شیرازخان
محفلین
فعولن،مفاعلن،فعولن،مفاعلن
کسی مستند کُتب و مکتب کی بات کر
خدارا پڑھی لکھی کوئی ڈھب کی بات کر
کوئی جھاڑ فلسفہ نہ تو شاعری ہی کر
اگر کرنی ہے تو مجھ سے مطلب کی بات کر
یہ اپنے مفاد کا ہی بس تذکرہ ہے کیا؟
مناسب اگر لگے تو یاں سب کی بات کر
موافق نہیں اگر یہ تیرے اعمال کے
عقیدے کی بات کر نہ مذہب کی بات کر
یہ جو رو رہے ہو اب یہ رونا ہے کس لئیے؟
ارے بات کیوں نہ کی تھی ،تب کی بات کر
ابھی بات کرنے کے لیے لفظ ڈھونڈ لے
تو اتنے میں کانپتے ہوئے لب کی بات کر
نہ شیراز یوں ڈرے گا فرضی خداؤں سے
تو مسلم کے سامنے فقط رب کی بات کر
الف عین
کسی مستند کُتب و مکتب کی بات کر
خدارا پڑھی لکھی کوئی ڈھب کی بات کر
کوئی جھاڑ فلسفہ نہ تو شاعری ہی کر
اگر کرنی ہے تو مجھ سے مطلب کی بات کر
یہ اپنے مفاد کا ہی بس تذکرہ ہے کیا؟
مناسب اگر لگے تو یاں سب کی بات کر
موافق نہیں اگر یہ تیرے اعمال کے
عقیدے کی بات کر نہ مذہب کی بات کر
یہ جو رو رہے ہو اب یہ رونا ہے کس لئیے؟
ارے بات کیوں نہ کی تھی ،تب کی بات کر
ابھی بات کرنے کے لیے لفظ ڈھونڈ لے
تو اتنے میں کانپتے ہوئے لب کی بات کر
نہ شیراز یوں ڈرے گا فرضی خداؤں سے
تو مسلم کے سامنے فقط رب کی بات کر
الف عین