کسی لفظ میں ٹ ،ڑ اور ڈکے علاوہ کسی اور حرف پرعلامت طوئے (المعروف شوشہ)لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے؟؟؟؟

یاقوت

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید واثق ہے کہ تمام احباب بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔
میں آج کل رچناوی (سرائیکی کا ایک مخصوص لہجہ جس کا شمار سرائیکی میں ہی ہوتا ہے بس لہجے کا فرق ہے)کے ایک شاعر کی کتاب ٹائپ کر رہا ہوں۔۔سرائیکی میں ٹ کا شوشہ ٹ کے علاوہ کافی حروف میں استعمال ہوتا ہے۔
تو مجھے وہ الفاظ جن میں ٹ کے علاوہ کسی اور حرف پر شوشہ آتا ہےانہیں مکمل کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔امید ہے محفل کے استاد صاحبان ضرور راہنمائی اور مدد فرمائیں گے ۔فی الوقت میں انپیج 3 میں کام کر رہاہوں کیا اس میں یہ ممکن ہے؟؟؟ اگر اس کے علاوہ کسی سافٹ ویئر (جیسے کہ ایم۔ایس۔ورڈ)وغیرہ میں بھی اگر یہ کام سر انجام دیا جاسکے تو ضرور راہنمائی فرمائیں
نوٹ ۔میں فونیٹک کی بورڈ استعمال کر رہاہوں۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یونیکوڈ میں سرائیکی کے حروف موجود ہیں۔ سرائیکی کیبورڈ انسٹال کر لیں یا یونیکوڈ ویلیو سے حروف ٹائپ کر لیں
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید واثق ہے کہ تمام احباب بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔
میں آج کل رچناوی (سرائیکی کا ایک مخصوص لہجہ جس کا شمار سرائیکی میں ہی ہوتا ہے بس لہجے کا فرق ہے)کے ایک شاعر کی کتاب ٹائپ کر رہا ہوں۔۔سرائیکی میں ٹ کا شوشہ ٹ کے علاوہ کافی حروف میں استعمال ہوتا ہے۔
تو مجھے وہ الفاظ جن میں ٹ کے علاوہ کسی اور حرف پر شوشہ آتا ہےانہیں مکمل کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔امید محفل کے استاد صاحبان ضرور راہنمائی اور مدد فرمائیں گے ۔فی الوقت میں انپیج 3 میں کام کر رہاہوں کیا اس میں یہ ممکن ہے؟؟؟ اگر اس کے علاوہ کسی سافٹ ویئر (جیسے کہ ایم۔ایس۔ورڈ)وغیرہ میں بھی اگر یہ کام سر انجام دیا جاسکے تو ضرور راہنمائی فرمائیں
نوٹ ۔میں فونیٹک کی بورڈ استعمال کر رہاہوں۔۔
جب تک شافی حل برآمد نہ ہو، یہ الفاظ یہاں سے کاپی پیسٹ کر لیں، اگر ممکن ہو!
گوگل سرچ کے نتائج بھی یہاں ملاحظہ فرمائیے۔
ایک ربط مزید!
 
میرا خیال ہے کہ کاپی پیسٹ سے کام نہیں بننے والا لیکن آپ کا دیا گیا سرائیکی کی بورڈ لنک کام کرسکتا ہے ۔حتمی پتہ تو چیک کرنے کے بعد ہی چلےگا۔۔۔
سرائیکی کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد اردو فونیٹک کی بورڈ کا کیا بنے گا؟؟؟ کیا اردو تحریر میں دقت نہیں آئے گی؟؟؟ یا پھر بوقت ضرورت سرائیکی کی بورڈ انسٹال اور ان انسٹال کرتے رہیں؟؟؟؟
 
محترم دوست یعنی ہر دل عزیز شاکر بھیا سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔ کم از کم وہ رہنمائی ضرور فراہم کر سکتے ہیں۔ آخر، یہ ان کی مادری زبان ہے!
 
میرا خیال ہے کچھ اور ماہرین کو بھی مدعو لر لینا چاہیے فرقان بھائی۔۔۔۔
آپ تو جانتے ہوں گے محفل پر موجود اساتذہ کو تو لگائیں ذرا ایک ""ہوکا"" (صدا ،پکار)
 
دوست

محفلین
میری مادری زبان پنجابی ہے، لیکن کی بورڈ کے حوالے سے اتنا عرض ہے کہ دو سے زیادہ کی بورڈز ممکن ہیں، ایک سے دو، دو سے تین اور پھر ایک پر واپس سوئچ کرنا ہو گا میرے خیال میں۔ باقی سب یونہی رہے گا۔
 
پہلے ہم اپنی سی کوشش کر لیں، ناکامی پر ہوکا لگانا بنتا ہے، برابر بنتا ہے۔ :)
 
یاسر حسنین

محفلین
سرائیکی کی بورڈ انسٹال کرنے کے بعد اردو فونیٹک کی بورڈ کا کیا بنے گا؟؟؟
دونوں کی بورڈ کمپیوٹر میں موجود رہیں گے۔ جس طرح بیک وقت آپ اردو کے فونیٹک، مونوٹائپ، آفتاب وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ بس کی بورڈ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ جس طرح اردو اور انگلش کا تبدیل کرتے ہیں۔ بار بار انسٹال اور ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید واثق ہے کہ تمام احباب بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔۔
میں آج کل رچناوی (سرائیکی کا ایک مخصوص لہجہ جس کا شمار سرائیکی میں ہی ہوتا ہے بس لہجے کا فرق ہے)کے ایک شاعر کی کتاب ٹائپ کر رہا ہوں۔۔سرائیکی میں ٹ کا شوشہ ٹ کے علاوہ کافی حروف میں استعمال ہوتا ہے۔
تو مجھے وہ الفاظ جن میں ٹ کے علاوہ کسی اور حرف پر شوشہ آتا ہےانہیں مکمل کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔امید ہے محفل کے استاد صاحبان ضرور راہنمائی اور مدد فرمائیں گے ۔فی الوقت میں انپیج 3 میں کام کر رہاہوں کیا اس میں یہ ممکن ہے؟؟؟ اگر اس کے علاوہ کسی سافٹ ویئر (جیسے کہ ایم۔ایس۔ورڈ)وغیرہ میں بھی اگر یہ کام سر انجام دیا جاسکے تو ضرور راہنمائی فرمائیں
نوٹ ۔میں فونیٹک کی بورڈ استعمال کر رہاہوں۔۔
یاقوت صاحب ، اسے شوشہ مت کہیئے ۔ اسے طوئے کی علامت کہیئے ۔ شوشے اُن چھوٹے پیالہ نما دندانوں کو کہتے ہیں کہ جو س یا ش وغیرہ کے شروع میں ہیں ۔ :)
 
یاقوت

محفلین
میری مادری زبان پنجابی ہے، لیکن کی بورڈ کے حوالے سے اتنا عرض ہے کہ دو سے زیادہ کی بورڈز ممکن ہیں، ایک سے دو، دو سے تین اور پھر ایک پر واپس سوئچ کرنا ہو گا میرے خیال میں۔ باقی سب یونہی رہے گا۔
راہنمائی درکار ہے اگر آپ مناسب جانیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یاقوت

محفلین
یاقوت صاحب ، اسے شوشہ مت کہیئے ۔ اسے طوئے کی علامت کہیئے ۔ شوشے اُن چھوٹے پیالہ نما دندانوں کو کہتے ہیں کہ جو س یا ش وغیرہ کے شروع میں ہیں ۔ :)
اصلاح احوال کیلئے شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ
یقین جانیں ایک نئی بات جان کر ،کسی غلطی کی اصلاح کرواکر،کسی نئی کتاب کا تعارف سن کر،کسی ماضی کے جھروکوں سے جھانکتی روشنی پر نظر پڑنے سے جو خوشی ملتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زباں کو کہاں یارائے سخن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
دونوں کی بورڈ کمپیوٹر میں موجود رہیں گے۔ جس طرح بیک وقت آپ اردو کے فونیٹک، مونوٹائپ، آفتاب وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ بس کی بورڈ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ جس طرح اردو اور انگلش کا تبدیل کرتے ہیں۔ بار بار انسٹال اور ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔
یاسر بھیا آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔
اگر آپ اپنی بات کو تھوڑا وضاحت کے ساتھ بیان کر دیتے تو طالبعلم کی مشقت تھوڑی کم ہوجاتی۔۔۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔
 
یاقوت

محفلین
صاحبان محفل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رات میں فرقان احمد بھیا کے دیے گئے کی بورڈ کو ابھی تک چیک نہیں کر پایا ، کیونکہ ابھی "دہاڑی" پر ہوں۔۔۔۔
پیارے دوست (شاکر بھیا) اور یاسر حسنین بھیا کی بیان کی ہوئی کی بورڈ سوئچنگ طریقہ واردت سے ہنوز لاعلم ہوں۔ دہاڑی سے واپسی پر کی بورڈ انسٹال کر کے دیکھوں گا۔۔۔۔۔ اگر مزہ نہ آیا تو بڑے صاحبان مزید بھیجا فرائی کیلئے تیار رہیں۔:p:p:p:p:LOL::LOL::LOL::LOL:
 
یاقوت

محفلین
یاقوت صاحب ، اسے شوشہ مت کہیئے ۔ اسے طوئے کی علامت کہیئے ۔ شوشے اُن چھوٹے پیالہ نما دندانوں کو کہتے ہیں کہ جو س یا ش وغیرہ کے شروع میں ہیں ۔ :)
برائی مت سمجھیے بس ایک حقیقت کا اظہار سمجھیں
بچپن میں "ماہرین تعلیم" نے ہمیں انہی (ہمارے مبینہ شوشے) کے حقیقی شوشے ہونے کا یقین 2،3 سال میں دلایا۔ہائے وہ بھی کیا دن تھے کہ پڑھانے والے کا کامیاب طریقہ تدریس اس بات سے اخذ کیا جاتا تھا کہ اس کی کلاس میں روزانہ کتنے اور کتنی دیر کیلئے اشرف المخلوقات مرغوں میں ""کنورٹ"" ہوتے ہیں۔:LOL::LOL::LOL:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم!
اگر زیادہ مشقت سے بچنا چاہتے ہو تو (میری طرح) فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کیجئے اور پی ڈی ایف ایڈیٹر کی مدد سےالفاظ میں اپنی مرضی کی تبدیلی کیجئے۔
(اگر فائل یا الفاظ کی تعداد زیادہ ہو تو فونٹ کے ماہرین آپ کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں)
 
وعلیکم السلام ذوالقرنین بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انپیج میں سے اگر پی ڈی ایف ایکسپورٹ کریں تو متن بطور تصویر پی ڈی ایف میں شامل ہوتا ہے نہ کہ خالص متن کی حالت میں جو کہ بعد میں تدوین کے قابل ہوتا ہے۔
 
Top