمانے والو !
اب کوئی اور دوا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

چلتی راہوں میں یونہی آنکھ لگی ہے فاقر

بھیڑ لوگوں کی ہٹا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

واہ واہ ۔۔۔ واہ واہ واہ

کیا خوبصورت اشعار ہیں اور کیا دلکشی سے گایا ہے چترا سنگھ نے، واہ واہ واہ

شکریہ قبلہ یونس صاحب
 
واہ واہ ۔۔۔ واہ واہ واہ

کیا خوبصورت اشعار ہیں اور کیا دلکشی سے گایا ہے چترا سنگھ نے، واہ واہ واہ

شکریہ قبلہ یونس صاحب

شکر ہے کسی نے تو موسیقی کا حوالہ دیا۔۔۔۔۔ چترا کی گائیکی کا جواب نہیں ہے وارث صاحب ۔۔۔۔ اشعار خوبصورت شاید نہ ہوں۔۔۔ مگر گانے کا انداز اور سروں کی گرپ خوبصورت ہے۔۔۔۔ بڑا اچھا لگا کہ آپ نے اس غزل کو سنا۔۔۔۔

اگر ہو سکے تو ہماری ایک خواہش کو پورا کر دیجیئے گا۔۔۔ ہمیں چترا کی ایک غزل کی 9 سال سے تلاش ہے۔۔۔۔"رات بھی نیند کہانی بھی۔۔ ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی۔۔۔۔۔۔ "

کیا یہ نایاب غزل کہیں سے مل سکتی ہے ؟۔۔۔ پلیز اس کا جواب ضرور دیجیے گا
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ یونس صاحب، مجھے یہ اشعار بھی بہت پسند ہیں، اس شعر کا کیا جواب ہو سکتا ہے۔

میرے رکنے سے میری سانسیں بھی رک جائیں گی
فاصلے اور بڑھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی

آپ نے جو غزل لکھی وہ میں ڈھونڈنے کی ضرور کوشش کرونگا، کچھ سی ڈیز دیکھنی پڑیں گی، بہرحال ملی تو آپ کو ضرور بتاونگا۔
 
فاتح

لائبریرین
اگر ہو سکے تو ہماری ایک خواہش کو پورا کر دیجیئے گا۔۔۔ ہمیں چترا کی ایک غزل کی 9 سال سے تلاش ہے۔۔۔۔"رات بھی نیند کہانی بھی۔۔ ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی۔۔۔۔۔۔ "

کیا یہ نایاب غزل کہیں سے مل سکتی ہے ؟۔۔۔ پلیز اس کا جواب ضرور دیجیے گا

سب سے پہلے تو اس قدر خوبصورت غزل ارسال کرنے پر آپ کا شکریہ۔ اور اس کے بعد یہ لیجیے فراق گورکھپوری کی لکھی ہوئی آپ کی مطلوبہ غزل
http://ww.smashits.com/music/ghazal...SINGH/7491/Raat-Bhi-Neend-Bhi-Kahani-Bhi.html
 
میری یہ تلاش کافی عرصہ سے جاری ہے میں نے کراچی کی کوئی میوزک شاپ نہیں چھوڑی ۔۔۔ میں اس غزل کو اپنے کمپیوٹر پر کاپی کیسے کر سکتا ہوں ۔۔ میرا یہ مسئلہ حل کر دیجیئے گا پلیز
 
نیٹ پر صحیح نہیں چلتی ہے ۔۔۔۔ پلیز اس غزل کو ہمیں کاپی کرنا ہے کسی بھی ظرح۔۔۔۔ بس یہ میری سب سے درخواست ہے اب
 
فاتح

لائبریرین
میری یہ تلاش کافی عرصہ سے جاری ہے میں نے کراچی کی کوئی میوزک شاپ نہیں چھوڑی ۔۔۔ میں اس غزل کو اپنے کمپیوٹر پر کاپی کیسے کر سکتا ہوں ۔۔ میرا یہ مسئلہ حل کر دیجیئے گا پلیز

کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا;)
 
Top