کسی پرانے خطاط(جو کہ بہت اچھا ہو) کے لیے کیا مشورہ ہے

ادریس آزاد

محفلین
دوستو! میرے ایک دوست ہیں جو بے حد قابل کاتب اور خطاط ہیں۔ آن کا کام نفیس شاہ صاحب جیسے لوگوں نے سراہا ہے۔مگر فی زمانہ خطاطی کوئی پیشہ تو رہی نہیں۔لہذا وہ کسی اور پیشے سے منسلک ہیں۔ لیکن اس طرح کی تخلیقات کے جاری رہنے کا عمل رک سا گیا ہے۔ کچھ ایسا مشورہ دیجیے جو انہیں دوں تو وہ پھر سے اپنے فن پارے تخلیق کرنے لگیں تاکہ خطاطی خاص طور پر نستعلیق کی خدمت ہوسکے۔ان کا نام ہے مہر رشید
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
ادریس صاحب، آپ مہر رشید سے کہیں کہ وہ شاکرالقادری صاحب سے رابطہ کریں۔ شاکرالقادری صاحب سے اسی فورم پر یا پھر القلم پر رابطہ ہو سکتا ہے۔ شاکرالقادری صاحب خود نستعلیق رسم الخط کے عاشق ہیں اور نستعلیق فونٹ‌ بنانے کے لیے اپنے شوق سے ٹائپوگرافی کا فن سیکھا ہے۔ اگر آپ مہر رشید کو یہاں لے آئیں تو ان کی کئی شخصیات سے ملاقات ہو سکتی ہے جن کا شوق ان سے ملتا ہے۔
 
ادریس آزاد

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل صاحب!

بے پناہ خوشی ہوئی کہ آپ نے اتنی جلد جواب دے دیا۔ مہر رشید صاحب میرے ساتھ ہی تشریف رکھتے ہیں۔ میں نے انہیں آپ کا پیغام پڑھوا دیاہے۔ وہ خود اس فورم کے ممبر بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔اگر وہ آج یا کل اس فورم میں آ جاتے ہیں تو امید ہے کہ آپ جیسے شفیق اور معاون احباب کی موجودگی میں ان کی آتش شوق انہیں وہ سب کچھ جو خطاطی کے لیے اور ان کے اپنے لیے بہتر ہے کرنے پر مجبور کردے گی۔ اب تو وہ اس فورم میں آ کر خود ہی اپنا معاملہ سنبھال لیں گے۔ آپ کو اللہ خوش رکھے اور اسی طرح قومی خدمت سرانجام دینے کا ہمیشہ موقع دیتا رہے۔آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ادریس صاحب، ہم مہر رشید صاحب کی آمد کے منتظر رہیں گے۔
نوری نستعلیق میں کمپوزنگ کے رواج کے بعد اردو کتابت کا دور تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ لیکن اب اردو فونٹ‌ سازی اور خاص طور پر نستعلیق ٹائپوگرافی کی وجہ سے اردو خطاطی کی اہمیت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ اردو فونٹس بناتے ہوئے دراصل خطاطی کے اصولوں کو ہی ٹائپوگرافی کے قواعد کے سانچے میں ڈھالا جاتا ہے۔ اس میدان میں ایرانی ہم سے کافی آگے ہیں اور ابھی اردو فونٹ سازی میں کافی تحقیق کی ضرورت ہے۔
 
arifkarim

معطل

بالکل، ہمیں یقینا ایسے ماہر خطاطوں کی اشد ضرورت ہے ، جنکی خطاطی کو ہم ڈیجیٹالائز کرکے نئے فانٹس اور خطاطی کے سانچوں میں ڈھال سکیں۔ ایرانی اسکام میں اسلئے آگے ہیں کہ انکے ہاں اس قسم کے پروگرامز کا بزنس ہے۔چونکہ ہمارا معاشرہ صرف منافع اور بزنس کی بنیاد پر قائم ہے۔ اسلئے ہر فن کا صفا ہستی سے مٹنا ایک قدرتی عمل ہے۔ جو کام منافع بخش نہ ہو، وہ آجکل ’’کام‘‘ تصور ہی نہیں‌کیا جاتا۔ یہاں تک کہ آرٹ بھی ایک قسم کے بزنس کی دوسری شکل ہے:(
 
الف عین

لائبریرین
ان سے نستعلیق کے گلف بنوائے جائیں۔ تاکہ نوری نستعلیق سے چھٹکارامل جائے۔۔ اسی وجہ سے علوی اور جمیل نستعلیق کو پذیرائی نہیں ملی ہے کہ کاپی رائٹ کا معاملہ ہے۔
 
arifkarim

معطل
ان سے نستعلیق کے گلف بنوائے جائیں۔ تاکہ نوری نستعلیق سے چھٹکارامل جائے۔۔ اسی وجہ سے علوی اور جمیل نستعلیق کو پذیرائی نہیں ملی ہے کہ کاپی رائٹ کا معاملہ ہے۔

تمام بڑے اردو فارمز اور بلاگز پر استعمال ہو رہے ہیں، اس سے زیادہ پذیرائی اور کیا ہو سکتی ہے۔ ہاں اگر کمرشل اداروں کو خطرہ ہے تو انکی مرضی ہے۔۔۔
نوری نستعلیق ایک اسٹینڈرڈ ہے، جیسے انگریزی کا اسٹینڈرڈ ٹائمز رومن ہے!
 
دوست

محفلین
یہ کام محفل پر بھی ہوسکتا ہے۔ یا اردو کمیونٹی مل کر یہ کام کرسکتی ہے۔ گلفس بنوا لیے جائیں اور پھر انھیں علوی نستعلیق وغیرہ میں نوری کی جگہ ڈال دیا جائے۔ یہ فونٹ فری ہو۔ اور خطاط کو مناسب معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔ اس کے لیے چندہ ہوسکتا ہے۔
 
ادریس آزاد صاحب آپ اور آپکے دوست حضرت جیسے نابغہ روزگار شخصیات کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے بلکہ آپکے دوست صاحب کو تو ہاتھوں‌ہاتھ لیا جائے گا محفل پر تشریف لے آتے ہی محفل پر ہر فن مولا موجود ہے لیکن صرف خطاط حضرات کی کمی ہے امید ہے کہ وہ کمی آپکے دوست کی تشریف آوری سے پوری ہوجائے گی
 
الف عین

لائبریرین
عارف۔۔ نوری نستعلیق اور اردو کا معیار۔۔۔ ۔ ایک معیار ہم بنائیں گے۔ وہ معیار ہوگا۔۔ اب تک اردو کا معیار ہی مقرر نہیں ہوا۔
علوی اور جمیل بڑی فورمیں ضرور استعمال کر رہی ہیں۔ لیکن جب ہندوستان اور پاکستان کے اداروں کی ویب سائٹ، اور بی بی سی، وائس آف امریکہ جب استعمال کریں گے، تب معیار ہوگا۔ اور یہ موجودہ شکل میں کاپی رائٹ کی وجہ سے کبھی قبول نہیں کر سکیں گی۔
 
مغزل

بابا جانی یقینا یہ کام کیا جا سکتا ہے ۔ اور میرےخیال میں ’’ تاج الدین زریں رقم ‘‘ کی کتاب مرقع ِ زریں کو بنیاد بنا یا جاسکتا ہے ۔
ذاتی طور پر مجھے نفیس زریں‌کاکام بھی پسند ہے مگر جو کشش قط دامن گیرہ تطویل اور نشت و کرسی ’’ تاج الدین‘‘ کے ہاں ہے وہ کہیں اور نہیں ملتی
آپ کی محبتوں کا مقروض
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
مہر ( مھر) رشید صاحب کو محفل میں خوش آمدید ، امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
 
Top