کسی پر نظم لکھنے سے کوئی مل تو نہیں جاتا ------ رفیع رضا

صائمہ شاہ

محفلین
ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﻈﻢ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﻣِﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ
ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﯽ
ﮐﺴﯽ ﺍٓﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﭘﺎﻭﮞ
ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﮯ
ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺸﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ
ﻗﻮﺱ ﻭ ﻗﺰﺡ ﺍُﺗﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ
ﺻﺤﯿﻔﮧ ﺭِﺣﻞ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﺳﮯ
ﻗﺮﺍٓﮞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺍٓﺝ ﺗﮏ
ﺷﺎﻋﺮ ﮐﮯ ﺍٓﻧﺴﻮ
ﺧﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﻮﻧﭽﮭﮯ
ﺩﻻﺳﮧ ، ﻟﻔﻆ ﮐﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﮬﯽ
ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ
ﮐﺴﯽ ﺧﻮﺍﮬﺶ ﮐﻮ
ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎﻧﮯ
ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﯽ
ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺿﺪ ﮐﻮ ﭘُﻮﺭﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺳﺘﺎﺭﮮ ، ﭼﺎﻧﺪ، ﺳُﻮﺭﺝ ، ﺭﻭﺷﻨﯽ، ﺧﻮﺷﺒﻮ،
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺩَﺭ ﭘﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺩﮬﺮ ﺩﯾﺎ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮐﮯ ﮬﻮﻧﭩﻮﮞ ﮐﻮ
ﺑﮭﻼ ﮐﺐ ﭼُﻮﻡ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ؟
کوئی تصویر سے باھر نکل سکتا
تو خوابوں کی زمیں رنگوں میں ڈھل جاتی
بدن آنکھوں سے بھر جاتا
نواحِ جسم میں خوشبو کا ھونا
لکھ دیا جاتا
اگر تم مہرباں ھوتے
مرے رستے میں اب اک کوہِ خواھش ھے
مگریہ کوہِ خواھش بھی
مری فریاد سے ھِل تو نہیں جاتا
ﮔُﻞِ ﻓﺮﺩﺍ !!
ﺍﺑﮭﯽ ﮐِﮭﻞ ﺟﺎﻭ ! ﮐﮩﻨﮯ ﺳﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﮐِﮭﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ
ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﻈﻢ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣِﻞ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

بے حد خوبصورت انتخاب۔۔۔۔ بہت عمدہ
 
جاسمن

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت نظم ہے۔بہت ہی خوبصورت۔
نازک نازک احساسات ،حسرت،یاس۔۔۔۔کیا کیا ہے اس میں۔۔۔۔
عرصہ بعد بہت خوبصورت نظم پڑھنے کو ملی ہے۔
خوبصورت شراکت۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت نظم ہے۔بہت ہی خوبصورت۔
نازک نازک احساسات ،حسرت،یاس۔۔۔۔کیا کیا ہے اس میں۔۔۔۔
عرصہ بعد بہت خوبصورت نظم پڑھنے کو ملی ہے۔
خوبصورت شراکت۔
 
مجھے نظمیں پسند تھیں لیکن پھر ایک ہی طرح کی نظمیں پڑھ پڑھ کے جہاں نظم کا لفظ آتا وہاں سے دور بھاگتا تھا ۔۔ لیکن عنوان نے لڑی کھولنے پہ مجبور کیا ۔۔ بہت ہی زبردست اور منفرد نظم ہے ۔۔ اعلیٰ انتخاب کی ڈھیروں داد ۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
لڑائی جھگڑا اپنی جگہ ، نظم کی تعریف نہ کرنا ادبی بددیانتی ہوگی.
واہ واہ واہ ... خوبصورت انتخاب ہے

آپ کی رفیع رضا سے بھی لڑائی ہے ؟؟؟
:) :)

ویسے رفیع رضا کی کس سے لڑائی نہیں ہے؟

میں بس یہی سوچ کے رفیع رضا کا کچھ بھی پبلک میں شئیر نہیں کرتا کہ کہیں وہ شئیر کرنے پہ بھی لڑنا نہ شروع کر دیں! :p:p
 
آپ کی رفیع رضا سے بھی لڑائی ہے ؟؟؟
:) :)
جی نہیں ان سے میری تو کوئی لڑائی نہیں ہے ، مگر آپ نے یہ "بھی" بہت درست جگہ استعمال کیا ہے ۔ لڑائی تو آپ سے ہوئی تھی ، کیوں ہوئی تھی یہ تو اب یاد نہیں رہا ۔۔۔ البتہ یہ یاد ہے کہ تعداد کے فرق سے آپ نے میرے اور میں نے آپ کے مراسلوں کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا ۔ اب ہمارا تو انداز ایسا ہی ہے ، نہ ناپ تول کر دوستی کرتے ہیں نہ گن گن کر دشمنی ۔۔ لیکن یہ ضرور طے ہے کہ معاملہ کچھ اصولی ہی رہا ہوگا کیونکہ عام باتوں پر اور عام لوگوں سے ہم نہیں لڑتے :) آپ نے ہمارے مراسلے کو دوستانہ قرار دیا تو یہ چند جملے کہنے لازمی ہو گئے تھے ۔

یہ مت سمجھیئے گا کہ ہماری دشمنی ختم ہوگئی ، کیوں کہ فی زمانہ اچھا وضع دار اور با ذوق دشمن قسمت والوں کو ہی ملتا ہے ۔ امید ہے ہمارا بھرم قائم رہے گا ۔

میری فطرت میں نہیں بیر کسی سے رکھنا

میرے دشمن سے یہ تصدیق کرالی جائے
 
یہ دیکھ کر یاد آیا کہ
دشمنی کے بھی کوئی آداب ہوا کرتے ہیں
:) :)
اختلاف رائے خوبصورت چیز ہے مگر اسے دشمنی جیسے انتہائی جذبے کے برابر رکھنا ناانصافی ہے ۔ اللہ کرے محفل پر اختلاف رائے کا حُسن اسی آب و تاب سے جگمگاتا رہے اور آپ کی دشمنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے بھی قبول نہیں کروں گی :)
سلامت رہیے اور اختلاف کرتے رہیے :)
 
Top